دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Wudu Aur Science | وضو اور سائنس

book_icon
وضو اور سائنس

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

نور کا کھلونا

    میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! رہا چاند جس پرسائنسدان اب پہنچنے کا دعویٰ کررہا ہے وہ چاند تو میرے پیارے آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے تابِعِ فرمان ہے۔   چُنانچِہ’’دَلائِلُ النُّبُوَّۃ‘‘ میں  ہے :   سلطانِ دوجہان طکے چچا جان حضرتِ سیّدُنا عباس بن عبدُ الْمُطَّلِب رضی اللہ تعالٰی عنھما فرماتے ہیں ،   میں  نے بارگاہِ رِسالت میں  عرض کی:  یا رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! میں  نے آپ  (کے بچپن شریف میں  آپ )  میں  ایسی بات دیکھی جو آپ کی نُبُوَّت پر دَلالت کرتی تھی اور میرے ایمان لانے کے اَسباب میں  سے یہ بھی ایک سبب تھا۔   چُنانچِہ میں  نے دیکھا کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمگہوار ے (یعنی پنگھوڑے)  میں  لیٹے ہوئے چاند سے باتیں  کررہے تھے اور جس طرف آپصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّماُنگلی سے اِشارہ فرماتے چاند اُسی طرف ہوجاتا تھا۔   سرکارِ نامدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے فرمایا :  ’’میں  اس سے باتیں  کرتا تھا اور وہ مجھ سے باتیں  کرتا تھا اور مجھے رونے سے بہلاتا تھا اور میں  اس کے گرنے کی آواز سنتا تھا جبکہ وہ عرشِ اِلٰہی عَزَّ وَجَلَّ کے نیچے سَجدے میں  گرتا تھا۔  ‘‘ (دلائلُ النّبوۃ للبیہقی ج ۲ ص ۴۱ )

       اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُاللہِ تعالٰی علیہ فرماتے ہیں :      ؎

چاند جُھک جاتاجِدھر اُنگلی اُٹھاتے مَہد میں         کیا ہی چلتا تھا اِشاروں  پرکِھلونا نورکا

    ایک مَحَبَّت والے نے کہا ہے :      ؎ 

کھیلتے تھے چاند سے بچپن میں  آقا اِسلئے            یہ سراپا نور تھے وہ تھا کھلونا نور کا

مُعجِزۂ شَقُّ الْقَمَر

         ’’بخاری شریف ‘‘میں  ہے:  کفّارِ مکہ نے سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی خدمت با بَرَکت میں  معجزہ دکھا نے کا مطالَبہ کیاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے انہیں  چاند کے دو ٹکڑے کرکے دکھادئیے۔    (بخاری ج ۲ص۵۷۹حدیث۳۸۶۸)  اللہ تَبارَکَ وَ تَعَالٰیپارہ 27،   سُورَۃُ القمر  کی پہلی اور دوسری آیت میں  اِرشاد فرماتا ہے:

اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ (۱) وَ اِنْ یَّرَوْا اٰیَةً یُّعْرِضُوْا وَ یَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ (۲)

ترجَمۂ کنزالایمان:  اللہ کے نام سے شروع جو بَہُت مہربان رحمت والا۔   پاس آئی قِیامت اور شَق ہوگیا چاند اور اگر دیکھیں  کوئی نشانی تو منہ پھیرتے اور کہتے ہیں  یہ تو جادو ہے چلا آتا۔   

          مُفَسِّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  تِ مفتی احمد یار خان  عَلَیْہِ رَحْمَۃُاللہِ  الحَنّان اس حصۂ آیت وَ انْشَقَّ الْقَمَرُ(۱) (ترجَمۂ کنز الایمان:  اور شق ہوگیا چاند)  کے تحت فرماتے ہیں :  اس آیت میں  حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے)  کے ایک بڑیمُعجِزۂ شَقُّ الْقَمَر (یعنی چاند کے دو ٹکڑے ہوجانے)  کاذِکر ہے۔   (نُورُ العرفان ص۸۴۳)

اِشارے سے چاند چِیر دیا          چُھپے ہوئے خُور کو پھیرلیا

گئے ہوئے دن کو عَصْر کیا،         یہ تاب و تُواں  تمہارے لئے

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صرف اللہ عَزَّ وَجَلَّ کیلئے

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن