30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عادت بنانے ، توکل و قناعت کا ذہن پانے ، ایمان کی حِفاظت کی کُڑھن بڑھانے ، دل میں خوفِ خدا جگانے ، عشقِ مصطفےٰ کی شمع جَلانے ، نیکیاں کرنے اور گناہوں کی عادت مِٹانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیں اور راہ خدا عَزَّ وَجَلَّ میں سنتوں کی تربیت کیلئے عاشقانِ رسول کےساتھ مدنی قافلے میں سفر اختیارکرکے خوب خوب دعائیں بھی کریں اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّاس کی برکت سے مشکلات سے نجات نصیب ہوگی۔
عرب امارات میں مقیم ایک اسلامى بھائى کے بیان کا خلاصہ ہے کہ میں ایک کمپنیمیں ملازم تھااللہ عَزَّ وَجَلَّ کے فضل وکرم سے اچھی گزربسر ہورہی تھی کہ اچانک کچھ ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا کہ کمپنی کو دن بدن خسارہ ہونے لگااور كمپنى بند ہوگئی اور میں بے روزگار ہوگیا ، جگہ جگہ ملازمت کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا کئی کمپنیوں میں درخواست بھی دی لیکن نوکری نہ مل سکی ، مىں روز بروز قرض کے بوجھ تلے دبتا چلا جارہا تھا اسی لئے اپنے وطن پاكستان واپسی کا ارادہ کرلیا ، روانگی سے چند دن پہلے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامى سے ملاقات کا اتفاق ہوا ، میں نے انہیں اپنے مُتَعلِّق بتایا تو انہوں نے غمخوارى و خىر خواہى کے جذبے کے تحت انفرادى كوشش كرتے ہوئے مجھے تىن دن كے مدنى قافلہ مىں سفر كرنے اور راہِ خدا میں اپنی پریشانی کے حل کے لئے دعا کرنے کی ترغیب دلائی۔ چنانچہ میں نےمدنی قافلے میں سفر کی نىت كرلی ، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ اس نیت کی ہاتھوں ہاتھ برکت ظاہر ہوئی اور میری مصیبت کا خاتمہ ہوگیا ہوا یوں کہ اگلےہی دن ایک كمپنى کی طرف سے مجھے مکتوب (Letter)موصول ہوا كہ آپ كل سے ہى ہماری کمپنی میں نوكرى اختیار كرلىجئے۔ اس بات سے ایک طرف تو مجھے بے انتہا خوشی ہوئی اور دوسری طرف یہ تشویش بھی ہونے لگی کہ كل ہی سے کام پر بلوایا گیا ہےحالانکہ میں تو مدنی قافلے میں سفر کی نیت کر چکا ہوں ، مجھے یہ گوارا نہہوا کہ جس مدنی قافلے مىں سفر كى نىت سے مجھے نوكرى ملى اس کو نظر انداز کردوں چنانچہ میں نے كمپنى کے مالک سے کہا كہ مىں فُلاں دن مدنی قافلے سے واپس آنے کے بعد ہی ملازمت کا آغاز كرسكتا ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّانہوں نے میری درخواستمنظور كرلى اور میں مدنى قافلے كا مُسافر بن گىا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی قافلے میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا اور میری زندگی میں مدنی انقلاب برپاہوگیا ، سر پر سبز سبز عمامہ شریف کا تاج اورچہرے پر داڑھی سجا نے کے علاوہ پابندی کے ساتھ سُنت کے مُطابق سفید لباس پہننے کی نیت بھی کرلی۔
آئیے ہم سب نیت کریں کہ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّہر30 دن مىں کم از کم 3 دن ہر 12ماہ میں 30دن اور عمر بھر میں کم از کم ایک بار یکمشت 12ماہ مدنی قافلے میں سفر کریں گے۔ روزانہ فکر مدینہ کے ذریعے مدنى انعامات کا رسالہ پُر کر کے ہر ماہ اپنے علاقے کے دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار کو جمع کروائیں گے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّمدنی قافلوں میں سفر اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی برکت سے ہمیں صبر کی نعمت نصىب ہوگى۔ اللہعَزَّ وَجَلَّہم سب كو صبر كى توفىق عطا فرمائے۔ اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم
نمبر شمار کتاب مصنف / مؤلف مطبوعہ
1 قرآن پاک کلام باری تعالیٰ مکتبۃ المدینۃ۱۴۳۲ھ
2 کنزالایمان اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان متوفّٰی۱۳۴۰ھ مکتبۃ المدینۃ۱۴۳۲ھ
3 خزائن العرفان صدالافاضل مولان سید نعیم الدین مرادآبادی متوفی ۱۳۶۷ھ مکتبۃ المدینہ
4 صحیح البخاری امام محمد بن اسماعیل بخاری ، متوفّٰی۲۵۶ھ دارالکتب العلمیۃ۱۴۱۹ھ
5 صحیح مسلم امام مسلم بن حجاج قشیری نیشاپوری ، متوفّٰی۲۶۱ھ دارابن حزم۱۴۱۹ھ
6 سنن ابی داؤد امام ابوداؤ د سلیمان بن اشعث سجتانی متوفی ۲۷۳ھ دار احیاء التراث العربی ، بیروت۱۴۲۱
7 سنن الترمذی امام محمد بن عیسیٰ ترمذی ، متوفّٰی۲۷۹ھ دارالفکر بیروت۱۴۱۴ھ
8 المسند امام ابوعبداللہ احمد بن محمد بن حنبل ، متوفّٰی۲۴۱ھ دارالفکر بیروت۱۴۱۴ھ
9 مصنف عبدالرزاق امام ابوبکر عبدالرزاق بن ھمام صنعانی متوفی ۲۱۱ھ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱۴۲۱ھ
10 کنزالعمال علامہ علی متقی بن حسام الدین ھندي برہان پوری متوفی ۹۷۵ دارالكتب العلمیہ بيروت ۱۴۱۹ھ
11 المعجم الاوسط امام ابوالقاسم سلیمان بن احمد طبرانی متوفی۳۶۰ھ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱۴۲۰
12 مجمع الزوائد الحافظ نور الدین علی بن ابو بکر الھیثمی متوفّٰی ۸۰۷ھ دار الفکر بیروت۱۴۲۰ھ
13 مسند ابی یعلی شیخ الاسلام ابو یعلٰی احمدبن علی بن مثنی موصلی ، متوفی ۳۰۷ھ دارالکتب العلمیہ ، بیروت ۱۴۱۸ھ
14 الترغیب والترھیب امام زکی الدین عبدالعظیم بن عبدالقوی منذری ، متوفی ۶۵۶ھ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱۴۱۷
15 عمد ةالقاری امام بدر الدین ابو محمد محمود بن احمد عینی ، متوفی ۸۵۵ھ دارالفکر بیروت ۱۴۱۸ھ
16 المواہب اللدنیہ شہاب الدین احمد بن محمد قسطلانی متوفّٰی ۹۲۳ھ دار الکتب العلمیۃ بیروت۱۴۱۶ھ
17 شرح المواھب محمدزرقانی بن عبدالباقی بن یوسف ، متوفّٰی۱۱۲۲ھ دار الکتب العلمیۃ بیروت۱۴۱۷ھ
18 کتاب الکبائر امام محمد بن احمد بن عثمان الذھبی متوفّٰی۷۴۸ھ اشاعتِ اسلام کتب خانہ پشاور
19 احياء علوم الدین حجۃالاسلام ابوحامد امام محمد غزالی متوفّٰی۵۰۵ھ دارصادربيروت۲۰۰۰
20 شرح الصدور امام جلال الدین بن ابوبکر سیوطی متوفی ۹۱۱ مرکز اہلسنت برکات رضا ہند ۴۲۳ھ
21 فتاویٰ رضویہ امام اہلسنت احمد رضا خان متوفّٰی ۱۳۴۰ھ رضا فاؤ نڈیشن لاہور
22 عجائب القرآن مع غرائب القرآن مولانا عبدالمصطفے ٰ اعظمی متوفی ۱۴۰۶ مکتبۃ المدینہ
23 ملفوظات اعلی حضرت مفتی اعظم ہندمولانا محمد مصطفی رضاخان قادری متوفی مکتبۃ المدینہ کراچی
24 کفریہ كلمات کے بارے میں سوال جواب شیخ طریقت شیخ طریقت ، امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مکتبۃ المدینہ کراچی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع