30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!وسْق60صاع کا اور ایک صاع 270تولہ (یعنی 3 سیر 6چھٹانک)کا ہوتا ہے ۔ اِس حساب سے اُن کھجوروں میں سے 1000 مَن سے زائد کھجوریں کھائی گئیں ۔ یہ سب اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکی شانِ کرم ہے کہ اُس نے اپنے پیارے حبیبِ مکرّم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو بے شُمار اِختیارات اور عظیمُ الشّان معجزات سے نوازا ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
حضرتِ سیِّدُنا ابو ہریرہ رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کچھ لوگو ں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی بکری رکھی تھی ۔ اُنہوں نے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو کھانے میں شامل ہونے کی درخواست کی تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے یہ فرماتے ہوئے کھانے سے انکار کر دیا کہ شَہنشَاہِ خوش خِصال، سلطانِ شِیریں مَقال، محبوبِ ربِّ ذوالجلال عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اِس حال میں دُنیا سے رُخصت ہوئے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے کبھی جَو کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھائی ۔ (فیضانِ سنّت ص ۷۷۶ )
اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفرت ہو ۔
خدایا میں عُمدہ غذائیں نہ کھاؤں
غمِ مصطفی میں بس آنسو بہاؤںعزوجل و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
اصحابِ صُفّہ بھوک سے گِر پَڑتے
حضرتِ سیِّدُنا فَضالَہ بن عُبَید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں ، حبیب ِ کبریا، سردارِ ہر دو سَرا ، امامُ الْاَنْبیاء عَزَّوَجَلَّوصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ جب لوگوں کو نَماز پڑھاتے تو کچھ صحابہ علیہم الرضوان نَماز کے اندر حالتِ قِیام میں بھوک کی شدت کے سبب گر پڑتے اور یہ اَصحابِ صُفّہ ہوتے ۔ حتّٰی کہ اَعرابی کہنے لگتے ، یہ لوگ دیوانے ہیں ۔ جب سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نَماز سے فارِغ ہوتے تو اُن کی طرف مُتَوَجِّہ ہو کر فرماتے ، اگر تمہیں معلوم ہو جائے کہ تمہارے لیے اللّٰہ تعالیٰ کے ہاں کیا (اجر و ثواب ) ہے تو تم اِس بات کو پسند کرو کہ تمہارے فاقے اور حاجت مندی میں مزید اِضافہ ہو ۔(فیضانِ سنّت ص۷۰۲ )
فاقہ مستی کی دُھن ملے یا ربّ ! (جَلَّ جَلَالُہٗ)
دل کا مُرجھایا گُل کھلے یا ربّ !(جَلَّ جَلَالُہٗ)
اصحابِ صُفّہ کی شان میں آیتِ قراٰن
پارہ۳ سورۃ البقرہ آیت ۲۷۳میں اللّٰہ عَزَّوَجَلَّفرماتاہے :
لِلْفُقَرَآءِ الَّذِیْنَ اُحْصِرُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ لَا یَسْتَطِیْعُوْنَ ضَرْبًا فِی الْاَرْضِ٘-یَحْسَبُهُمُ الْجَاهِلُ اَغْنِیَآءَ مِنَ التَّعَفُّفِۚ-تَعْرِفُهُمْ بِسِیْمٰىهُمْۚ-لَا یَسْــٴَـلُوْنَ النَّاسَ اِلْحَافًاؕ-وَ مَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ فَاِنَّ اللّٰهَ بِهٖ عَلِیْمٌ۠(۲۷۳)
ترجمۂ کنزُالایمان : ان فقیروں کے لیے جو راہ ِخدا میں روکے گئے ، زمین میں چل نہیں سکتے نادان انہیں توَّنْگَّرْ سمجھے بچنے کے سبب تو انہیں اُن کی صورت سے پہچان لے گا لوگوں سے سوال نہیں کرتے کہ گِڑگڑانا پڑے اور تم جو خیرات کرو اللہ اُسے جانتا ہے ۔
حضرتِ صدر الافاضل مولانا مُفتی سید حافظ محمد نعیم الدین مُراد آبادی علیہ رحمۃ اللّٰہ الھادی ان آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے تفسیر ِ’’خزائن العرفان‘‘میں لکھتے ہیں : ’’یعنی صدقاتِ مذکورہ جو آیہ وَمَا تُنْفِقُوْا مِنْ خَیْرٍ میں ذِکر ہوئے ان کا بہترین مصرف وہ فقراء ہیں جنہوں نے اپنے نفوس کو جہاد و طاعتِ الٰہی پر روکا ۔
شانِ نزول : یہ آیت اہلِ صُفّہ کے حق میں نازل ہوئی ، ان حضرات کی تعداد 400 کے قریب تھی ۔ یہ ہجرت کر کے مدینہ طیبہ حاضر ہوئے تھے ، نہ یہاں ان کا مکان تھا نہ قبیلہ کنبہ نہ ان حضرات نے شادی کی تھی ۔ ان کے تمام اوقات عبادت میں صرف ہوتے تھے ، رات میں قرآنِ کریم سیکھنا دن میں جہاد کے کام میں رہنا ۔ آیت میں ان کے بعض اوصاف کا بیان ہے o کیونکہ انہیں دینی کاموں سے اتنی فرصت نہیں کہ وہ چل پھر کر کسبِ معاش کر سکیں oیعنی چونکہ وہ کسی سے سوال نہیں کرتے اس لئے ناواقف لوگ انہیں مالدار خیال کرتے ہیں oکہ مزاج میں تواضع و انکسار ہے ، چہروں پر ضعف کے آثار ہیں ، بھوک سے رنگ زرد پڑ گئے ہیں ۔ ‘‘ (تفسیر خزائن العرفان)
بہترین زندگی وہ جو اللّٰہ عزوجل کے لئے وقف ہو
مُفسرِ شہیر، حکیمُ الامّت حضرتِ علامہ مولانا مُفتی احمد یا رخان علیہ رحمۃ المنّان ’’تفسیرِ نعیمی‘‘ میں اِس آیتِ کریمہ کے تحت فرماتے ہیں : ’’زندگی ہر شخص کی گزرتی ہے بہترین زندگی وہ ہے جو ربّ تبارک وتعالیٰ کے لئے وقف ہو جائے ۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ایسے ہی لوگوں کے لئے صَدَقات کا خُصوصی حکم دیاجو اپنی زندگی اللّٰہ تعالیٰ کے لئے وقف کر چکے ہیں ۔ ‘‘(تفسیر نعیمی ج۳ ص۱۳۹)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع