30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پروفیسر جارج اَیل کہتا ہے: ’’ منہ دھونے سے داڑھی میں اُلجھے ہوئے جراثیم بہ جاتے ہیں ، جڑ تک پانی پہنچنے سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں ، داڑھی کے خلال سے جُوؤں کا خطرہ دُور ہوتا ہے، داڑھی میں پانی کی تری کے ٹھہراؤ سے گردن کے پَٹھّوں ، تھائی رائیڈ گلینڈ اور گلے کے اَمراض سے حِفاظت ہوتی ہے۔ ‘‘
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کُہنی پر تین بڑی رَگیں ہیں جن کا تعلُّق دل، جگر اور دماغ سے ہے اور جسم کا یہ حصّہ عُمُوماً ڈھکا رہتا ہے اگر اس کوپانی اور ہوا نہ لگے تو مُتعَدَّد دِماغی اور اَعْصابی اَمراض پیدا ہوسکتے ہیں۔ وُضُو میں کُہنیوں سَمیت ہاتھ دھونے سے دل، جگر اور دِماغ کو تقویت پہنچتی ہے اور اس طرح اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ وہ ان کے اَمراض سے محفوظ رہیں گے۔ مزید یہ کہ کُہنیوں سَمیت ہاتھ دھونے سے سینے کے اندر ذخیرہ شُدہ رَوشنیوں سے براہِ راست اِنسا ن کا تعلُّق قائم ہوجاتا ہے اور روشنیوں کا ہُجُوم ایک بہاؤ کی شکل اِختیار کرلیتا ہے، اس عمل سے ہاتھوں کے عَضَلات یعنی کَل پُرزے مزید طاقتور ہوجاتے ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
سر اور گردن کے درمیان ’’حَبْلُ الْوَرِید‘‘ یعنی شہ رگ واقِع ہے اس کا تعلُّق رِیڑھ کی ہڈّی اور حرام مَغْز اور جسم کے تمام تَر جوڑوں سے ہے۔ جب وُضُو کرنے والا گردن کامَسْحْ کرتا ہے تو ہاتھوں کے ذَرِیعے برقی رَونکل کر شہ رگ میں ذخیرہ ہوجاتی ہے اور رِیڑھ کی ہڈّی سے ہوتی ہوئی جسم کے تمام اَعصابی نظام میں پھیل جاتی ہے اور اس سے اَعصابی نظامکو تُوانائی حاصِل ہوتی ہے۔
ایک صاحِب کا بیان ہے: میں فرانس میں ایک جگہ وُضُو کررہا تھا، ایک شخص کھڑا بڑے غور سے مجھے دیکھتا رہا!جب میں فارِغ ہوا تو اُس نے مجھ سے پوچھا: آپ کون اور کہاں کے وَطَنی ہیں ؟ میں نے جواب دیا : میں پاکستانی مسلما ن ہوں۔ پوچھا: پاکستان میں کتنے پاگل خانے ہیں ؟ اِس عجیب و غریب سُوال پر میں چَونکا مگر میں نے کہہ دیا: دوچار ہوں گے۔ پوچھا: ابھی تم نے کیا کیا؟ میں نے کہا: وُضُو۔ کہنے لگا: کیا روزانہ کرتے ہو؟ میں نے کہا: ہاں ، بلکہ پانچ وَقت۔ وہ بڑا حیران ہوا اور بولا: میں Mental Hospitalمیں سرجن ہوں اور پاگل پن کے اَسباب کی تَحقیق میرا مَشغَلہ ہے، میری تَحقیق یہ ہے کہ دِماغ سے سارے بدن میں سِگنَل جاتے ہیں اور اَعْضا ء کام کرتے ہیں ، ہمارا دماغ ہر وَقت Fluid (مائِع) کے اندر Float ([1]) کر رہا ہے۔ اس لئے ہم بھاگ دوڑ کرتے ہیں اور دماغ کو کچھ نہیں ہوتا اگر وہ کوئی Rigid (سخت) شے ہوتی تو اب تک ٹوٹ چکی ہوتی۔ دِماغ سے چند باریک رگیں (Conductor) (مُوصِل یعنی پہنچانے والی) بن کر ہماری گردن کی پُشت سے سارے جسم کو جاتی ہیں۔ اگر بال بَہُت بڑھا دئیے جائیں اورگردن کی پُشْتْ کو خشک رکھا جائے تو اِن رگوں یعنی (Conductor) میں خشکی پیدا ہوجانے کا خطرہ کھڑا ہوجاتا ہے اور بارہا ایسا بھی ہوتا ہے کہ اِنسان کا دِماغ کام کرنا چھوڑدیتا ہے اور وہ پاگل ہوجاتا ہے لہٰذا میں نے سوچا کہ گردن کی پُشْت کو دن میں دوچار بار ضَرور تَر کیا جائے۔ ابھی میں نے دیکھا کہ ہاتھ منہ دھونے کے ساتھ ساتھ گردن کے پیچھے بھی آپ نے کچھ کیا ہے، واقِعی آپ لوگ پاگل نہیں ہوسکتے۔ مزید یہ کہ مَسْحْ کرنے سے لُولگنے اور گردن توڑبخار سے بھی بچت ہوتی ہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع