دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ya Waqt bhi Guzar jay Ga | یہ وقت بھی گزر جائے گا

book_icon
یہ وقت بھی گزر جائے گا

بِسۡمِ اللہ الرَّحۡمٰنِ الرَّ حِیۡمط سگِ مدینہ محمد الیاس قادری رضوی عفی عنہ کی جانب سے تمام مُصیبت زَدَگان و لواحقینِ شہدائے یومِ عاشورہ کی خدمت میں مُحرّمُ الحَرَام کی پُر سوز فضاؤں کو چومتا ہوا سلام ،

اَلسَّلامُ عَلَیۡكُم وَرَحۡمَةُ اللہِ وَبَرَكَاتُہ

اَلۡحَمۡدُللہِ رَبّ العَالمِین علٰى كُلّ حَال

گھر لُٹانا جان دىنا كوئى تجھ سے سىكھ جائے

       جانِ عالم ہو فدا اے خاندانِ اہل بىت

اب کی بار ىوم عاشورہ ۱۴۳۱سن ہجرى آپ كے لىے سخت امتحان كا سامان لاىا ، بابُ المدىنہ(کراچی) كى بارونق شاہراہ ىعنى محمد على جناح  روڈیکاىك زور دار دھماكے سے گونج اٹھا ، ہر طرف انسانى اعضاء بكھر گئے ، لاشوں كے انبار لگ گئے ، زخمىوں كى چىخ و پكار سے فضا كا سىنہ لرزاُٹھا ، صدكروڑافسوس!خداسے ڈرنےاوراس سانحہ جانکاہ سے عبرت پكڑنے كے بجائے ہمارے ىہاں كے بعض مُجرمانہ ذہنىت كے حامل درندہ صفت انسان مزىد وحشت و بربرىت پراُتر آئے اورحسبِ رِواىاتِ سابقہ آتش وخون سے كھىلنے مىں مشغول ہوئے لوٹ مار مچائى ، جہاں جہاں بن پڑا آگ لگائى ، بے شمار دكانىں شعلوں كى لپىٹ مىں آگئىں ، كئى عمارتىں ڈھے پڑىں اور ظالموں نے آن كى آن مىں اربوں روپوں كى مالىت كے اسباب كو راكھ كا ڈھىر بنادىا ، نہ جانے كتنے ہى مظلوم مسلمان گھر سے بے گھر ہوگئے ، بے شمار غرىب ملازمىن بے روزگار ہوگئے ، نہ جانے كتنے ہى ستم زدوں كى زندگى بھر كى پونجى آتش زدگى كى نذر ہوگئى ، انہى مظلوموں مىں سے اىك آپ بھى ہىں آپ جناب كو بھى خاصا خسارہ بھگتنا پڑا ، سخت صدمے پہنچے ، دل خون روىا ، گھر مىں بھى ہر طرف صف ماتم بچھ گئى اور كُنبے كا بچہ بچہ رَنْجىدہ ہوگىا بس صبر ،  صبر اور صبر كىجئے ، خوامخواہ كى قىاس آرائىاں اور گلے شكوے كرنے كے بجائے مُسلِم شرىف کی حدیث پاک کی تعلیم کے مطابق دامنِ صبر تھام کر کہئے :  قَدَّرَ اللهُ وَمَا شَاءَ فَعَلَیعنی اللہ تعالیٰ نے یہی مقدر کیا تھا اور اس نے جو چاہا کیا۔   ([1])

دعا ہے خدائے بے نىاز وكارساز عَزَّ  وَجَلَّ آپ پر اور آپ كے اہلِ خاندان پر رحم فرمائے ، نقصان كا نعمُ البدل نصىب كرے ، پہلے سے بہتر روزگار عناىت فرمائے ، آپ كے خزاں رَسىدہ چمن كو باغ و بہار بنائے ، دنىا و آخرت كى بھلائىاں دے ، مىرى آپ كى اور سارى اُمّت كى مغفرت فرمائے۔  اٰمین بجاہِ النبی الامین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسلَّم 

اس کے بعد شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے دعوتِ اسلامى كے اشاعتى ادارے مكتبہ المدىنہ كى مطبوعہ 743 صفحات پر مشتمل كتاب “جنت مىں لے جانے والے اعمال “سے مصیبت پر صبر کے  فضائل سے متعلق’’امام حسىن‘‘ كے آٹھ حروف كى نسبت سے آٹھ فرامىنِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم شامل ِ مکتوب فرمائے ہیں ، ان میں سے چند فرامین مُلاحظہ کیجئے۔

1۔ حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہےکہ سرکارِ مدینہ ، راحتِ قلب و سینہ صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : مومن كى مثال كھىتى كى طرح ہے۔ اسے ہوائىں ہلاتى رہتى ہىں اورمومن آفات مىں مبتلا رہتا ہےاور مُنافق كى مثال صنوبر كے درخت كى طرح ہے جو كاٹنے تك بالكل نہىں ہلتا۔ ([2])

حضرتِ سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما فرماتے ہیں کہ میٹھے میٹھے آقا ، مکی مدنیمصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : مصىبت اپنے صاحِب (یعنی مصیبت زدہ )كا چہرہ اس دن چمكائے گى جس دن چہرے سىاہ ہوں گے۔([3])

حضرتِ سَیِّدُنا ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ سیِّدعالم ، نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّمنے فرمایا : جس كے مال ىا جان مىں مصىبت آئى پھر اس نے اسے پوشىدہ ركھا اور لوگوں پر ظاہر نہ كىا تو  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ پر حق ہے كہ اس كى مغفرت فرمادے۔ ([4])

حضرت سَیِّدُناانس بن مالک رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں کہ نور کے پیکر ، تمام نبیوں کے سرور صَلَّی اللّٰہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم ایک درخت کے پاس تشریف لائے اور اسے ہلایا یہاں تک کہ اس کے پتے گرنے لگے جس قدر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے چاہا پھر فرمایا : تکلیفیں اور مصیبتیں میرے اس درخت کے پتوں کو گرانے سے بھی تیزی سے آدمی کے گناہوں کو گرا دیتی ہیں۔ ([5])

برائے كرم دنىا كے ساتھ ساتھ آخرت كى بہترى كے لىے بھى جدوجہد فرماتے رہىے ، نماز باجماعت كى پابندى كىجئے فرض ہونے كى صورت مىں زكوة ادا كرتے رہىے ، زكوةنہ دىنے سے دنىا مىں بھى نقصان ہوتا ہے جىسا كہ طبرانى كى حدىث پاك مىں ہے : خشكى و ترى مىں جو مال تلف ىعنى برباد اور ضائع ہوتا ہے وہ زكوة نہ دىنے کی وجہ سے تلف ہوتاہے۔ ([6])  دعوتِ اسلامى كے ہفتہ واراجتماع مىں تشرىف لاتے رہىے ہر ماہ سُنَّتوں كى تربىت کے مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سفر کی ترکیب رکھئے مدنى چىنل كے ذرىعے علمِ دىن حاصل كرتے رہىے كہ اس كى بركت سے گناہوں سے نفرت اور عبادت كى طرف رغبت ملے گى۔  وَالسَّلامُ مَعَ الۡاِکۡرَام

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                                                                                                                      صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مىٹھے مىٹھے اسلامى بھائىو!آپ نے مُلاحظہ فرمایا کہ امىر اہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تحریر کردہ ىہ مختصر سا مكتوب مصیبت زدہ کے لئےکس قدرتسلی آمیز اور صبر کرکے اجر کمانے پر ابھارنے والا ہے۔ ہمیں بھی اسے وقتافوقتا پڑھتے رہنا چاہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے مصیبتوں اور پریشانیوں پر صبر کرنے کا ذہن بنتا رہے گا نیز پریشان حال اسلامی بھائیوں کو چاہئے کہ مصیبتوں پر صبر کی



[1]    مسلم ، کتاب القدر ، باب فی الامر بالقوة وترك العجز   الخ ، ص ۱۴۳۲ ، حدیث : ۲۶۶۴

[2]    مسند امام احمد ،  مسند ابی ھریرہ ، ۳ / ۱۲۶ ، حدیث : ۷۸۱۹

[3]    معجم الاوسط ، ۳ / ۲۹۰ ، حدیث : ۴۶۲۲

[4]   مجمع الزوائد  ، کتاب الزھد  ،  باب فیمن صبر...الخ ، ۱۰ / ۴۵۰ ، حدیث : ۱۷۸۷۲

[5]    مسند ابی یعلی ، مسند انس بن مالک ، ۳ / ۴۵۳ ، حدیث : ۴۲۸۳

[6]    الترغیب و الترهیب ، کتاب الصدقات ، الترهیب من منع الزكاة...الخ ، ۱ / ۳۶۷ ، حدیث : ۱۱۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن