دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Yeh Masla To Hum Nay Pehli Baar Suna Hai | یہ مَسٔلہ تو ہم نے پہلی بار سنا ہے

book_icon
یہ مَسٔلہ تو ہم نے پہلی بار سنا ہے

روزے چھوٹے ہىں ان کی قضا فرض ہے  ۔ جب وہ  روزہ  رکھنے کے قابل ہو جائىں تو انہیں خود یہ روزے رکھنے ہوں گے اور  ان کے بدلے کوئى دوسرا قضا نہىں کر سکتا ۔ اگر آپ کی امی  شوال کے چھ روزے رکھتى ہىں تو بہتر ىہى ہے کہ پہلے چار روزے  قضا کرلىں پھر  اس کے بعد شوال کے  چھ روزے رکھ لىں ۔ اللہ پاک آپ کی والدہ کو   برکت اور  صحت دے ۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

ایک سے زیادہ مصلوں پر نماز کا شرعی حکم

سُوال : اىک مسجد مىں امام صاحب کے لىے آٹھ  مصلے بچھائے گئے ہىں تو کچھ لوگ اس پر اعتراض کرتے ہىں اور کہتے  ہیں کہ اىک سے زىادہ مصلے  بچھانا  جائز نہىں ہے لہٰذا اس حوالے سے راہ نمائی فرما دیجیے ۔

جواب : مىں جب مسجدوں مىں بىانات کرتا تھا تو پہلے مىں بھى پرىشان تھا کہ اىک تو وىسے ہی  موٹا مصلا بچھا ہوتا تھا اور پھر لوگ مىرے اِعزاز مىں خوبصورت مصلے اپنے گھروں سے لاتے اور بچھا تے تھے اور یوں مصلوں کی تھپی لگی ہوتی  تھى ۔ پھر جب مىرا تھوڑا دل کُھلا تو مىں مصلے  ہٹا دىتا تھا کیونکہ  مجھے خالى فرش پر نماز پڑھنا پسند ہے اور اس میں میرے لیے  آسانى ہے ۔ خالى فرش ہو اور اس پر کارپىٹ اور مصلا وغیرہ کچھ بھى نہ بچھا ہوا ہو تو اس پر نماز پڑھنا مستحب ہے ([1]) اور اس میں   زىادہ ثواب ہے ۔ اگر آٹھ آٹھ مصلے بچھے ہوں   تو امام سجدہ کىسے کرے گا اس لیے کہ  پىشانى کاجمنا ىہ سجدے کى حقىقت ہے ، اگر کسی نے سجدے میں  پىشانى اس طرح ہلکى چھوڑ دى کہ دبائے گا تو مزىد دبے گى تو سجدہ ہى نہىں ہو گا اور  سجدہ نہ  ہوا تو نماز بھی  نہىں ہو گى ۔ بعض جگہوں پر یہ ہوتا ہے کہ گاؤں والا یا قریبی محلے والا حج پر جاتا ہے اور خوبصورت سا مصلا لے آتا ہے اور وہ اتنا  بااثر آدمى ہو تا ہے کہ  اسے کوئی مصلا بچھانے سے روک نہىں سکتا تو اب وہ  مصلا  بچھائے گا اور امام کو اس مصلے پر  نماز پڑھانا ہو گی اس لیے کہ امام ہمارا  نوکر ہے اور اب  وہ دور چلا گىا کہ  جب امام پىشوا ہوتا تھا اور حقىقت مىں امام  پىشوا ہى ہے مگر اب  بعض جگہ اما م کے ساتھ مَعَاذَ اللّٰہ نوکروں والا سلوک  ہوتا ہے ۔

کیا دو چار مصلوں پر نماز پڑھانے والے امام کو سمجھایا جائے ؟

سُوال : اگر کوئی  امام دو چار مصلے بچھا کر نماز پڑھاتا ہو  تو کیا  ہم اسے سمجھائیں کہ نماز نہىں ہو رہى یا سجدہ نہىں ہو رہا ؟(رُکنِ شوریٰ کا سُوال )

جواب : مصلوں کی تھپیوں پر سجد ہ کرتے ہوئے  پیشانی کو  اتنا  دبائے کہ اب دبانے سے مزید نہ دبے تو ایسی صورت میں نماز ہو جائے گی ۔ مصلوں کی  تھپیوں  پر مىں بھی نمازیں پڑھ لىتا تھا مگر مجھے نماز میں خشوع بالکل حاصل نہیں ہوتا تھا اور  عمامہ سنبھالنا مشکل ہو جاتا تھاکیونکہ ظاہر ہے کہ جب پیشانی جمانے کے لیے  زور لگائىں گے تو عمامہ سر سے  ڈھیلا ہوگا تو یوں بڑى تکلىف ہوتى تھى لیکن جب دل کھلا تو مىں تھپیاں ہٹا دىا کرتا تھا ۔ یاد رہے ! اس کا مطلب ىہ نہىں کہ جو مصلوں کی تھپیوں پر نماز پڑھے اس کی  نماز نہىں ہوتى ، اس طرح کی بدگمانى کرنے کى ہمیں  ضرورت نہىں ہے ، ممکن ہے کہ  امام  پیشانی جمانے میں زور لگاتا ہو اور نماز کے  شرعی مسائل جانتا ہو بہرحال مساجد میں اتنے  زیادہ مصلے نہیں لانے چاہئیں ۔ جس غریب نے کبھی  اچھا مصلا نہ  دیکھا ہو اگر اُسے تحفے میں قیمتی مصلا دے دیا تو وہ نمازپڑھتے ہوئے مصلے کے نقش و نگار میں گھومتا رہے گا ۔  خالی  زمىن پر سجدہ کرنا افضل ہے اور مىرا اس پر بہت عرصے سے  عمل رہا ہے ، میں  مصلے  سے کتراتا ہوں ہاں اگر  سخت سردى ہو اور ٹھنڈک اىذا دے رہی ہو  یا نزلہ ہو یا پھڑیا ہو کہ خالی فرش پر تکلیف ہوتی ہے تو ایسی صورت میں مصلا یا چادر بچھا کر نماز پڑھ لیتا ہوں ورنہ ہزاروں لوگوں نے دیکھا  ہو گا کہ  عام طور پر میرا معمول یہی رہا  ہے کہ میں خالی زمین پر  سجدہ کرتا رہا  ہوں ۔ اسی طرح جب مسجد میں نمازیوں کے ساتھ صف میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنے  کا موقع ملا تب بھی مسجد  میں بچھی ہوئی چٹائی یا کارپیٹ پر سجد ہ  کر لیا کہ ظاہر ہے جب سب نمازی صف میں کھڑے ہوں تو وہاں صف ہٹا کر خالی زمین پر سجدہ نہیں کیا جا سکتا ۔

مساجد میں قرآنِ پاک لا کر رکھنا کیسا؟

سُوال : جس طرح لوگ  امام صاحب کے لیے مسجد میں مصلے لے کر آتے ہىں اسى طرح خاص طور پر رَمَضانُ الْمبارَک میں  یا فوتگی کے موقع پر قرآن شرىف بھی  اتنے زىادہ لے کر آتے ہىں کہ المارى مىں رکھنے کى جگہ نہىں ہوتى اور  پھر وہ تھىلىوں اور شاپر وغىرہ مىں رکھ دیے   جاتے ہیں جس کے سبب بے ادبى کا امکان رہتا ہے تو اس سلسلے میں کیا کرنا چاہیے ؟

جواب : ہمارے یہاں  تو مساجد میں  قرآن ِپاک دىتے ہىں لیکن مىں نے احمد آباد  شرىف ہند مىں دىکھا کہ وہاں  مساجد مىں بہت سارے 30 پاروں کے صندوق رکھے ہوتے ہىں کہ فلاں کے اىصالِ ثواب کے لىے ہے ۔ اب قوم اتنا قرآنِ پاک  کہاں پڑھتی  ہے ؟شاید 30 پارے اس لیے دیتے ہوں گے کہ اگر کہىں قرآن خوانى ہو تو وہاں  لے جائیں ۔ اب کہیں لوگ واقعی  اتنے قرآن ِکرىم پڑھتے ہوں تو آدمى  وہاں قرآنِ پاک لا کر دے مگر حالت یہ ہے کہ  خالى رمضان شرىف مىں کچھ لوگ پڑھتے  ہىں اور  سارا سال تو کوئی  اِکا دُکا ہى پڑھتا  ہے ۔ واقعى قرآن پاک کے نسخوں سے مساجد کی المارىاں بھرى ہوتى ہىں اور اس کے باوجود لوگ دىئے جارہے ہوتے ہىں لہٰذا اگر قرآنِ پاک دینے ہوں تو  معلومات کرکے کسى مدرسہ مىں دىں جہاں طلبا پڑھتے ہوں کہ وہاں آپ کے دیئے ہوئے قرآنِ پاک طلبا  پڑھىں گے ، سىکھىں گے اور  حفظ کرىں گے ۔ آپ یہ بھی کر سکتے ہیں کہ اپنے علاقے کے مدرسے میں رابطہ کر کے پہلے سے  بکنگ  کروا لیں کہ جب کبھی قرآنِ کریم کے نسخوں کی ضرورت ہو تو ہم سے رابطہ کر لیجیے گا ۔ پھر  جب  ان کو ضرورت پڑے تو آپ انہیں لا کر دے دیں ۔ قرآن ِ پاک کا نسخہ اپنی مرضی کا نہیں  بلکہ  جیسا قاری صاحب کہىں ویسا لا کر دیں گے  تو ہی کام آئے گا ورنہ اپنى مرضى کا دىں  گے تو وہ لے  کر  رکھ دىں گے لیکن استعمال نہیں ہوگا کیونکہ قرآنِ کریم کے جس نسخے سے حفظ کروایا جاتا ہے اس کا سائز ، الفاظ کی پرنٹنگ اور لائنیں دیکھی  جاتی ہیں اور اگر وہ   مخصوص تعداد سے کم یا زیادہ ہو جائیں تو بے چارہ حفظ کرنے والا آزمائش میں آ سکتا ہے  اس لیے جیسا قاری صاحب فرمائیں ویسا نسخہ ہی لا کر دیں ۔  مسجدوں مىں قرآنِ کرىم لا کر نہ رکھىں اور لا کر رکھنے کے بارے میں امام صاحب  سے بھی نہ پوچھىں کہ وہ بے چارہ ڈرے گا کہ سیٹھ صاحب نے کہا ہے کیسے منع کیا جا سکتا ہے ۔ مىں نے بہت پہلے جبکہ  میرے ساتھ حفاظتى اُمور کے مسائل نہىں تھے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں یہ  لکھ کر لگا رکھا تھا کہ ىہاں قرآنِ کرىم اپنى مرضى سے لا کر  نہ



[1]    حاشیة الطحطاوی علی مراقی الفلاح ، کتاب الصلاة، فصل فی ما يكره للمصلی، ص۳۷۱  دار الکتب العلمیة بيروت

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن