30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام پرکدُّوشریف کاپیڑ اُگادیاحالانکہ کدُّوکی بیل ہوتی ہے جو زمین پر پھیلتی ہے مگر یہ آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کا مُعْجِزہ تھا کہ یہ کدُّو کا درخت قد والے درختوں کی طرح شاخ رکھتاتھااور آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام اس کے بڑے بڑے پتوں کے نیچے آرام فرماتے تھے ، بحکمِ الہٰی عَزَّوَجَلَّ روزانہ ایک بکری آتی اور اپناتھن آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامکے دہان مبارک میں دے کر آپ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کو صبح و شام دودھ پلاجاتی یہاں تک کہ جسم مبارک کی جلد شریف یعنی کھال مضبوط ہوئی اور اپنے موقع سے بال جمے اورجسم میں توانائی آئی ۔ ‘‘(ماخوذ ازخَزَائِنُ الْعِرْفَان ص۸۱۲ پاک کمپنی مرکزالاولیاء لاھور)
سوال : کدُّوشریف کے کیاکیابَرَکات وثَمَرات ہیں ؟
جواب : کدُّو شریف کے بے شمار فوائد وثَمَرات ہیں ، جیساکہ سرکارِ عالی وقار، دوعالم کے مالک و مختار، بِاِذْنِپرودگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اِرشادِ خوشگوار ہے : ’’اے لوگو! کَدُّو (لوکی) کھایا کرو کیونکہ یہ عقل میں اِضافہ کرتاہے اور دِماغ کی قُوّت کو بڑھاتا ہے ۔ ‘‘(اَلْجَامِعُ الصَّغِیْرج ۲ص۳۴۳ حدیث ۵۵۴۵دارالکتب العلمیۃ بیروت)
اُمُّ المؤمنین حضرت سیِّدُتناعائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا فرماتی ہیں کہ اللّٰہعَزَّوَجَلَّکے حبیب ، حبیبِ لبیب ، طبیبوں کے طبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا : ’’ جب تم ہانڈی پکاؤ تو اُس میں اکثرکدُّو ڈالا کرو کیونکہ یہ غمگین دِل کے لئے باعِثِ تَقوِیَّت ہے ۔ ‘‘(فَیْضُ الْقَدِیْرج۵ ص۲۶۳تحت الحدیث ۶۹۹۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
علّامہ عبدالرحمن صفوری شافعی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں : ’’نُزْہَۃُ النُّفُوْسِ وَالْاَفْکَارمیں ہے کہ اس کے تَرپَتَّوں سے کُلُی کی جا ئے تو سر درد حارّ (گرم) کے لئے نافِع ہے ۔ اگر اسے خشک کر کے جلایا جائے اور سرکہ میں ملا کر برص (سفیدکوڑھ) پر لگایا جائے تو اسے دور کردیتا ہے ۔ اگر سرکہ کے ساتھ ملاکر ککڑی کی طرح اس کا شوربہ بنایا جائے تو بخارمیں مفید ہے ، اس کا روغن(تیل) بارِد، رَطب(ٹھنڈا اورتر) ہے ۔ اسی طرح مالیخولیا (پاگل پن)اور برسام(سینے کا دردیا چھاتی کی سوجن) کے لئے بھی فائدہ مند ہے ۔ اگرتھوڑا سا سرکہ ملا کر خواہ سر میں مَلاجائے یا ناک میں ٹپکایا جائے اور دردِ سر حارّ کو پینے اور ناک میں ٹپکانے سے نفع ہوتا ہے اور بدن کی ہر قسم کی گرمی کے لئے نفع بخش ہے ۔ ‘‘
ترکیب : کدُّو کو چھیل کر اس کا عرق نچوڑ لیا جائے ، چار حصہ یہ عرق اور ایک حصّہ میٹھا تیل ملا کر نرم آنچ پر پکایاجائے ۔ (نُزْھَۃُ الْمَجَالِس ج ۲ص۱۳۹دارالکتب العلمیۃ بیروت)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ایک ہی طرح کے علاج سے ہر ایک کو فائدہ ہونا ضروری نہیں لہٰذا مذکورہ علاج طبیب کے مشورہ ہی سے کیجئے نیز احادیثِ مبارکہ میں دیئے ہوئے علاج بھی اپنے طبیب کے مشورے کے بغیر نہ کئے جائیں ۔ گوشت وغیرہ پکاتے وقت اس میں چند قَتلے کَدو شریف کے ڈالنے کی عادت بنالینی چاہئے ۔ قتلے بہت چھوٹے چھوٹے ڈالیں یا پِیس کرڈالیں ، بڑے قَتلے ڈالنے میں بھی مضایَقہ نہیں ۔ گوشت کے ساتھ کدُّوشریف پکانے میں ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اِس کی ٹھنڈک ، گوشت کی گرمی کودُور کرکے اس کو مُعْتَدل کردیتی ہے ۔ کدُّو شریف وغیرہ چھلکے سمیت پکائیں ۔
دیگر سبزیوں کے بھی فوائد ہیں ۔ ان کے بارے میں میرے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے فرامین مبارکہ کُتُبِ احادیث و سیرت و طِبّ میں موجود ہیں ۔
سِرکہ بھی میرے آقا، سردار مکۂ مکرمہ ، سرکارِ مدینۂ منورہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بہت پسند تھا ، چنانچہحضرتِ سَیِّدُناجابِربن عبدُاللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ آقائے دوجہاں ، سرورِ کون و مکاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ ذِیشان ہے :
نِعْمَ الْاِدَامُ الْخَلُّ ترجمہ : سِرکہ کیا ہی عمدہ سالَن ہے ۔
(سُنَنِ اِبْنِ مَاجَہ ج۴ ص۳۴ حدیث ۳۳۱۷ دارالمعرفۃ بیروت)
حضرتِ سیِّدُنا ابواُمَامَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سرکارِمدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ عالیشان ہے : ’’قیامت کے دن عالِم اور عبادت گزار کواٹھایا جائے گا تو عابِد سے کہا جائے گا کہ جنّت میں داخل ہوجائو جبکہ عالم سے کہا جائے گا کہ جب تک لوگوں کی شفاعت نہ کرلو، ٹھہرے رہو ۔ ‘‘
(الترغیب والترہیب، ج ۱، ص ۵۷حدیث ۳۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع