دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waswasay aur in ka Ilaj | وسوسے اور ان کا علاج

book_icon
وسوسے اور ان کا علاج

مسلمان سے ایمان کی دولت چھین لے ۔ نبیِّ رَحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمتِ سراپا عظمت میں بعض صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضوان نے حاضِر ہو کر عرض کی :  ہمیں ایسے خیالات آتے ہیں کہ جنہیں بَیان کرنا ہم بَہُت بُرا سمجھتے ہیں ۔ سرکارِدو عالَم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :  کیاواقعی ایسا ہوتا ہے ؟ اُنہوں نے عرض کی :  جی ہاں ۔ ارشاد فرمایا :  ’’یہ توخالص ایمان  کی نشانی ہے ۔‘‘ (صَحیح مُسلِم  ص۸۰حدیث ۱۳۲ )

      صدرُ الشَّریعہ، بدرُ الطَّریقہ حضرتِ  علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی فرماتے ہیں  : ’’ کفری بات کا دل میں خیال پیدا ہوا اورزَبان سے بولنا بُرا جانتا ہے تو یہ کفر نہیں بلکہ خاص اِیمان کی عَلامَت ہے کہ دِل میں  اِیمان نہ ہوتا تو اسے بُراکیوں جانتا۔‘‘ (بہارِشریعت جلد2  حصّہ ۹ ص ۴۵۶مکتبۃ المدینہ باب المدینہ کراچی)

سُوال :  اگرکسی کے سامنے تذکرہ کیاکہ مجھے فُلاں فُلاں کفریہ وسوسے آتے ہیں ، میں ان سے تنگ ہوں ، مجھے کوئی علاج بتایئے ۔ کیا اِس صورت میں بھی حکمکفر ہے ؟

جواب : نہیں ، اِس صورت میں حکمِ کفر نہیں ۔ (کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ص۴۲۳۔ ۴۲۴)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن