دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zaid Unglian Katwana Kaisa | زائد انگلیاں کٹوانا کیسا؟

book_icon
زائد انگلیاں کٹوانا کیسا؟

تک لوگ عمل کرتے رہیں گے ان کے ثواب کا مجموعہ بھی یہ کام جاری کرنے والے کو ملتا رہے گا اور ان کے ثواب میں بھی کوئی کمی نہیں ہو گی۔

فوتگی کی خبر دینے کے لیے مُحتاط جُملہ

سُوال : کسی کے اچانک اِنتقال پر اس کے قریبی رِشتہ دار کو بُلانے کےلیے کہا جاتا ہے  کہ “ بہت بیما ر ہے ، آپ جلدی گھر آجائیں “ حالانکہ جس کو بیمار بتایا جا رہا ہوتا ہے اس کا اِنتقال ہو چکا ہوتا ہےیہ اس لیے بولا جاتا ہے تاکہ قریبی عزیز کو تکلیف نہ ہو ، ایسا کرنا کیسا؟(فیس بک کے ذَریعے سُوال)

جواب : یہ جھوٹ  ہےلہٰذا اِس طرح کہنے سے  اِحتیاط کرنی چاہیے۔ اِس کی جگہ یوں کہہ دیا جائے کہ ایمرجنسی ہے جلدی آ جائیں۔ اب ایمرجنسی میں سخت بیماری  بھی آجائے گی اور فوتگی بھی شامل ہو گی۔ یہ ایک محتاط جملہ ہے مگر لوگ سمجھتے نہیں اور خواہ مخواہ گناہوں بھرے اُلٹے سیدھے جملے بول دیتے ہیں حالانکہ ان کا Alternate(یعنی متبادل) موجود ہوتا  ہےلیکن اس کی طرف توجہ ہی نہیں کرتے۔ اللہ پاک سے ڈرنا چاہیے۔ آج کسی اور کی موت کی خبر دے رہے ہیں کل ہماری موت کی خبر بھی عام ہو جائے گی ، مَرنا تو سب نے ہے کسی کو موت سے فَرار نہیں ہے لہٰذا ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔

دعوتِ اسلامی کےاِجتماعی اِعتکاف کی بھی کیا بات ہے

سُوال : میں اِعتکاف کرنا چاہتا ہوں مجھے یہ بتائیے کہ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونےوالے ایک ماہ کے اِعتکاف میں کوئی کورس بھی کروایا جاتا ہے؟ (فیس  بک کے ذَریعے سُوال)

جواب : ایک ماہ کے اِجتماعی اِعتکاف میں صِرف کورس نہیں ہوتا بلکہ کورسز ہوتے ہیں اور بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ البتہ اِجتماعی اِعتکاف کے دَوران کوئی Proper کورس نہیں کروایا جاتا۔ لیکن مجموعی طور پر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ روزانہ دو مَدَنی مذاکرے ہوتے ہیں جو ایک عرصے سے ہوتے آرہے ہیں ، صحت نے ساتھ دیا تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ  اس بار بھی دو مَدَنی  مذاکرے ہوں گے۔ اِس کے عِلاوہ نماز سکھائی جاتی ہے ، دُعائیں وغیرہ یاد کروائی جاتی ہیں اور بھی بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، لہٰذا ایک ماہ کا اِعتکاف کرنے کی سعادت ضَرور حاصِل کیجیے۔

عالمی مَدَنی مَرکز فیضانِ مدینہ میں اِجتماعی اِعتکاف کرنے والوں کے لیے  ہدایات

سُوال : مدینۃ الاولیا (ملتان) اور اس کے اَطراف کے شہروں کے ذِمَّہ داران نے نیت کی ہے کہ اِنْ شَآءَ اللّٰہ  رَمَضان شریف میں اِجتماعی اِعتکاف کے لیے ایک ایک ٹرین لے کر آئیں گے ، آپ مُناسب خیال فرمائیں تو مِعیار بیان فرما دیجیے کہ کس طرح کے اسلامی بھائیوں کو اِعتکاف کے لیے لایا جائے؟ (نگرانِ شُوریٰ کا سُوال)  

جواب : اِجتماعی اِعتکاف کے لیے سلجھے ہوئے اسلامی بھائیوں کو لانا چاہیے ، یہ نہیں کہ ٹرین لانے کا  کہہ دیا  ہے تو کسی کو بھی لے کر آجائیں اور اِدھر اُدھر سے پیسے جمع کر کے 80سال کے بوڑھے حضرات بھر لیں۔ کوئی بے چارہ فالج کا مریض ہے تو کسی کی حالت ایسی ہے جو بات ہی نہیں سمجھ سکتا اور تربیتی حلقوں کے بیچ میں سو جائے ، غصہ کرے ، اسلامی بھائیوں کو جھاڑے ، اِستنجاخانوں میں بھیڑ ہوتو وہاں لڑائی شروع کر دےیا بے چارہ بیمار ہو جائے اور اسپتال کا بستر سنبھال لے۔  ایسوں کو تکلیف نہ دی جائے کہ ان کے کچھ نہ کچھ مَسائل ضَرور  ہوتے ہیں۔ اِجتماعی اِعتکاف میں شرکت کرنے والوں کی عمر 50سال سے زیادہ نہ ہو اس سے کم ہی ہونی چاہیے۔ ایسے اسلامی بھائیوں کو تَرجیح دی جائے جن کی عمر 50 سال سے کم ہو اور انہیں کوئی بیماری بھی نہ ہو۔ بعض اسلامی بھائی کینسر کے مَریضوں کو لے آتے ہیں۔ اگر کسی کو گلے کا کینسر ہے ہمیں 112فیصد اس سے ہمدردی ہے مگر یہ جب معتکفین کے ساتھ کھانے کے لیے بیٹھے گا تو سب کھارہے ہوں گے اور یہ شکل دیکھ رہا ہو  گا ، اس طرح دوسرے معتکفین کس طرح کھائیں گے ان کو اس پر ترس آئے گا اور ان کا کھانا دُشوار ہوجائے گا۔ ایسا مَریض نہیں ہونا چاہیے جس سے دوسروں کو پریشانی ہو اور یہ خود بھی پریشان ہو جائے اور لانے والے کو کوستا رہے  پھر ضِد کرے کہ مجھے واپس گھر پہنچا دو مجھے کیا معلوم کہ یہاں اتنا رَش ہوگا وغیرہ لہٰذا معتکفین لانے کے لیے Quantity نہیں Quality دیکھیے۔ بعض اوقات کینسر کا ایسا مریض لے آتے ہیں جس کے زخم سےبَد بو آ رہی ہوتی ہے ، جبکہ شرعی مَسئلہ یہ ہےکہ جس کے زخم ، مُنہ یا کپڑوں سے بَدبو آرہی ہو اسے  مسجد میں  داخل ہونا ممنوع ہے۔ ([1])

 مَساجد میں  ناسمجھ بچوں کو   نہ  لائیں

یہ بھی  ذہن میں رکھیے  کہ رَمَضانُ المبارک میں مُلاقات کی ترکیب نہیں ہو پاتی کیونکہ رات چھوٹی ہوتی ہے مَدَنی مذاکرہ بھی نمازِ تَراویح کے بعد شروع ہوتا ہے پھر سحری کا وقفہ بھی کرنا ہوتا  ہے۔ بعض اسلامی بھائی بچوں کو لے آتے ہیں اور   مُلاقات کے لیے  ضِد کرتے ہیں کہ مُلاقات کر لو۔ آدمی بچوں پر رحم کھا کر مُلاقات کر بھی لےتو یہ ڈنکا بجا دیں گے کہ ہمارے بچوں کی مُلاقات ہو گئی ہے تو اگلے دِن 10 بچے اور آجائیں گے۔ پھر یہی بچے مسجد میں شور و غل کرتے ، ایک دوسرے کے پیچھے دوڑتے اور کبڈی کھیلنا شروع کر دیتے ہیں ، والد نمازِ تراویح پڑھ رہا ہوتا ہے اوربچہ پیچھے شور کر رہا ہوتا ہے۔ بچوں کے حوالے سے یہ مَسئلہ یاد رَکھیے کہ ایسا بچہ جس کےبارے میں غالِب گمان ہو کہ یہ پیشاب کر دے گا اسے  مسجد میں لانا جائز نہیں اور ایسا بچہ جس کے بارے میں غالِب گمان ہو کہ یہ بتا دے گا تو اسے مسجد میں لانا مکروہِ تنزیہی  یعنی ناپسندیدہ ہے۔ ([2])اور اگر ایسا بچہ ہے جو مسجد میں شور مچائے  گا ، اِدھر اُدھر بھاگے گا ، مسجد کا اِحترام پامال کرے گا نیز  نمازیوں کی تکلیف کا باعِث بنے گا  بھلے10 سال کا ہی  کیوں نہ ہو باپ کو اس کے بارےمیں علم ہو کہ یہ ایسا ایسا  کرے گا تو اسے  مسجد میں لانا گناہ ہو گا۔ ([3])ایسے بچے عموماً ان  مَساجد میں ہوتے ہیں جو آبادی والے علاقوں میں بنی ہوتی ہیں ، کئی اسلامی بھائیوں کو اس کا تجربہ ہو گا کہ یہ  کس قدر ہلہ گلہ کرتے ہیں۔  

بچوں کو اِعتکاف میں لانے کے نقصانات

بعض بچے آٹھ نو سال کے ہوتے ہیں اور سمجھدار بھی ہوتے ہیں اکیلے ہوں گے تو شرافت سے بیٹھیں گے اور نماز وغیرہ بھی پڑھیں گے لیکن جہاں یہ ایک سے دو ہوئے ساری مسجد سرپر



1    اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : بچہ اور مجنون اور مجذوم اور بَرص اور بَدبو کے زخم والے اور کچالہسن ، پیاز کھانے والے اور مُفسِد(فساد کرنے والے )اور مُوذی (اِیذا دینے والے) شرع نے انہیں مسجد میں آنے کاحق نہ دیا بلکہ مسجد سے دور کرنے کاحکم دیا۔ (اظہار الحق الجلی ، ص۶۴ ملتقطاً مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

[2]    در مختار مع ردالمحتار ،  کتاب الصلاة ، باب ما یفسد الصلاة و ما یکره فیھا ، ۲ / ۵۱۸ 

[3]    اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلِسنَّت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ  فرماتے ہیں : اگر (بچوں سے)نجاست کا ظنِّ غالب ہو تو انہیں مسجد میں آنے دینا حرام اور حالت محتمل ومشکوک ہو تومکروہ ۔ اگربچے بلکہ بوڑھے بھی بے تمیز ، نامہذب ہوں ، غل مچائیں ، بے حرمتی کریں ، مسجد میں نہ آنے دیئے جائیں۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۱۶ / ۴۵۸ ملتقطاً)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن