30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فرمایا ہے یعنی مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ۔ نیز اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ جو اسلامی بھائی روزانہ دعوت اسلامی کے مَدَنی کاموں کو دو۲ گھنٹے نہیں دے سکتے ، وہ چھٹی کے دن اس مَدَنی کام کے ذریعے عِلْمِ دین سیکھنے سکھانے میں مَشْغُول ہو سکیں اور جن کو نیکی کی دعوت دینی ہے انہیں بھی چھٹی کے دن بہتر طریقے سے نیکی کی دعوت پہنچائی جا سکے ، اس کے علاوہ شہر کے تنظیمی طور پر مدنی کاموں میں کمزور علاقے یا شہر کے اطراف میں بننے والی نئی کالونیز اور سوسائٹیز میں، اسی طرح نئے آباد ہونے والے گاؤں دیہات میں بھی مدنی کام شروع یا مَضْبُوط کیا جا سکتا ہے ۔
سوال 4 : یوم تعطیل اعتکاف میں چھٹی سے مراد جمعہ / اتوار ہے یا پھر ہفتہ وار کسی بھی چھٹی والے دن ترکیب بنائی جاسکتی ہے ؟
جواب : جمعہ کے دن ہمارے ملک کے اکثر مقامات پر چھٹی ہوتی ہے ، نیز جمعہ چونکہ سید الایام بھی ہے اور اس دن کی لوگ عزت بھی کرتے ہیں اور نمازِ جمعہ کی تیاری بھی خاص طور پر کرتے ہیں، لِہٰذا اس دن یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ترکیب کی جائے لیکن اگر کہیں چھٹی اتوار کے دن یا کسی مخصوص علاقے (مَثَلًا انڈسٹری ایریا ) میں کسی اور دن ہو تو اس دن اس مَدَنی کام کی ترکیب کی جاسکتی ہے ۔
سوال 5 : شہر کے اطراف میں ایسی نئی رہائشی کالونیاں جن میں مساجد نہیں، ان میں یوم تعطیل اعتکاف کی ترکیب کہاں کی جائے ؟
جواب : شہر کے اطراف میں ایسی نئی رہائشی کالونیاں جن میں مساجد نہ ہوں تو وہاں کسی بھی اَہْلِ مَحبَّت کے گھر ، دکان یا کارخانے وغیرہ میں یومِ تعطیل اعتکاف کی ترکیب کی جا سکتی ہے ۔
سوال 6 : جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے جو طلبہ یوم تعطیل اعتکاف میں شِرْکَت کر نا چاہیں ان کی کم از کم عمر کتنی ہو نا ضروری ہے ؟
جواب : جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے جو طلبہ یوم تعطیل اعتکاف میں شِرْکَت کر نا چاہیں ان کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں، کم عمر بھی جا سکتے ہیں، کیونکہ اس مَدَنی کام میں رات قیام نہیں کیا جاتا، بلکہ دن ہی میں واپسی ہو جاتی ہے ۔
سوال 7 : یوم تعطیل اعتکاف میں خیر خواہی کی ترکیب کرسکتے ہیں یا نہیں، اگر کریں تو کہاں سے ؟
جواب : مقامی اسلامی بھائیوں سے یا کسی کے گھر سے خیر خواہی کی ترکیب کر سکتے ہیں۔
سوال 8 : یوم تعطیل اعتکاف کے مُقَرَّرہ اوقات میں مَسْجِد میں مَـحْفِل وغیرہ کی ترکیب ہو تو اس صورت میں کیا کیا جائے ؟
جواب : اس میں شرکت کی جائے اور آخر میں ملاقات کر کے انفرادی کوشش کی ترکیب کی جائے ، جبکہ باقی وَقْت کو طے شدہ جدول کے مُطابِق ہی گزارا جائے ۔
سوال 9 : یوم تعطیل اعتکاف میں اگر جَدْوَل کے مُطابِق وَقْت نہ گزارا جائے تو کیا یوم تعطیل اِعْتِکَاف والے مدنی اِنْعَام پر عَمَل مانا جائے گا یا نہیں؟
جواب : یوم تعطیل اعتکاف کا ایک جدول ہے جو مَدَنی قَافِلہ مَـجْلِس یا اپنے مُتَعَلِّقہ نگرانوں یا کارکردگی ذِمَّہ داران سے حاصل کیا جا سکتا ہے اسی کے مطابق ترکیب ہونا چاہئے تا کہ سیکھنے سکھانے کا عَمَل زیادہ ہو۔
سوال 10 : یوم تعطیل اعتکاف میں جَدْوَل کے مُطابِق ترکیب کرنے کے بجائے فَقَط عشر اِکٹھّا کرنے کیلئے مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کیلئے جا نا کیسا؟
جواب : عشر جمع کرنا یقیناً دعوت اسلامی کا ہی کام ہے ، جس کے ذریعے کثیر لوگ ایک اسلامی فریضے سے سبکدوش ہوتے اور کثیر ثواب پاتے ہیں۔ نیز دعوت اسلامی والے بھی اپنے مَدَنی کاموں میں اس سے فوائد حاصل کرتے ہیں اور ان کی مُعَاوَنَت بھی ہوتی ہے ۔ مگر چاہئے کہ عشر کے وَقْت ہی عشر جَمْع کیا جائے اور یوم تعطیل اعتکاف اپنے جَدْوَل کے مُطابِق ہی ہو۔
سوال 11 : یوم تعطیل اعتکاف میں دعوت اسلامی کیلئے عشر اِکٹھّا کرنے کی ترغیب دلانا کیسا؟
جواب : یوم تعطیل اعتکاف میں دعوت اسلامی (کے ہر نیک اور جائز کام ) کیلئے عشر اِکٹھّا کرنے کی بیان میں ترغیب دلائی جا سکتی ہے اور ضرورتاً پینا فلیکس بھی لگایا جا سکتا ہے ۔
سوال 12 : گاؤں دیہات میں رہنے والے اسلامی بھائی اپنی قریبی مَسْجِد میں اِعْتِکَاف کر یں یا پھر دوسرے گاؤں یا اطراف کی مَسْجِد میں یوم تعطیل اعتکاف کی ترکیب
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع