30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
والا‘‘۔[1]؎
خلیفہ ہارون الرشید نے ایک بار ایک لڑکے اور اس کے والد کو قید خانہ میں ڈالا، والد صاحب نیم گرم پانی سے ہی وضو کے عادی تھے مگر داروغہ (جیلر) نے قیدخانے میں آگ جلانے سے منع کردیا، تو لڑکے نے رات بھر چراغ کے ذریعہ پانی (کا برتن) گرم کیا جب صبح ہوئی تو باپ نے وضو کا پانی کچھ گرم پایا تو بیٹے سے پوچھا یہ کہاں سے آیا؟ کہنے لگا میں نے اسے چراغ کی آگ سے گرم کیا ہے، تو یہ بات داروغہ(جیلر) تک پہنچ گئی تو اس نے وہ چراغ بھی اونچا رکھوادیا پھر بیٹے نے پانی لیا اور برتن کو رات بھر اپنے دل پر رکھ کر گرم کیا یہاں تک کہ پانی میں تھوڑی سی حرارت پیدا ہوگئی تو والد نے پوچھا یہ کہاں سے گرم ہوا؟ تو بیٹے نے معاملہ بیان کیا، تو باپ نے ہاتھ اُٹھائے اور دعا کی، اے اللہ اِسے جہنم کی آگ سے محفوظ رکھنا۔ [2]؎
ایک اور مقام پر ارشاد ہوا :
وَ اُولُوا الْاَرْحَامِ بَعْضُهُمْ اَوْلٰى بِبَعْضٍ فِیْ كِتٰبِ اللّٰهِؕ الآیۃ (الأنفال : ۸؍۷۵)
ترجمہ کنزالایمان : اور رشتہ والے ایک سے دوسرے زیادہ نزدیک ہیں اللہ کی کتاب میں ۔
ایک اور مقام پر ارشاد ہے :
وَ الَّذِیْنَ یَصِلُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَ یَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ(۲۱) (الرعد : ۱۳؍۲۱)
ترجمہ کنزالایمان : اور وہ کہ جوڑتے ہیں اسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا اور اپنے رب سے ڈرتے اور حساب کی بُرائی سے اندیشہ رکھتے ہیں ۔
اس آیت کی تفسیر میں فرمان ’’جوڑتے ہیں جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا‘‘ کے تحت صدر الافاضل رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ رقم طراز ہیں ، ’’یعنی اللہ کی تمام کتابوں اور اُسکے کل رسولوں پر ایمان لاتے ہیں اور بعض کو مان کر بعض سے منکر ہوکر ان میں تفریق نہیں کرتے یا یہ معنی ہیں کہ حقوق قرابت کی رعایت رکھتے ہیں اور رشتہ قطع نہیں کرتے اِسی میں رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی قرابتیں اور ایمانی قرابتیں بھی داخل ہیں سادات کرام کا احترام اور مسلمانوں کے ساتھ مودت واحسان اور اُن کی مدد اور ان کی طرف سے مدافعت اور اُن کے ساتھ شفقت اور سلام و دُعا اور مسلمان مریضوں کی عیادت اور اپنے دوستوں خادموں ہمسایوں سفر کے ساتھیوں کے حقوق کی رعایت بھی اس میں داخل ہے اور شریعت میں اسکا لحاظ رکھنے کی بہت تاکیدیں آئی ہیں بہ کثرت احادیث صحیحہ اس باب میں وارد ہیں ‘‘۔[3]؎
اور فرمایا :
وَ اٰتِ ذَا الْقُرْبٰى حَقَّهٗ وَ الْمِسْكِیْنَ وَ ابْنَ السَّبِیْلِ وَ لَا تُبَذِّرْ تَبْذِیْرًا(۲۶) (بنيٓ إسرائیل : ۱۷؍۲۶)
ترجمہ کنزالایمان : اور رشتہ داروں کو ان کا حق دے اور مسکین اور مسافر کو اور فضول نہ اُڑا۔
تفسیر خزائن العرفان میں ہے : حق دینے سے مرادہے، ’’اُن کے ساتھ صلۂ رحمی کر اور محبت اور میل جول اور خبر گیری اور موقع پر مدد اور حسن معاشرت ۔ مسئلہ : اور اگر وہ محارم میں سے ہوں اور محتاج ہوجائیں تو اُن کا خرچ اُٹھانا یہ بھی ان کا حق ہے اور صاحبِ استطاعت رشتہ دار پر لازم ہے بعض مفسّرین نے اس آیت کی تفسیر میں یہ بھی کہا ہے کہ رشتہ داروں سے سیّد عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ساتھ قرابت رکھنے والے مراد ہیں اور اُنکا حق خُمُس دینا اور اُن کی تعظیم و توقیر بجا لانا ہے‘‘۔
’’فضول نہ اُڑا یعنی ناجائز کام میں خرچ نہ کر۔ حضرت ابن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے فرمایا کہ تبذیر مال کا ناحق میں خرچ کرنا ہے‘‘۔[4]؎
اور قرآن میں ہے :
الَّذِیْنَ یَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِیْثَاقِهٖ۪-وَ یَقْطَعُوْنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنْ یُّوْصَلَ وَ یُفْسِدُوْنَ فِی الْاَرْضِؕ-اُولٰٓىٕكَ هُمُ الْخٰسِرُوْنَ(۲۷) (البقرۃ : ۲؍۲۷)
ترجمہ کنزالایمان : وہ جو اللہ کے عہد کو توڑ دیتے ہیں پکّا ہونے کے بعد اور کاٹتے ہیں اُس چیز کو جس کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں وہی نقصان میں ہیں ۔
صدر الافاضل ’’اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں ‘‘ کے تحت فرماتے ہیں ، ’’رشتہ و قرابت کے تعلقات، مسلمانوں کی دوستی و محبت، تمام انبیاء کا ماننا، کتابِ الٰہی کی تصدیق حق پر جمع ہونا، یہ وہ چیزیں ہیں جن کے ملانے کا حکم فرمایا گیا ان میں قطع کرنا بعض کو بعض سے ناحق جُدا کرنا تفرقوں کی بِنا ڈالنا ممنوع فرمایا گیا‘‘۔[5]؎
اللہ تَعَالٰی رشتہ داروں کا لحاظ رکھنے کا حکم فرماتا ہے :
وَ اتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِیْ تَسَآءَلُوْنَ بِهٖ وَ الْاَرْحَامَؕ الآیۃ (النساء : ۴؍۱)
ترجمہ کنزالایمان : اور اللہ سے ڈرو جس کے نام پر مانگتے ہو اور رشتوں کا لحاظ رکھو۔
یعنی انہیں قطع نہ کرو۔ حدیث شریف میں ہے ’’جو رزق میں کشائش چاہے اس کو چاہئے کہ صلۂ رحمی کرے اور رشتہ داروں کے حقوق کی رعایت رکھے‘‘۔[6]؎
اور فرمایا :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع