30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
٭ تمام مبلغین بیانات کریں اور یومِ تعطیل اعتکاف کی ترغیب دِلا کر اس مدنی کام کو کامیاب کرائیں، اس میں ذِمَّہ داران کی شِرْکَت اہم کردار ادا کرے گی۔ [1]
٭ اطراف گاؤں میں کسی ایسے اسلامی بھائی کو ذِمَّہ داری دی جائے ، جو مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه بالغان، یومِ تعطیل اِعْتِکَاف، ہفتہ واراجتماع اور ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں گاؤں والوں کی شِرْکَت کو یقینی بنائے اور مُـخْتَلِف گاؤں میں جہاں حاجَت ہو خُدَّامُ المساجِد کے تعاون سے مَسَاجِد کی تعمیرات کی ترکیب کرے ۔ [2]
٭ اِجتماعات کے لئے اَطراف گاؤں جو ہمارے ملک کی 60%سے زائد آبادی ہے ، اس پر خصوصی توجہ دی جائے ۔
٭ اطراف / گاؤں کو ضمنی طور پر نہ لیا جائے بلکہ باقاعدہ ان کو ہدف پر لے کر مدنی کام کی ترکیب بنائی جائے ۔
٭ اَطراف کے دیہاتوں کو باقاعدہ شہر کے حلقوں میں تقسیم کیا جائے ۔ اس حلقے والے متعلقہ گاؤں میں ہر ہفتے چھٹی کے دن جانے کی ترکیب بنائیں۔
٭ اَطراف گاؤں کی مَـجْلِس اِسْلَامی بھائیوں کو اِجْتِمَاع (ہفتہ واراجتماع / مدنی مذاکرے ) میں لانے کے اِنتظامات، ان کے ساتھ سَفَر اور اِجْتِمَاع کے بعد مسلسل ان سے رابطہ رکھنے کی ترکیب کرے ۔ [3]
٭ اَطراف / گاؤں اور کمزور شہروں / عَلاقوں کے لئے ذِمَّہ داران خصوصی وَقْت دیں۔
٭ نگرانِ کابینہ مُـخْتَلِف شہروں (ڈویژنوں) کا جَدْول بنا کر مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں کے ذریعے کسان اِجتماعات میں بیانات کریں اور دَعْوَتِ اِسْلَامی کی خدمات سے آگاہ کر کے مزید تعاوُن کا ذِہْن دیں، نیز عملی طور پر دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی کاموں میں شُمولِیَّت کی ترغیب دِلائیں۔
٭ مَدْرَسَةُ الْـمَدِیْنَه اور جَامِعَةُ الْـمَدِیْنَه کے طلبہ، اَسَاتِذہ و ناظمین، مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں کے ساتھ بھرپور تعاوُن کریں مگر پڑھائی کا جَدْوَل مُتَاَثِّر نہ ہو۔
٭ متعلقہ رُکْنِ شوریٰ، مَـجْلِسِ اَطْراف گاؤں، اس شعبے سے مُتَعَلِّق تمام تنظیمی مُعَامَلات اِفْتَا مکتب میں پیش کرکے شَرْ عی رَہْنُمائی لیں۔ [4]
٭ یومِ تعطیل اِعْتِکَاف، مَدَ نی قَافِلہ و مَدَنی اِنْعَامَات کے جَدْوَل کے مُطابِق ہونا چاہئے اور فَجْر کے بعد جانے کی ترکیب ہونی چاہئے ۔ [5]
٭ دیہاتوں میں جُمُعَہ کے وَقْت مُمکِن ہو تو مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی خود راہِ خُدا میں خَرْچ کرنے کے فضائل بیان کرکے مَوْقَع کی مُنَاسَبَت سے عشر کی بھرپور ترغیب دلائیں۔
٭ اطراف / دیہاتوں کی مَسَاجِد میں بیانات کئے جائیں بعد اَزاں مَدَنی کاموں کا تَعَارُف پیش کریں، اَخراجات کی وَضَاحَت کریں اور عُشْر کی ترکیب بنائیں۔ [6]
یومِ تعطیل اعتکاف کی مدنی بہار
میٹھے میٹھے اِسْلَامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! تَبْلِیغِ قرآن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے تحت گناہوں سے بچنے اورنیکیوں کو عام کرنے کے لئے مَسَاجِد میں دَرْس و بیان وہفتہ وار سُنّتوں بھرے اِجْتِمَاع و دیگر مَدَنی کاموں کے ساتھ ساتھ شہر کے اَطراف اور گاؤں دیہاتوں میں عِلْمِ دِیْن عام کرنے کے لئے ہفتہ وار چھٹی والے دن یَوْمِ تَعْطِیل اِعْتِکَاف کی ترکیب بنائی جاتی ہے ، اس مَدَنی کام کی بَرَکَت سے بے شُمار لوگوں کو راہِ ہِدَایَت نصیب ہوئی، کل تک جو دِین کی بُنیادی مَعْلُومَات سے ناواقِف تھے فرائض عُلُوم بھی سیکھنے سکھانے والے بن گئے ، عَمَل کے جذبے سے عاری لوگ نَمازی و پرہیزگا ر بن گئے ، حُبِّ دُنیا میں غَرْق مَحبَّتِ اِلٰہی سے سَرشار اور عِشْقِ نبی کے اسیر ہوگئے ۔ ہوٹلوں میں گھنٹوں بیٹھ کر فلمیں ڈرامے دیکھ کر زِنْدَگی کے قیمتی لمحات کو ضائع کرنے والے مَسَاجِد میں مُعْتَکِف بننے لگے ۔ آیئے ترغیب کے لئے یومِ تعطیل اِعْتِکَاف کی ایک مَدَنی بَہار مُلَاحَظہ کیجئے ۔ چُنَانْچِہ،
تحصیل پتوکی (ضلع قصور، پنجاب پاکستان) کے علاقے پھول نگر کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے : عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دَعْوَتِ اِسْلَامی کے مَدَنی مَاحَول میں آنے سے قَبْل میں مُعَاشَرے کے عام نوجوانوں کی طرح غَفْلَت کی زِنْدَگی بَسَر کر رہا تھا اور 1994ء میں میٹرک کے امتحان کے بعد پڑھائی چھوڑ چکا تھا اور کوئی خاص کام کاج بھی نہ کرتا تھا، بلکہ سکول میں دورانِ تعلیم بُرے دوستوں کی صُحْبَت کے سَبَب صُبْح و شام گانے باجے سننا میرا اس قَدْر مَـحْبُوب مَشْغَلہ بن چکا تھا کہ میں نے ایک
[1] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،جمادی الاولیٰ ۱۴۲۷ھ بمطابق جون2006ء
[2] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،رجب المرجب ۱۴۳۷ھ بمطابق 9 تا 13اپریل 2016ء
[3] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،شوال المکرم ۱۴۲۹ھ بمطابق 5، 6 اکتوبر 2008ء
[4] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ، ذو القعدۃ الحرام ۱۴۳۵ھ بمطابق 4تا7ستمبر 2014ء
[5] مدنی مذاکرہ مدنی پھول،ربیع الاول ۱۴۳۷ھ بمطابق 13دسمبر 2015ء
[6] مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ،ربیع الاول ۱۴۲۷ھ بمطابق 3تا8اپریل2006ء
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع