30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رضائے اِلٰہى کى فِکر کیسے بیدار رکھى جائے ؟
سُوال : اللہپاک کى رضا کى خواہش رکھنا اہلِ اِىمان کا طرىقہ ہے۔ اپنى خوشى پر اللہ پاک کى رضا کو تَرجىح دىنا ، نَرم و گداز بستروں کو چھوڑ کر بارگاہِ اِلٰہى مىں سر بسجود ہونا ، اللہ پاک کى رضا کے لىے دوستى کرنا ، اسى کى خاطر دُشمنى رکھنا اور اللہ پاک کو راضى کرنے والے کام کرتے رہنے مىں ہى نجات ہے۔ سُوال یہ ہے کہ رضائے اِلٰہى کى فِکر کىسے بىدار رکھى جائے ؟
جواب : رضائے اِلٰہى کى فِکر بىدار رکھنے کے لىے بندہ اىسوں کى صحبت اِختىار کرے جو اللہ پاک کى رضا تلاش کرتے ہىں مثلاً عاشقانِ رَسُول اور اللہ پاک کے نىک بندوں کى صحبت اِختیار کرىں اس لیے کہ صحبت کااِصلاحِ اَعمال مىں بڑا عمل دَخل ہے۔
صُحْبَتِ صَالِح تُرا صَالِح کُنَد صُحْبَتِ طَالِح تُرا طَالِح کُنَد
یعنی اچھوں کی صحبت تجھے اچھا بنادے گی اور بُروں کی صحبت تجھے بُرا بنا دے گی۔
اِس کے عِلاوہ رضائے اِلٰہى کى اَہمىت پر معلومات حاصِل کرنی چاہیے ۔ اِس سلسلے مىں مِنْہاجُ الْعَابِدِیْن ، مُکاشَفَةُ الْقُلُوْباور اِحْیاءُ الْعُلُوْم کا مُطالعہ فائدہ مند رہے گا ، اِن تَصَوُّف کی کتب مىں رضائے اِلٰہى کے پورے پورے Chapter (یعنی باب) ہىں ان کا مُطالعہ کرنے سے اِنْ شَآءَ اللّٰہ رضائے اِلٰہى پانے کا جَذبہ ملے گا۔ اَحادیثِ مُبارَکہ اور بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِم کى حِکاىات پڑھىں گے تو ظاہر ہے کہ دِل پر اثر ہو گا ، جب دِل پر اثر ہو گا تو یہ ذہن بھى بنے گا کہ مىں صِرف وہى کام کروں جس سے مجھے اللہ پاک کى رضا اور اس کى خوشنودى حاصِل ہو اور ہر اس کام سے بچوں جس سے اللہ پاک کى ناراضی ہوتى ہو۔
اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ حبیبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا کا عشقِ رَسُول
سُوال : اُمُّ الْمُؤمِنِیْنحضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ حبىبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے دِل مىں حضورِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى محبت و عظمت کس قدر تھى ، اِس پر کوئى واقعہ بىان فرما دىجئے۔ (پاک پتن پنجاب پاکستان سے سُوال)
جواب : اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ حبىبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے والد اَبُو سفىان صلحِ حدىبیہ کے زمانے مىں مدىنۂ مُنَوَّرَہ زَادَہَا اللّٰہُ شَرَفًاوَّتَعْظِیْماً آئے اور اپنى بىٹى سے ملنے گئے۔ جب بستر پر بىٹھنے لگے تو اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا اُمِّ حبىبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا نے بستر اُلٹ دىا اور فرماىا : ىہ اللہ پاک کے پاک حبىب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا پاک بستر ہے اور تم شِرک کى وجہ سے ناپاک ہو ،
اِس لىے تم اِس بستر پر نہىں بىٹھ سکتے۔ ([1]) ىعنى اپنے باپ کو اس مُبارَک بستر پر نہىں بىٹھنے دىا۔ اَبُو سفىان اس وقت تک اِىمان نہىں لائے تھے لیکن بعد میں یہ اِىمان لے آئے تھے اورصحابىت کا شرف پاىا۔ اُمِّ حبىبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا حضرتِ سَیِّدُنا امىرِ مُعاوىہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ کى بہن ہىں اور مومنوں کى ماں ہىں۔ ([2])اِس خاندان کے کىا کہنے!حضرتِ سَیِّدُنا امىرِ مُعاوىہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ خود بھى صحابى ([3]) ، ان کی بہن اُمِّ حبىبہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا صحابىہ اور پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کى زوجہ بھى ہیں۔ ان کے والد حضرتِ سَیِّدُنا اَبُو سفىانرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ اور والدہ حضرتِ سَیِّدَتُنا ہند رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا بھى مسلمان ہوئى تھىں۔ ([4]) یوں اِن چاروں کو صحابىت کا شَرف حاصِل ہوا ۔
حاضریٔ مدینہ کیلئے تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کر لیجیے
سُوال : کوئى اىسا عمل بتا دىجئے کہ ہمىں مدىنے کا ٹکٹ مل جائے ۔ (خانیوال پنجاب پاکستان سے سُوال)
جواب : دُرُود شرىف کى کثرت کرتے رہىں اور دُعا بھى کرتے رہىں ، جب آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم بُلائیں گے تو خود ہى اِنتظام ہو جائے گا۔ جب مکان چاہىے تو اس کے لىے لوگ پىسے جمع کرتے اور پھر مکان لىتے ہىں ، دُکان چاہىے تو اس کے لىے بھى رقم جمع کرنا پڑتى ہے ، شادىوں کے لىے بھى لوگ رقم جمع کرتے ہىں ، دِىگر جو بھى کام ہىں ان کے لىے رقم جمع کرنے کا ذہن ہوتا ہے تو اسى طرح حج یا عمرہ اور مدىنۂ پاک کى حاضرى کے لىے بھى دوسروں کى جىب پر نظر رکھنے کے بجائے محنت مزدورى کر کے تھوڑے تھوڑے پىسے جمع کر لىے جائىں ۔ جب پىسے جمع ہو جائىں گے تو اِنْ شَآءَ اللّٰہ مدىنے کى حاضرى بھى ہو جائے گى۔
حضرتِ سَیِّدَتُنا میمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا سے حالتِ اِحرام میں نکاح
سُوال : کىا سرکارِ مدىنہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے اُمُّ الْمُؤمِنِیْن حضرتِ سَیِّدَتُنا مىمونہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْھاسے حالتِ اِحرام مىں نکاح فرماىاتھا؟(بہاولنگر پنجاب پاکستان سے سُوال)
[1] الطبقات لابن سعد ، ام حبیبة بنت سفیان ، ۸ / ۷۹ دار الکتب العلمية بيروت
[2] الاصابة ، حرف الھا ، ھند بنت ابی سفیان ، ۸ / ۳۴۵ ، الرقم : ۱۱۸۵۵ دار الکتب العلمية بیروت
[3] الاصابة ، حرف الميم ، ذکر من اسمه معاویة ، معاوية بن ابی سفيان ، ۶ / ۱۲۰ ، الرقم : ۸۰۸۷
[4] الاصابة ، حرف الھا ، ھند بنت عتبة بن ربیعة ، ۸ / ۳۴۶ ، الرقم : ۱۱۸۶۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع