دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Yume Tatil Atikaf | یوم تعطیل اعتکاف

book_icon
یوم تعطیل اعتکاف

یومِ تعطیل اعتکاف کیا ہے ؟

میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکَاف 12 مَدَنی کاموں میں سے ساتواں اور ہفتہ وار پانچ۵ مدنی کاموں میں سے دوسرا مَدَنی کام ہے ، تنظیمی طور پر اس سے مُراد یہ ہے کہ ہر ہفتے چھٹی کے دن (جمعہ / اِتوار)  ہر نگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت، نگرانِ علاقہ /  شہر مُشَاوَرَت کے مشورے سے شہر کے اطراف یا کسی گاؤں میں جُمُعَہ تا عَصْر یاعَصْر تا مَغْرِب مَسْجِد میں اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائیں۔

یومِ تعطیل اعتکاف کے چند مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اِعْتِکَاف کی نِیَّت سے اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کے لئے مَسْجِد میں ٹھہرے رہنا بھی ایک عظیم عِبَادَت ہے ، لہٰذا دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اَطراف یا شہر کے نئے یا ایسے علاقے جہاں دعوتِ اسلامی کا مدنی کام کم ہویا وہاں نیامدنی کام شروع کرنا ہو، وہاں حسبِ موقع (جہاں جس دن چھٹی ہو )  جُمُعَہ یا اتوار کو مَسْجِد میں یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ترکیب ہوتی ہے ۔ چُنَانْچِہ اس مَدَنی کام کی مَضْبُوطِی کے لئے دَرْج ذیل مَدَنی پھول مُلَاحَظہ فرمائیے :      

٭ یومِ تعطیل اِعْتِکَاف میں کم از کم 5اور زیادہ سے زیادہ 10شرکا ہوں اگر 10سے زیادہ اسلامی بھائی ہو جائیں تو یومِ تعطیل اعتکاف کی 2مقامات پرترکیب کر لی جائے ۔

٭ علاقوں سے جو اسلامی بھائی اَطراف یا شہر کے نئے علاقوں میں یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے جائیں، اِن کے ساتھ جَامِعَةُالْـمَدِیْنَه کے طَلَبۂ کِرام کوبھی تنظیمی تَربِیَّت کے لئے بھیجا جائے ۔

٭ اگر جُمُعَہ کے دن یومِ تعطیل اِعْتِکَاف ہو تو جُمُعَہ سے قَبْل بھی مَدَنی دورہ کی ترکیب کی جائے ۔

٭  نَمازِ جُمُعَہ کے بعد مقامی لوگوں کے درمیان مَدَنی حلقے کی ترکیب کی جائے ۔

٭ طَلَبۂ کِرام جہاں بھی یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے جائیں تو انہیں مَدَنی قافلے کی صُورَت میں بھیجا جائے ۔

٭ ناشتہ جامعۃ المدینہ میں، دوپہر کا کھانا ساتھ لے جائیں اوررات کا واپس آکر کھا لیں۔

٭ جامعۃ المدینہ میں 12مدنی کاموں کے ذِمہ داراورمتعلقہ نگرانِ مشاورت باہمی مشورے سے پیشگی ہی اسکا جدول بنا لیں اور اس سے متعلقہ تمام لوازمات (مَثَلًا سائیکل  / موٹرسائیکل / گاڑی کا اِنتظام / سفری اخراجات وغیرہ)  پہلے سے پورے کر لئے جائیں تاکہ وَقْت کی بچت کے ساتھ ساتھ زیادہ تنظیمی فوائد بھیلئے جا سکیں۔

٭ شرکائے یومِ تعطیل اِعْتِکَاف واپسی پر کارکردگی فارم ضرور پُر کریں۔

٭ ہفتہ وار یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کے لئے حتی الامکان ایک ہی مقام رکھا جائے ۔

٭ ہر ہفتے چھٹی کے دن، ہر نِگرانِ حلقہ مُشَاوَرَت، نِگرانِ علاقہ /  شہر مُشَاوَرَت کے مَشورے سے شہر کے نئے علاقوں میں صبح 9: 26سے مغرب کے بیان تک یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائیں۔

٭ ہدف:  فی حلقہ، شرکا:  کم ازکم 5اسلامی بھائی۔

٭ نوٹ: یومِ تعطیل اِعْتِکَاف  شہر میں مدنی قافلہ مجلس اوراطراف میں مجلس اطراف گاؤں کے سُپُرد ہے ۔

یوم تعطیل اعتکاف کا جدول

تنظیمی طور پر یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کا جَدْوَل کچھ یوں ہے :

٭ جدول اور اعلانات کی دُہرائی اور مدنی مشورے کا حلقہ (30: 09 تا 00: 10) :  اس حلقے میں 5منٹ تِلاوَت ونعت اور باقی 25منٹ میں جَدْوَل اور اِعلانات کی دُہرائی اور مدنی مشورے کا حلقہ لگایا جائے ، (اسی دوران مدنی انعامات کے رسائل بھی تقسیم کئے جائیں )  یومِ تعطیل اِعْتِکَاف میں نگران اسلامی بھائی جَدْوَل کی دُہرائی خود ہی کرے ، شرکا سے صرف ایک ایک کام پر مَدَنی مشورہ کیا جائے ۔

٭ مدنی مقصد کا بیان (00: 10تا 30: 10) :  اس حلقے میں ابتدائی 19منٹ اَمِیْـرِ اَھْلِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسائل سے بیان اور آخری11منٹ   میں12 مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام پر ذِہْن بنایا جائے ۔

٭ انفرادی عبادت و مختصرنیکی کی دعوت کا حلقہ (30: 10تا 00: 11) : (19منٹ)  اس حلقے میں تلاوتِ قرآن، ذِکْرُ اللہ، درود شریف وغیرہ کی ترکیب بنائی جائے ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن