دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ya Waqt bhi Guzar jay Ga | یہ وقت بھی گزر جائے گا

book_icon
یہ وقت بھی گزر جائے گا

سالوں تک قىد وبند كى تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔ اس قدر پریشانیوں کے باوجود آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے صبر کا دامن نہ چھوڑا اور نہایت ہی صبر و شکر کے ساتھ  یہ تکالیف برداشت کرتے رہے بلکہ بارگاہِ  الٰہی میں عرض گزار ہوئے : اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ!یہ قید خانے کی کوٹھری مجھ کو اس مصیبت سے زیادہ محبوب ہے جس کی طرف زُلیخا مجھے بلا رہی تھی۔ بالآخروہ  وقت  بھی آىا كہ جس ملک مىں اللہ عَزَّ  وَجَلَّكے اس نبى كو بطورِ غلام  فروخت کیا گیا تھا اس ملک کے خزانوں کے انتظامی معاملات اور ملک کے نظام کا پورا شعبہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام  کے سپرد کردیا گیا اور یوں مصر کی حکمرانی کا اقتدار آپ عَلَیْہِ السَّلَام کو حاصل ہوگیا۔ ([1])

حضرت یعقوب عَلَیْہِ السَّلَام  کا صبر

حضرت سَیِّدُناىعقوب عَلَیْہِ السَّلَامنےاپنے بىٹے حضرت سَیِّدُنا یوسف عَلَیْہِ السَّلَام كى جُدائى میں اس قدرگریہ وزاری فرمائی کہ روتے روتے شدّتِ غم سے نڈھال ہوگئے اور آپ كی آنكھوں كى روشنى جاتى رہى لىكن آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس حالت میں بھی صابر وشاکر رہے اور درد بھری آواز میں فرمایا صبر کرنا ہی اچھا ہے آخرکار حضرت ىوسف عَلَیْہِ السَّلَام كا پىراہن (یعنی كرتا مبارك)آپ كى آنكھوں پر ڈالا گىا جس سے آپ كى آنكھوں كى روشنى بحال ہوگئى۔ ([2])

سردارِ انبیا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کا صبر

مکہ والوں کے عِناد اور سرکشی کے پیشِ نظر جب حُضور رَحمتِ عالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو ان لوگوں کے ایمان لانے کےآثار دکھائی نہ دیئے تو آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّمنے تبلیغِ اسلام کے لئے مکہ کے قُرب و جَوار کی بستیوں کا رُخ کیا۔ چنانچہ اس سلسلہ میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم نے طائف کا بھی سفر فرمایا ، اس سفر میں حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے غلام حضرت سَیِّدُنا زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ  بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ہمراہ تھے۔ طائف میں بڑے بڑے اُمراء اور مالدار لوگ رہتے تھے۔ ان رئیسوں میں عَمرو کا خاندان تمام قبائل کا سردار شمار کیا جاتا تھا۔ یہ لوگ تین بھائی تھے۔ عبدیَالَیل ، مسعود ، اور حبیب۔ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم ان تینوں کے پاس تشریف لے گئے اور اسلام کی دعوت دی۔ ان تینوں نے اسلام قبول نہیں کیا بلکہ انتہائی بیہودہ اور گستاخانہ جواب دیا۔ ان بدنصیبوں نے اسی پر بس نہیں کیابلکہ طائف کے شریر غنڈوں کو ابھار دیا کہ یہ لوگ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے ساتھ برا سلوک کریں ۔ چنانچہ لچوں لفنگوں کا یہ شریر گروہ ہر طرف سے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کے پیچھے پڑ گیا ، یہ شرارتوں کے مجسمے آپ پر پتھر برسانے لگے یہاں تک کہ آپ کے مُقدّس پاؤں زخموں سے لہولہان ہو گئے۔ ([3]) اورآپ کے موزے اور نعلینِ مُبارک خون سے بھر گئے۔ جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم زخموں سے بے تاب ہو کر بیٹھ جاتے تو یہ ظالم انتہائی بے دردی کے ساتھ آپ کا بازو پکڑ کر اٹھاتے اورجب آپ چلنے لگتے تو پھر آپ پر پتھروں کی بارش کرتے اور ساتھ ساتھ طعنہ زنی کرتے ، گالیاں دیتے ، تالیاں بجاتےاور ہنسی اڑاتے۔ حضرت زید بن حارثہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ دوڑ دوڑ کرحضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم پر آنے والے پتھروں کو اپنے بدن پر لیتے اورحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم کو بچاتے تھے یہاں تک کہ وہ بھی خون میں نہا گئے اور زخموں سے نڈھال ہوگئے۔ ([4])سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیۡہ واٰلہٖ وَسَلَّم ارشاد فرمایا : مَا اُوۡذِیَ اَحَدٌ مِثْلَ مَا اُوْذِيْتُ فِی اللهِ،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ كى راہ مىں جتنامىں ستاىا گىا ہوں اتنا كوئى نہىں ستاىا گىا۔ ([5])جب کفار کی طرف سے پہنچنے والی تکالیف حد سےبڑھ جاتیں تو ربّ تعالیٰ اپنے محبوب صَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیۡہ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی دِلجوئی اورتسکینِ خاطر کے لئے آىتىں نازل فرماتا جس مىں گزشتہ انبىاء كرام عَلَیْہِمُ السَّلَام پر آنے والی مصىبتوں اور پرىشانىوں اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے والوں کی ہلاکت خیزیوں کا تذکرہ ہوتا جیساکہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :

وَ لَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ فَصَبَرُوْا عَلٰى مَا كُذِّبُوْا وَ اُوْذُوْا حَتّٰۤى اَتٰىهُمْ نَصْرُنَاۚ- (پ۷،الانعام :۳۴)

ترجَمۂ کنز الایمان:اورتم سے پہلے رسول جھٹلائے گئے تو انہوں نے صبر کیا اس جھٹلانے اور ایذائیں پانے پر یہاں تک کہ انہیں ہماری مدد آئی۔

ایک اور مقام پر ارشاد ہوتا ہے :

وَ لَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِیْنَ سَخِرُوْا مِنْهُمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ۠(۱۰)

(پ ۷،الانعام:۱۰)

ترجَمۂ کنز الایمان:اورضروراےمحبوب تم سے پہلے رسولوں کے ساتھ بھی ٹھٹّا کیا گیا تو وہ جو اُن  سے ہنستے تھے ان کی ہنسی انہیں کو لے بیٹھی۔

صَدْرُ الْافاضِل حضرتِ علّامہ مولانا سیِّد محمد نعیمُ الدّین مُراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْہَادِی اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں : اس میں نبی کریم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی عَلَیۡہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی تسلّی و تسکینِ خاطر ہے کہ آپ رَنْجِیدہ و مَلُول نہ ہوں ، کُفّار کا پہلے انبیاء (عَلَیْہِمُ السَّلَام) کے ساتھ بھی یہی دستور رہا ہے اوراس کاوبال ان کُفّار کواٹھانا پڑا ہے نیز مشرکین کو تنبیہ ہے کہ پچھلی اُمّتوں کے حال سے عبرت حاصل کریں اور انبیاء (عَلَیْہِمُ السَّلَام) کے ساتھ طریقِ ادب ملحوظ رکھیں تاکہ پہلوں کی طرح مبتلائے عذاب نہ ہوں ۔

صبر کے مواقع

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!انبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام اور سَیِّدُالانبیاء صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی سیرتِ  طیّبہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ان نُفُوسِ قُدسیہ نے شجرِ اسلام کی آبیاری اوراللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے دین کی سربلندی کی خاطر اپنے اہل وعیال ، جائداد ومال ، بھوک پیاس حتی کہ اپنی جان تک قربان کردی ، مگر اس قدرمصائب وآلام کے باوجود کبھی اپنی زبان پر حرف شکایت نہ لائے اورہر حال میں صبر واطمینان کا دامن تھامے رکھا۔ ہمیں بھی ان کی حیاتِ مُبارکہ سے سبق حاصل کرتے ہوئے صبر وشکر کے ساتھ زندگی بسر کرنی چاہئے۔ آج کل ہم ذرا ذرا  سی باتوں پر سیخ پا ہوجاتے ہیں حالانکہ اُن پر جلنے اور کُڑھنے کے بجائے قدم قدم پر صبر کرکے بآسانی اجر وثواب حاصل کر سکتے ہیں۔ مثلاً : راستے



[1]    عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص۱۳۳تا ۱۳۷ ، ملخصاً

[2]   عجائب القرآن مع غرائب القرآن ، ص۱۳۹ ، ملخصاً

[3]    شرح الزرقانی علی المواھب ،  وفاة خدیجة و ابی طالب ، ۲ / ۵۰ ، ملخصاً

[4]    مواهب اللدنية ، ھجرته صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم  ، ۱ / ۱۳۶

[5]    کنزالعمال ، کتاب الاخلاق ، قسم الاقوال ، ۲ / ۵۶ ، حدیث : ۵۸۱۵ ، الجزءالثالث

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن