دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Wudu kay Baray main Waswasay aur in ka Ilaj | وضو کے بارے میں وسوسے اور ان کا علاج

book_icon
وضو کے بارے میں وسوسے اور ان کا علاج

8 ۔ مُفَسَّرِ شَہِیْرحَکِیْمُ الْاُمَّتمفتی احمد یارخان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحَنّان فرماتے ہیں   : ’’صُوفیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں   کہ جو کوئی صبح شام اِکیس اِکیس بار ’’لاحَول شریف‘‘پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو  اِنْ شَاءَ اللّٰہعَزَّوَجَلَّ وسوسۂ شیطانی سے بہت حد تک اَمْن رہے گا  ۔ ‘‘(مِرْاٰۃُ الْمَنَاجِیْح ج۱ ص۸۷  ضیاء القرآن لاھور)

رومالی پر پانی چھڑکنا

9 ۔  اِس وسوسۂ شیطانی سے بچنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ وضوکے بعد اپنے پاجامہ یا شلوار کی رومالی [1]؎ پر پانی چھڑک لے ۔ جیساکہ حضرتِ سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ روایت فرماتے ہیں   کہنُور کے پیکر، تمام نبیوں   کے سَرْوَر، دو جہاں   کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَر  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا : ’’إِذَا تَوَضَّأْتَ فَانْتَضِحْ‘‘یعنی جب تُو وضو کرے تو چھینٹا دے لے  ۔ ‘‘(سُنَن ابنِ ماجہ ج۱ ص۲۷۰ حدیث ۴۶۳ دارالمعرفۃ بیروت) 

سیِّدُناامام اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ حَمّاد بن سُلیمان رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ سے ، وہ حضرت سیِّدُنا سعیدبن جُبَیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے اوروہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عباس جُبَیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت فرماتے ہیں   کہ انہوں   نے فرمایا : ’’تر ی پاؤتو شرم گاہ اور وہاں   کے کپڑے پرچھینٹادے لیاکرو پھر (قطرہ کا) شُبہ گزرے تو خیال کر لیا کرو کہ پانی (جو چھڑکا تھا اس) کا اثر ہے ۔ امام حمّاد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْجَوَاد نے فرمایاکہ ایساہی حضرت سیِّدُنا سعید بن جُبیر جُبَیررَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مجھ سے فرمایا ۔  امام محمدعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الاَحَد فرماتے ہیں   : ’’ہم اسی کواختیار کرتے ہیں  جب آدمی کو شبہ زیادہ ہوا کرے تو یہی طریقہ برتے اور یہی قول سیِّدُنا امام اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کاہے ۔ ‘‘ (کتابُ الآثار للامام محمدبن الحسن ص۴۲مدینۃ الاولیاء ملتان)لیکن جسے قطرہ اُ ترنے کا یقین ہوجائے وہ پانی پر حوالہ نہیں   کرسکتا (یعنی پانی کا چھینٹالگانے سے حیلہ نہیں   کر سکتا )یونہی جسے معاذ اللہ سَلَسُ الْبَوْل کا عارِضہ (قطرہ آنے کی بیماری) ہو، اُسے یہ چھینٹا مفید نہیں   بلکہ بسااوقات مُضِر ہے کہ پانی کی تری سے نَجاست بڑھ جا ئے گی  ۔ (فَتَاویٰ رَضَوِیَّہ مُخرَّجہ ج ۱ص۷۷۸ مرکزالاولیاء لاھور)

وسوسے کا عجیب علاج

صالحین رَحِمَہُمُ اللّٰہ المبین میں   سے ایک صاحب فرماتے ہیں   : ’’ مجھے دربارۂ طہارت (پاکی کے بارے میں  )وسوسہ تھا ۔ راستہ کی کیچڑاگر کپڑے میں   لگ جا تی تو اسے دھوتا ۔ (حالانکہ شرعاً جب تک خاص اس جگہ پر نجاست کا لگنا ثابت و متحقق نہ ہو ، پاکی کاحکم ہے  ۔ )ایک دن نماز صبح کے لئے جا رہا تھا کہ راہ کی کیچڑلگ گئی  ۔ میں   نے دھونا چاہا اور خیال آیا کہ دھوتا ہوں   تو جماعت جا تی ہے ، ناگاہ (اچانک)اللّٰہعَزَّوَجَلَّ نے مجھے  ہدایت فرمائی ۔ میرے دل میں   ڈالا کہ اس کیچڑ میں   لوٹ کر اپنے کپڑے کیچڑ آلود کر لے اور نماز میں   شریک ہو جا ۔ میں   نے ایسا ہی کیا، پھرکبھی وسوسہ نہ آیا  ۔ ‘‘(الحدیقۃ الندیۃ ج۲ص۶۹۳ دارالطباعۃ العامرۃ)

غسل خانے میں   پیشاب نہ کریں   

غسل خانے میں   پیشاب کرنے سے بھی وسوسے پیدا ہوتے ہیں   جیساکہ حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مُغَفَّل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روا یت ہے  نبیٔ مُکَرَّم، نُورِ مُجسَّم، رسولِ اکرم، شَہَنْشاہ ِبنی آدم  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی شخص غسل خانے میں   پیشاب کرے اور فرمایا ، بے شک عموماًاسی سے وسوسے پیدا ہو تے ہیں    ۔ ‘‘

(سُنَن تِرْمِذی ج۱ص۹۸ دارالفکر بیروت)

وسوسوں   سے نَجات پانے کے لئے مکتبۃ المدینہ کا مطبوعہ رسالہ ’’وسوسے اوراُن کاعلاج‘‘ کامطالعہ ان شاءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ مفید رہے گا ۔

سارے وَساوِس جڑ سے کٹ گئے

دارُالسّلام (ٹوبہ)کے ایک اِسلامی بھائی کا حلفیہ بیان ہے کہ میں   ایک مسجد میں   اِمامت کے فرائض سرانجام دے رہاتھا کہ وضو کے بارے میں  وَسوَسوں   کا شکار ہو گیا ۔  ہوا یوں   کہ جب بھی نماز پڑھانے لگتا، ایسامحسوس ہوتا کہ وضو ٹوٹ گیا ہے ، مَیں   سمجھا شاید ریح کا مرض لاحق ہو گیا ہے ۔ چنانچہ بہتیرا علاج کیا مگر اِفاقہ نہ ہوا ۔ مقتدی بھی طرح طرح کی چہ میگوئیاں   کرنے لگے ، اِمامت کی ذِمّہ داری کی وجہ سے روز بروزمیری پریشانی میں   اِضافہ ہونے لگا حتّٰی کہ اِمامت کرنا میرے لئے دُشوار ہوگیا ۔ پھر خوش قسمتی سے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں   بھرے اِجتماع سے ایک رسالہ  ’’وَسوَسے اور اُن کا علاج‘‘[2]مل گیا ۔

اس رسالہ مبارکہ کا مطالعہ کرنا تھا کہ میرے سارے وساوِس جڑ سے کٹ گئے ۔  اس واقعہ کو 10 سال  بِیت چکے ہیں   مگراَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّآج تک ایسے وساوس سے محفوظ ومامون ہوں    ۔

امام سے پہلے تکبیر تحریمہ کہنا کیسا؟

سوال :           اگر مُقتدی نے امام کی تکبیرِ تحریمہ سے پہلے ہی اپنی تکبیرِ تحریمہ مکمَّل کرلی تو اُ س کی نماز پر کیا اثر پڑے گا؟

جواب :            اُس مقتدی کی نماز نہیں   ہوگی بلکہ خلاصۃ الفتاوٰی میں   ہے : ’’ مقتدی نے لفظ ’’اَللّٰہ‘‘ امام کے ساتھ کہالیکن’’ اَکْبَر‘‘ امام سے پہلے کہہ لیا، تب بھی نماز نہ ہوئی  ۔ ‘‘ (خُلاصۃ الفتاوٰی ج۱ص ۸۴ کوئٹہ)

رُکوع میں   تکبیرتحریمہ کہنے کے بارے میں  حکم

سوال : امام رُکوع میں   تھا ، مقتدی جلدی سے تکبیر کہتے ہوئے رُکوع میں   شامِل ہوگیا تو نَماز ہوگی یا نہیں  ؟

جواب : مقتدی نے امام کو رُکوع میں   پایا اور تکبیرِتَحریمہ کہتا ہو ا رکوع میں   گیا یعنی تکبیر اس وقت ختم ہو ئی کہ ہا تھ بڑھائے تو گھٹنے تک پہنچ جائے تو نماز نہ ہو گی ۔   (بَہَارِ شَرِیعَت حصّہ ۳ ص۷۶ مکتبۃ المدینہ بابُ المدینہ کراچی)

 



[1]    رومالی یا میانی : شلوار یا پاجامے کا وہ حصہ جو شرم گاہ کے قریب ہو تا ہے  ۔

[2]     شیخِ طریقت امیرِاہلِسنّت حضرتِ علّامہ مولیٰنا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ رسالہ اور دیگر رسائل مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ہدیۃً حاصل کئے جاسکتے ہیں    ۔ مجلِس مَدَنی مُذاکَرہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن