دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Wudu Aur Science | وضو اور سائنس

book_icon
وضو اور سائنس

مِسواک کی ضَرورت ہوئی،   تلاش کی مگر نہ ملی،  لہٰذا ایک دینار  (یعنی ایک سونے کی اشرفی)  میں  مِسواک خرید کر استعمال فرمائی۔   بعض لوگوں  نے  کہا :  یہ تو آپ نے بَہُت زیادہ خَرْچ کر ڈالا! کہیں  اتنی مَہنگی بھی مِسواک لی جاتی ہے؟  فرمایا : بیشک یہ دنیا اور اُس کی تمام چیزیں اللہ عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک مچھّر کے پر برابر بھی حیثیَّت نہیں  رکھتیں ،  اگر بروزِ قِیامت اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے مجھ سے یہ پوچھ لیا تو کیا جواب  دوں  گا کہ :  ’’ تو نے میرے پیارے حبیب کی سنّت  (مِسواک)  کیوں  تَرْک کی؟  میں  نے تجھے جو مال و دولت دیا تھا اُس کی حقیقت تو (میرے نزدیک)   مچھر کے پر برابر بھی نہیں  تھی ،  تو آخِر ایسی حقیر دولت اِتنی عظیم سنّت  ( مِسواک)  حاصِل کرنے پر کیوں  خَرْچ نہیں  کی؟ ‘‘ (مُلَخَّص ازلواقح الانوار ص ۳۸)  ٭ دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت  جلد اوّل صَفْحَہ 288پرصدرُ الشَّریعہ ،   بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِیلکھتے ہیں ،  مَشایخ کِرا م فرماتے ہیں  :  جو شخص مِسواک کا عادی ہو مرتے وَقت اُسیکَلِمہ پڑھنا نصیب ہوگا  اور جو اَفیون کھاتا ہو مرتے وَقت اسُے کَلِمہ نصیب نہ ہوگا٭ مِسوا ک پِیلو یا زیتون یا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو٭مِسواک کی موٹائی چھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو٭ مِسوا ک ایک بالِشْت سے زیادہ لمبی نہ ہو ورنہ اُس پر شیطان بیٹھتا ہی٭ اِس کے رَیشے نَرْم ہوں  کہ سَخْت رَیشے دانتوں  اور مَسُوڑھوں  کے درمیان خَلا  (Gap) کا باعث بنتے ہیں  ٭ مِسواک تازہ ہوتوخوب (یعنی بہتر) ورنہ اِس کا ایک سِرا کچھ دیر پانی کے گلاس میں  بِھگَو کر نرم کرلیجئے٭ مناسِب ہے کہ اِس کے رَیشے روزانہ کاٹتے رہئے کہ رَیشے اُس وقت تک کارآمد رہتے ہیں  جب تک ان میں تَلخی باقی رہے ٭ دانتوں  کی چَوڑائی میں  مِسواک کیجئے٭ جب بھی مِسواک کرنی ہو کم از کم تین بار کیجئے ٭ ہر بار دھو لیجئے٭مِسواک سیدھے ہاتھ میں  اِس طرح لیجئے کہ چھنگلیا یعنی چھوٹی اُنگلی اس کے نیچے اور بیچ کی تین اُنگلیاں  اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو٭پہلے سیدھی طرف کے اوپر کے دانتوں  پر پھر اُلٹی طرف کے اوپر کے دانتوں  پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچے مِسواک کیجئے ٭ مُٹّھی باندھ کرمِسواک کرنے سے بواسیر ہوجانے کا اندیشہ ہے ٭ مِسواک وُضو کی سنَّتِ قَبلیہ ہے البتّہ سنَّتِ مُؤَکَّدَہ اُ سی وَقْت ہے جبکہ منہ میں  بدبُو ہو  ( ما خوذ از فتاویٰ رضویہ ج۱ ص ۶۲۳ )  ٭ مِسواک جب ناقابلِ اِستِعمال ہوجائے تو پھینک مت دیجئے کہ یہ آلۂ ادائے سنّت ہے،   کسی جگہ اِحْتیاط سے رکھ دیجئے یا دَفْن کردیجئے یا پتھروغیرہ وزْن باندھ کرسَمُندر میں  ڈُبود یجئے ۔      ( تفصیلی معلومات کیلئے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ بہارِ شریعت جلد اوّل صفحہ294تا295کا مطالعہ فرما لیجئے )

ہاتھ دھونے کی حکمتیں

          وُضُو میں  سب سے پہلے ہاتھ دھوئے جاتے ہیں  اِس کی حکمتیں  مُلا حَظہ ہوں :  مختلِف چیزوں  میں  ہاتھ ڈالتے رہنے سے ہاتھوں میں  مختلف کیمیاوی اَجْزاء اور جراثیم لگ جاتے ہیں  اگر سارا دن نہ دھوئے جائیں  تو جلد ہی ہاتھ ان جِلدی اَمراض میں  مُبتَلاہوسکتے ہیں : ۔   {۱} ہاتھوں کے گرمی دانے  {۲}   جِلدی سوزِش یعنی کھال کی سُوجَن {۳}  ایگزیما  {۴}   پَھپُھوندی ([1])  کی بیماریاں  {۵} جِلد کی رنگت تبدیل ہوجاناوغیرہ۔   جب ہم ہاتھ دھوتے ہیں  تو اُنگلیوں  کے پَوروں  سے شُعائیں   (Rays)  نکل کر ایک ایسا حلقہ بناتی ہیں  جس سے ہمارا اندرونی بَرقی نظام مُتَحرِّک ہوجاتا ہے اور ایک حد تک برقی رَو ہمارے ہاتھوں  میں  سِمَٹ آتی ہے جس سے ہمارے ہاتھوں  میں  حُسن پیدا ہوجاتا ہے۔   

کُلّی کرنے کی حِکمتیں

          پہلے ہاتھ دھولئے جاتے ہیں  جس سے وہ جَراثیم سے پاک ہوجاتے ہیں  ورنہ یہ کُلّی کے ذَرِیعے مُنہ میں  اور پھر پیٹ میں  جاکرمُتَعدَّد اَمراض کا باعِث بن سکتے ہیں۔  ہوا کے ذَرِیعے لاتعداد مُہْلِک جَراثیم نیز غذا کے اَجزاء ہمارے منہ اور دانتوں  میں  لُعاب کے ساتھ چِپک جاتے ہیں  ۔  چُنانچِہ وُضُو میں  مِسواک اور کُلّیوں کے ذَرِیعے منہ کی بہترین صفائی ہوجاتی ہے۔   اگر منہ کو صاف نہ کیا جائے تو ان امراض کا خطرہ پیدا ہوجاتا ہے:  {۱} اَیڈز (Aids)  کہ اس کی اِبتِدائی علامات میں  منہ کا پکنا بھی شامل ہے۔  اَیڈز کا تاحال ڈاکٹر علاج دریافت نہیں  کر پائے اس مَرَض میں  بدن کا مدافعتی نظام ناکارہ ہو



[1]   وہ جراثیم  جو کسی چیز پر کائی کی طرح جم  جاتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن