دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Zaid Unglian Katwana Kaisa | زائد انگلیاں کٹوانا کیسا؟

book_icon
زائد انگلیاں کٹوانا کیسا؟

پیدا ہو جاتے ہىں اِس لىے چُغلى سے بچنا چاہىے۔ مُعاشرے میں صِرف چُغلى ہی نہیں   غىبت بھی ہو رہی ہے اور جھوٹ بھی بولا جا رہا ہے تو یوں ایک نہیں بلکہ ہزارہا ناسُور جمع ہو چکے ہىں اورعِلمِ دِىن کى کمى کے باعِث  اىسا ہو رہا ہے۔ اگر سب عاشقانِ رَسُول دعوتِ اسلامى کے ذیلی حلقے کے 12مَدَنى کام اور سُنَّتوں کو عام کرنے والے بن جائیں تو اس کی بَرکت سےاِنْ شَآءَ اللّٰہ ہمارا مُعاشرہ بہت سے  گناہوں سے پاک ہو جائے گا ورنہ خالی کُڑھنے سے کچھ نہیں ہو گا ۔

قرضِ حَسَنَہ کسے کہتے ہیں؟

سُوال : قرضِ حَسَنَہ کسے کہتے ہیں ؟

جواب : قرضِ حَسَنَہ  کے بارے مىں ہمارے ہاں عوام میں  ىہ مشہور ہے کہ قرضِ حَسَنَہ وہ ہوتا ہے کہ جسے دے کر  بھول جاؤ ، اگر مَقروض دینا چاہے  تو دے دے اور اگر نہ دینا چاہے تو  نہ دے ، یہ قرضِ حَسَنہ کی عوامى تعرىف ہے  حالانکہ ہر قرض قرضِ حَسَنَہ یعنی اچھا قرض ہوتا ہے جو مسلمان کو اس کی خىرخواہى کى نىت سے دیا جائے اور سود سے پاک ہو ۔ (اِس موقع پر مَدَنی مذاکرے میں شریک مفتی صاحب نے  فرمایا : )قرضِ حَسَنَہ کى اىک تفسیر صَدقاتِ واجبہ کے عِلاوہ نفلی صَدَقات کے ساتھ کى گئى ہے([1]) مثلاً نفلى صَدَقہ کرنا ، اپنے مَحارم پر خرچ  کرنا اور جن کا نَفقہ لازم ہو ان پر خرچ کرنا وغیرہ۔ بعض عُلما کے نزدىک ہر وہ مال جو اللہپاک   کى رَاہ میں خرچ کىا جائے اسے  قرض ِحَسَنَہ کہتے ہیں ۔ ([2])

اَنگوٹھى سے متعلق چند شرعی مَسائِل

سُوال : اَنگوٹھى کتنے وزن کى پہننى چاہىے؟نیز کیا  اىک ہى اَنگوٹھى پہنی جائے یا جتنے وزن کی ایک اَنگوٹھی پہننے کی اِجازت ہے اسی وزن کے اَندر اَندر دو یا زائد اَنگوٹھیاں بھی پہنی جا سکتی ہیں؟

جواب : عورت تو چاندی کی ایک سے زائد اَنگوٹھیاں پہن سکتی ہے کیونکہ اس کے لیے ایک اَنگوٹھی پہننے کی قىد نہىں ہے البتہ مَرد کو صِرف چاندى کى اىک اَنگوٹھى جس کا وزن ساڑھے چار ماشے سے کم ہو اور وہ اىک نگ والی ہو پہننا جائز ہے ۔ ([3]) یاد رَکھیے ! نگ کا وزن ساڑھے چار ماشے میں شمار نہیں ہو گا۔ مَرد کےلیے ساڑھے چار ماشے سے کم وزن  کی دو اَنگوٹھىاں پہننا جائز نہىں ہے۔ مَرد کو انگوٹھی پہننے سے بچنا بہتر ہے([4]) اور یہ ہر ایک کے لیے سُنَّت بھی نہیں ہے جیسا کہ آج کل خیال کیا جاتا ہے البتہ جسے اَنگوٹھی کے ذَریعے مُہر لگانے کى ضَرورت ہو اس کے لىے اَنگوٹھی پہننا سُنَّت ہے([5]) مگر اَب اَنگوٹھی سے مُہر نہیں لگائی جاتی اور نہ ہی کسی کو اَنگوٹھی سے مُہر لگاتے ہوئے میں نے دیکھا ہے ، آج کل لوگ  اِسٹامپ(Stamp) سے مہر لگاتے ہیں۔ ([6])

والدین کو نیکى کى دعوت دینے کا طریقہ

سُوال : ہم اپنے والدىن کو کس طرح  نىکى کى دعوت دیں ؟

جواب : آپ اپنے والدین کی فرمانبردارى کر کے انہیں نیکی کی دعوت دے سکتے ہیں۔ اگر والدین  کى فرمانبردارى کرىں گے ، اُن کے سامنے نظرىں نىچى کر  کے دھیمی آواز سے  بات کرىں گے اور جب وہ آئىں تو ان کے آگے ہاتھ باندھ کر تعظیماً کھڑے ہو جائىں گے تو یوں جب آپ  ان کے ساتھ اچھا سُلُوک کر کے اُن کا خوب اَدب و اِحترام کریں گے تو یہ بہترین نیکی کی دعوت ثابت ہو گی اور پھر آپ جو بات اُن سے کہیں گے وہ مان لیں گے ۔ یاد رہے ! اَولاد پر ماں باپ کا یہ حق بھی ہے کہ وہ اُن کی تعظیم کرے ، ان کا دِل خوش کرے اور اُن کی فرمانبرداری کرے ۔ اگر آپ ماں باپ سے اَڑا اَڑی کریں گے تو اس طرح نہ ماں باپ کو اور نہ ہی کسی  عام آدمی کو نیکی کی دعوت دی جا سکتی ہے ۔ ہمارے ىہاں ہوتا یہ  ہے کہ عوام کے سامنے تو  جى جناب ، لَبَّیْکاور مُسکرا کر بچھے بچھے جاتے ہىں اور ماں باپ کے سامنے ببر شیر کی طرح چىخ چیخ   کر بات کرتے ہىں تو ایسی صورت میں اُن پر نىکى کى دعوت کس طرح اَثر کرے گى۔ ([7])

تجارت کی آسان معلومات کہاں سے حاصِل کی جائیں؟

سُوال : تجارت کے حوالے سے آسان معلومات کہاں سے حاصِل کى جا سکتى ہىں؟(یوٹیوب کے ذَریعے سُوال)

جواب : تجارت کے مَسائل  بہار ِشرىعت کے گىارھویں حصّے  مىں موجود  ہىں اور اِس حوالے سے بہترین مَدَنی پھول    اِحىاءُ العلوم کى دوسرى جلد مىں ہیں ۔ نیز اِس موضوع پر مَرکزی مجلسِ شُوریٰ کے نگران حاجی محمد عمران نے بہت سے بیانات کیے ہیں جو کہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ پر مل سکتے ہیں ، اِن کتابوں کا مُطالعہ کیجیے اور نگرانِ شُوریٰ کے بیانات سُنیے اِنْ شَآءَ اللّٰہ تجارت سے متعلق بہت سی معلومات حاصِل ہوں گی ۔ اِسی طرح ہر اتوار کو مغرب کے بعد مَدَنی چینل پر “ اَحکامِ تجارت “ کے نام سے ایک سلسلہ بَراہ ِراست نشر کىا جاتا ہے اسے دیکھ کر بھی تجارت کے مَسائل سیکھے جا سکتے ہیں۔ ([8])

جس پانی میں مکھی یا مچھر مَرا ہوا ہو اُس سے وُضو کر سکتے ہیں؟

سُوال : اگر پانى مىں مکھى ىا مچھر مَرا ہوا ہو تو کیا اس پانى سے وُضو ىا غسل کر سکتے ہىں؟

 



[1]    تفسیر کبیر ، پ۲ ، البقرة ، تحت الآیة : ۲۴۵  ،  ۲ /  ۴۹۹ دار احیاءا لتراث العربی بیروت

[2]    کنز العمال ، کتاب الاذکار ، فصل فی التفسیر سورة  البقرة ، الجزء : ۲  ،  ۱ / ۱۵۴ ، حدیث : ۴۲۲۰ دار الکتب العلمیة بیروت

[3]    فتاویٰ رضویہ ، ۲۲ / ۱۴۱

[4]    درمختار ، کتاب الحظر و الاباحة ، فصل فی اللبس ، ۹ / ۵۹۷ 

[5]    فتاویٰ ھندية ، کتاب الکراھية  ، الباب العاشر فی استعمال الذھب و الفضة ،  ۵ / ۳۳۵  ماخوذاً

[6]    انگوٹھی وہی جائز ہے جو مَردوں کی انگوٹھی کی طرح ہو یعنی ایک نگینہ کی ہو اور اگر اس میں کئی نگینے ہوں تو اگرچہ وہ چاندی ہی کی ہو ، مَرد کے لیے ناجائز ہے۔ اسی طرح مَردوں کے لیے ایک سے زیادہ انگوٹھی پہننا یا چھلے پہننا بھی ناجائز ہے کہ یہ انگوٹھی نہیں ، عورتیں چھلے پہن سکتی ہیں۔ (بہارِ شریعت ، ۳ / ۴۲۷ ، حصہ : ۱۶ مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

[7]    اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں : ماں باپ اگر گناہ کرتے ہوں تو ان سے بہ نرمی وادب گزارش کرے اگر مان لیں بہتر ورنہ سختی نہیں کر سکتا بلکہ غَیْبَت(یعنی ان کی غیر موجودگی) میں ان کے لئے دُعا کرے۔ (فتاویٰ رضویہ ، ۲۱ / ۱۵۷)

[8]    تجارت کے بارے میں مزید معلومات حاصِل کرنے کے لیے دعوتِ اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ : www.dawateislami.net پر موجود “ اَحکامِ تجارت کورس “ دیکھنا اور سننا بےحد مفید ہے۔ نیز  مکتبۃُ المدینہ سے “ اَحکامِ تجارت کورس “  کا میموری کارڈ بھی حاصِل کیا جاسکتا ہے۔ (شعبہ فیضانِ مَدَنی مذاکرہ) 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن