30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مشہور ہوں ، اور اگر اس کا باعث محض دین ہو تو اپنے پیٹ میں شبہ والی چیز داخل کرنے کے ڈر سے زیادہ خوف مسلمان کے دل کو ایذا دینے کا ہوتا کیونکہ جس بات کو وہ نہیں جانتا اس پر مُوَاخَذہ(یعنی پوچھ گچھ کا معاملہ) نہیں ہوگا ۔ جب کہ وہاں ایسی علامت نہ ہو جس کی وجہ سے اجتِناب(یعنی بچنا) لازم ہوتا ہے ۔ تو جان لو! پرہیزگاری ترکِ سُوال میں ہے تجَسُّس میں نہیں اور اگر کھانا ضروری ہو تو کھا لے اور اچّھا گُمان کرنے میں پرہیز گاری ہے ۔ (اِحیاءُ الْعُلوم ج۲ص۱۵۰)
دِل پہ شیطان نے آقا ہے جمایا قبضہ ہُوں گناہوں میں گرفتار رسولِ عَرَبی
آہ !بڑھتا ہی چلا جاتا ہے مرضِ عصیاں دو شِفا سیّدِابرار رسولِ عَرَبی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شیطان کی دو قسمیں
یہ تو تھا ’’شَیاطینُ الْجِنّ‘‘کے وَسوسوں کا بیان۔اِسی طرح ’’شیاطینُ الْاِنْس‘‘ یعنی ’’شیطان آدَمی‘‘بھی گمراہ کرنے کی کوشش کرتے اور دلوں میں شُکُوک وشُبُہات ڈالتے ہیں ۔جیسا کہ میرے آقا اعلیٰ حضرت، اِمامِ اَہلسنّت، مولیٰناشاہ امام اَحمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے فرمان کا خلاصہ ہے : شیاطین کی دو قسمیں ہیں : (۱) شیاطِینُ الْجِنّ یعنی ابلیسِ لعین اور اس کی اولاد (۲) شیاطینُ الْاِنْس یعنی کُفّارو مُبْتَدِعِین(یعنی بدمذہبوں ) کے داعی و مُنادی(یعنی کفرو گمراہی کی دعوت دینے والے اور اس طرف بلانے والے ) ۔ مزید فرماتے ہیں : آئمۂ دین فرمایا کرتے کہ’’ شیطان آدمی ، شیطان جِنّ سے سخت تَر ہوتا ہے ۔‘‘ (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص۷۸۰، ۷۸۱ )
اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے سورۃُ النّاس میں ان دونوں قسم کے شیاطین سے پناہ مانگنے کا حکم دیا ہے ۔ چنانچِہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ(۵)مِنَ الْجِنَّةِ وَ النَّاسِ۠(۶)
ترجَمۂ کنزالایمان : وہ جو لوگوں کے دلوں میں وَسوسے ڈالتے ہیں جِنّ اور آدمی ۔
حدیثِپاک میں بھی ہے کہ ہمارے پیارے آقا مکّی مَدَنی مصطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حضرتِ سیِّدُنا ابوذَر غِفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی پناہ مانگ شیطان آدَمیوں اور شیطان جِنّوں کے شَر سے ۔عرض کی : کیا آدَمیوں میں بھی شیطان ہیں ؟ فرمایا : ہاں ۔ (مُسندِ اِمام احمد ج۸ص۱۳۰حدیث۲۱۶۰۲)چُنانچِہ جتنے کافر، مُشرک ، گمراہ ، بدمذہب اور گستاخانِ رسول ہیں وہ سب کے سب شَیاطینُ الْاِنس (یعنی شیطان آدمیوں )میں داخِل ہیں اور ابلیس کے ساتھ ساتھ اُن کے شَر سے بھی ہمیں پناہ مانگتے رَہنا چاہیے ، مگر افسوس !بَہُت سے مسلمان ان سے خوب مَیل جول رکھتے ہیں اور ان کی گفتگو بھی خوب توجُّہ سے سُنتے ہیں ۔ ان کے مذہبی پروگراموں میں بھی شریک ہوتے ہیں ، ان کا لٹریچر بھی پڑھتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پھر اپنے دین سے ناواقِفِیَّت کی بِنا پر شک و شُبہے میں پڑ جاتے ہیں کہ آیا وہ صحیح ہیں یا ہم ؟ اور پھر بعض تو ان کے جال میں اس قَدَر پھنس جاتے ہیں کہ انہیں کے گُن گانے لگتے ہیں اور یہاں تک کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’’یہ بھی تو صحیح کہہ رہے ہیں !‘‘ میرے آقااعلیٰ حضرت ، اما مِ اہلِسنّت مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفتاوٰی رضویہ جلد اوّل صفحہ 781تا782پرایسوں سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے فرماتے ہیں : بھائیو! تم اپنے نفع نقصان کو زیادہ جانتے ہو یا تمہارا رب عَزَّ وَجَلَّ تمہارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، اُن کا حکم تو یہ ہے کہ شیطان تمہارے پاس وسوسہ ڈالنے آئے تو سیدھا جواب یہ دے دو کہ’’ تو جھوٹا ہے ‘‘ نہ یہ کہ تم آپ دوڑ دوڑ کے ان(کافروں یا بے دینوں اور بدمذہبوں ) کے پاس جاؤ اور اپنے رب جَلَّ وَ عَلا اپنے قراٰن اپنے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شان میں کلماتِ مَلعونہ سُنو۔(اعلیٰ حضرت آگے چل کر مزید فرماتے ہیں : ) (پارہ8 سورۃ الانعام کی آیت نمبر112میں ارشاد فرماتا ہے ) وَ لَوْ شَآءَ رَبُّكَ مَا فَعَلُوْهُ فَذَرْهُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْنَ(۱۱۲) ترجَمہ : ’’اور تیرا رب چاہتا تو وہ یہ دھوکے بناوٹ کی با تیں نہ بناتے پھرتے تو انھیں اور اُن کے بہتانوں کو یک لخت چھوڑ دے ۔‘‘ دیکھو انھیں اور اُن کی باتوں کو چھوڑ نے کا حکم فرمایا ، یا اُن پاس سُننے کے لیے دوڑنے کا۔ اور سُنئے اس کے بعد کی(سورۃُ الْاَنعامکی) آیت(113) میں فرماتا ہے : وَ لِتَصْغٰۤى اِلَیْهِ اَفْـٕدَةُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ لِیَرْضَوْهُ وَ لِیَقْتَرِفُوْا مَا هُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ(۱۱۳) (ترجَمہ : اور اس لیے کہ اُن کے دل اس کی طرف کان لگائیں جنہیں آخِرت پر ایمان نہیں اور اُسے پسند کریں اور جو کچھ ناپاکیاں وہ کر رہے ہیں یہ بھی کرنے لگیں )دیکھواُن کی باتوں کی طرف کان لگانا اُن کاکام بتایا جو آخِرت پر ایمان نہیں رکھتے اور اس کانتیجہ یہ فرمایا کہ وہ ملعون باتیں ان پر اثر کر جائیں اور یہ بھی اُن جیسے ہو جائیں وَ الْعِیاذ بِاللہ تعالٰی(یعنی اور وَ لِتَصْغٰۤى اِلَیْهِ اَفْـٕدَةُ الَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ وَ لِیَرْضَوْهُ وَ لِیَقْتَرِفُوْا مَا هُمْ مُّقْتَرِفُوْنَ(۱۱۳) کی اِس سے پناہ)۔ لوگ اپنی جہالت سے گمان کرتے ہیں کہ ہم اپنے دل سے مسلمان ہیں ہم پر اُن کا کیا اثر ہو گا! حالانکہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : جو دجّال کی خبر سُنے اس پر واجِب ہے کہ اُس سے دور بھاگے کہ خدا کی قسم! آدمی اُس کے پاس جائے گا اور یہ خیال کرے گا کہ میں تو مسلمان ہوں یعنی مجھے اُس سے کیانقصان پہنچے گا وہاں اُس کے دھوکوں میں پڑ کر اُس کا پیرو(یعنی پیروی کرنے والا) ہو جائیگا۔ ( ابوداوٗد ج۴ ص۱۵۷حدیث۴۳۱۹)کیا دجّال ایک اُسی دجّال اخبث(یعنی ناپاک ترین دجّال) کو سمجھتے ہو جو آنے والا ہے ، حاشا !تمام گمراہوں کے داعی مُنادی(یعنی دعوت دینے والے بلانے والے ) سب دجّال ہیں اور سب سے دُور بھاگنے ہی کا حکم فرمایا اور اُس میں یِہی اندیشہ بتایا ہے ۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ فرماتے ہیں : آخِر زمانے میں دجّال کذاب(یعنی جھوٹے دجّال) لوگ ہوں گے کہ وہ باتیں تمہارے پاس لائیں گے جو نہ تم نے سنیں نہ تمہارے باپ دادا نے ، تو اُن سے دُور رہو اور اُنھیں اپنے سے دُور رکھو کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں ، کہیں وہ تمہیں فتنے میں نہ ڈال دیں ۔[ مُسلِم ص۹ حدیث۷] (فتاوٰی رضویہ مُخَرَّجہ ج۱ص ، ۷۸۱۔۷۸۲)
سَروردیں ! لیجے اپنے ناتُوانوں کی خبر
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع