دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waswasay aur in ka Ilaj | وسوسے اور ان کا علاج

book_icon
وسوسے اور ان کا علاج

نفس و شیطان ہو گئے غالب

                   ان کے چُنگل سے تُو چُھڑا یاربّ(وسائلِ بخش ص۵۱)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 مساجِد میں وَسوسے

             وَسوسے ڈالنے کی شیطانی تحریک مسجِدوں کے اندر خوب زوروں پر ہوتی ہے ، وہاں موجود کئی مسلمانوں کو دُنیوی باتوں میں لگا دیتا ہے بعضوں کو لڑوا دیتا ہے ، بعض بڑے  بوڑھوں کو غصّہ دلوا کر شور مچوا دیتا ہے ، معاذَاللہ  بعضوں کو بدنگاہی ، بداَخلاقی ، غیبت و چغلی وغیرہ وغیرہ گناہوں میں پھنسا دیتا ہے ، جنھیں گناہوں میں نہیں پھنسا پا تا انہیں نیکیوں کی کمی میں مبتَلا کر دیتا ہے اور اس کا توشاید ہر ایک کو تجربہ (تَج۔رِ۔بہ) ہو گا۔ مَثَلاًدرس و بیان کا سلسلہ ہو رہا ہے مگر مسجِد میں موجود ہونے کے باوُجُود بعض لوگ شرکت سے محروم دُور بیٹھے لاپرواہی کے ساتھ اِدھر اُدھر دیکھ رہے ہوتے ہیں ۔جو لوگ مسجِد میں حاضِر ہونے کے باوُجُود یادِ الہٰی سے غافِل اور علمی حلقوں وغیرہ سے کاہِل رہتے ہیں وہ فتاویٰ رضویہ شریف میں بیان کردہ اِس حدیثِ پاک کو غور سے پڑھیں  : حضرتِ سیّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   روایت فرماتے ہیں کہ مکّی مَدَنی سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ارشاد فرماتے ہیں کہ جب تم میں کوئی مسجد میں ہوتا ہے ، شیطان آکر اُس کے بدن پر ہاتھ پھیرتا ہے ، جیسے تم میں کوئی اپنے گھوڑے کو رام (یعنی فرمانبردارو مُطیع) کرنے کے لیے اُس پر ہاتھ پھیرتا ہے ۔ پس اگر وہ شخص ٹھہرا رہا (یعنی اس کے وَسو سے سے فوراً الگ نہ ہوگیا )تو اُسے باندھ لیتا یا لگام دے دیتا ہے ۔ حضرتِ سیّدُنا ابوہُریرہ  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ   فرماتے ہیں کہ (اس) حدیث کی تصدیق تم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہو، وہ جو بندھا ہوا ہے اُسے تم دیکھو گے یوں جُھکا ہوا کہ ذکرِ الہٰی نہیں کرتا اور وہ جو لگام دیا ہوا ہے وہ مُنہ کھولے ہے اللہ   تعالیٰ کا ذِکر نہیں کرتا۔[مُسندِ  اِمام احمد، حدیث۸۳۷۸] (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ جلد اوّل ص۷۷۱ تا ۷۷۲)

گندے گندے وساوِس آتے ہیں

                میرے دل سے انہیں نکال آقا(وسائلِ بخش ص۲۰۹)

صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!      صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

غُسل میں وسوسے

                         غُسل میں بھی شیطان شک پیدا کرتا ہے ، مثلاً کبھی وَسوسہ آتا ہے کہ شاید پیٹھ سُوکھی رہ گئی، شاید سر کے بال صحیح طرح نہیں دُھلے ، فُلاں عُضْوْ خشک رہ گیا ہے وغیرہ۔حالانکہ ایسا نہیں ہوتا، اگر اُس حصّے کو مَل کر اچّھی طرح دھولیا ہے تو شک میں پڑنے کی ضَرورت نہیں ۔

غسل میں وسوسے آنے کا ایک سبب

                        یاد رہے کہ غُسل خانے میں پیشاب کرنے سے وَسوَسے پیدا ہوتے ہیں ، لہٰذا اس سے بچا جائے ، جیسا کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار، شفیعِ روزِ شُمار، دو عالَم کے مالک و مختار، حبیبِ پروردگار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا : ’’ کوئی غُسل خانے میں ہرگزپیشاب نہ کرے پھر اس میں نہائے یا وُضو کرے گا، کیونکہ عام وَسوسے اِسی سے ہوتے ہیں ۔‘‘ (سُنَنِ ابوداوٗد ج۱ ص۴۴حدیث ۲۷)

حدیثِ پاک کی شَرْح

                   دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 308 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ’’اسلامی بہنوں کی نَماز(حنفی)‘‘ صَفْحَہ201تا202پر ہے ، مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّتحضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان  اِس حدیثِ پاک کے تَحت فرماتے ہیں  : اگر غسل خانے کی زمین پختہ (یعنی پکّی)ہو اور اس میں پانی خارِج ہونے کی نالی بھی ہو(اور فرش کا ڈھلوان یعنی slopeبھی صحیح ہو کہ پَیشاب وغیرہ سیدھا نالی میں جائے گا) تو (ایسی صورت میں )وہاں (چھینٹوں وغیرہ سے خود کو بچاتے ہوئے ) پَیشاب کرنے میں حَرَج نہیں   اگر چِہ بہتر ہے کہ نہ کرے ، لیکن اگر زمین کچّی(یا ناہموار) ہو اور پانی نکلنے کا راستہ بھی نہ ہو تو پَیشاب کرنا سخت بُرا ہے کہ زمین نَجِس ہو جائے گی ، اور غسل یا وُضُو میں گندا پانی جسم پر پڑے گا۔ یہاں دوسری صورت ہی مُراد ہے اِس لیے تاکیدی مُمانَعَت فرمائی گئی ۔ یعنی اس سے وَسوسوں اور وَہم کی بیماری پیدا ہوتی ہے جیسا کہ تجرِبہ ہے یا گندی چِھینٹیں پڑنے کا وَسوَسہ رہے گا۔ ( مراٰۃ ج ۱ ص ۲۶۶)

وَسوسے کی تباہ کاری کی حِکایت

            میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فتاوٰی رضویہ جلد اوّلصَفْحَہ1043جُز’’ب‘‘پر وَسوَسے کابہترین علاج بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں  : وسوسے کی نہ سننا اُس پر عمل نہ کرنا اُس کے خلاف کرنا(بھی وسوسے کاعلاج ہے ) ۔ اس بلائے عظیم(یعنی وسوسے ) کی عادت ہے کہ جس قَدَر اس (یعنی وسوسے ) پر عمل ہو اُسی قَدَر بڑھے اور جب قَصداً اس کاخلاف کیا جائے تو بِاِذنِہٖ تعالٰی تھوڑی مدّت میں بالکل دَفع ہو جائے ۔(حضرتِ سیِّدُنا)عَمروبن مُرّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں  :  ’’شیطان جسے دیکھتا ہے کہ میرا وَسوسہ اُس میں کارگر ہوتا ہے سب سے زیادہ اُسی کے پیچھے پڑتا ہے ۔‘‘(مصنف ابن ابی شیبہ ج۱ ص۲۲۴)امام ابنِ حَجَر مکّی(عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی) اپنے ’’فتاوٰی ‘‘ میں فرماتے ہیں کہ مجھ سے بعض ثِقَہ(یعنی قابلِ اعتِماد) لوگوں نے بیان کیا کہ ’’دووَسوسے والوں ‘‘کو نہانے کی ضَرورت ہوئی، دریائے نیل پر گئے ، طُلُوعِ صُبح کے بعد پہنچے ، ایک نے دوسرے سے کہا :  تُو اُتر کر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن