دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waqf e Madina | وقفِ مدینہ

book_icon
وقفِ مدینہ

حاصل ہے کہ سب سے زیادہ احادیث ِمبارکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے مَروی ہیں ۔ خوب شکَم سیری ، خواہِشِ ناموری ، حِرص وطَمع اور حُبِّ جاہ کی نُحُوسَتوں کی آلودَگیوں کے ساتھ تعلیم و تعلُّم میں رُوحانِیَّت کے مُتَلاشِیوں کو منزِل ملنا ایک اَمرِ دُشوار ہے ۔ تَحصیلِ علمِ دین میں سراپا اِخلاص بن جائیے اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی خوب رَحْمتیں لوٹئے ۔  الحمد للّٰہعَزَّوَجَلَّ َّ تبلیغِ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلوں کے ذریعے بھی عِلم حاصِل ہوتا اور بے شمار بَرَکتیں نصیب ہوتی ہیں ، دعوتِ اسلامی کے مَدنی قافِلے کی بہار ملاحَظہ فرمائیے  :

نامعلوم درد

            پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، میں دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ (بابُ المدینہ کراچی) میں ’’تربیّتی کورس‘‘ کیلئے آیا ہوا تھا، اس دوران ایک دن جُمَعْرات کو صبح تقریباً 4 بجے پیٹ کی بائیں جانِب اچانک درد اُٹھا، درد اس قَدَ ر شدید تھا کہ 7 اِنجکشن لگے تب آرام آیا، حسبِ معمول جُمَعْرات کو ہونے والے سنّتوں بھرے اجتماع کیلئے (مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ ) میں شام کو حاضِر ہوا ۔ رات 10 بجے پھر درْد شروع ہوا مگر اِجتِماع میں مانگی جانے والی اجتماعی دُعاء کے وَقْت ٹھیک ہو گیا، ایک گھنٹہ کے بعد پھر بَہُت شدید درْد اُٹھا ۔  ڈاکٹر نے 3 اِنجکشن لگائے پھر کچھ اِفاقہ ہوا ۔  اب حالت یہ ہو گئی کہ جب بھی کھانا کھاتا درْد شُروع ہو جاتا روزانہ 3، 4 ٹیکے لگتے ۔  ڈِرِپ چڑھتی، الڑا ساؤنڈ بھی کروایا، مگر ڈاکٹروں کو درْد کا سبب سمجھ میں نہ آیا ۔  میں اَسپتال میں پڑا تھا وہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرے ساتھ والے اسلامی بھائی سنّتوں کی تربیّت کے مَدَنی قافِلے میں 12دن کیلئے سفر کی تیاری کر رہے ہیں ، ڈاکٹر نے سفر سے بُہتَیرا رو کا مگر مجھ سے نہ رہا گیا میں ڈیرہ بُگٹی (بلوچستان) جانے والے مَدَنی قافلے کا مسافر بن گیا ۔  ڈیرہ بُگٹی جاتے ہوئے راستے میں تھوڑا سا درد ہوا، پھر وہاں سے ہم نے ’’سُوئی‘‘ آکر جُمَعْرات کے سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور پھر ڈیرہ بُگٹی واپَس آگئے ۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلّ  مَدَنی قافِلے کی بَرَکت سے دَرْد ایسا دُور ہوا گویا کبھی تھا ہی نہیں اور اَلْحَمْدُلِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ تا حال مجھے دوبارہ وہ تکلیف نہیں ہوئی اور سب سے بڑی سعادت یہ ملی کہ مجھے مَدَنی قافِلے میں خواب کے اندر مَدینے کے تاجدارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا دیدار ہو گیا ۔

(فیضانِ سنّت ص۶۹۸ )

لُوٹنے رَحْمتیں ، قافِلے میں چلو                    سیکھنے سنّتیں قافلے میں چلو

دردِ سر ہو اگر، دُکھ رہی ہو کمر                      پاؤ گے صِحَّتیں قافِلے میں چلو

ہے طلب دید کی ، دید کی عید کی                    کیا عَجب وہ دِکھیں قافِلے میں چلو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

سیدناابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا توشہ دان

            حضرتِ سَیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں  : ایک غَزوہ میں لشکرِ اسلام کے پاس کھانے کو کچھ نہ رہا ۔ اللّٰہ کے پیارے رسول، رسولِ مقبول، سیّدہ آمِنہ کے گلشن کے مہکتے پھول عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا نے مجھ سے فرمایا، تمہارے پاس کچھ ہے ؟میں نے عرْض کی، تَوشہ دان میں تھوڑی سی کھجوریں ہیں  ۔ فرمایا، لے آؤ ۔ میں نے حاضِر کر دیں جو کُل21تھیں  ۔ سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ان پر دَستِ مُبارَک رکھ کر دُعا مانگی پھر فرمایا، 10 افراد کو بُلاؤ!میں نے بُلایا، وہ آئے اور سیر ہو کر کھایا اور چلے گئے ۔ پھر 10 افراد کو بُلانے کا حکم دیا ۔ وہ بھی کھا کر چلے گئے ۔ اسی طرح دس دس آدَمی آتے اور سیر ہو کر کھاتے اور تشریف لے جاتے ، یہاں تک کہ تمام لشکر نے کھائیں اور جو باقی رہ گئیں ان کے بارے میں فرمایا، اے ابو ہریرہ (رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ )!ان کو اپنے تَوشہ دان میں رکھ لواور جب چاہو ہاتھ ڈال کر ان میں سے نکال لیا کرو لیکن تَوشہ دان نہ اُنڈیلنا!حضرتِ سیدنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں کہ میں حضور سرورِ کائنات، شاہِ موجودات صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی ظاہری حیاتِ مُبارَکہ کے زمانے میں اورحضرتِ سیدنا ابو بکر صِدیق اور حضرتِ سَیِّدُ نا عمر فاروق ِ اعظم اور حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی علیہم الرضوانکے عہدِ خِلافت تک ان ہی کھجوروں سے کھاتا رہا ۔ اور خرچ کرتا رہا تخمیناً(یعنی اندازاً)50 وسْق تو فی سبیلاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ دیں اور200 وسْق سے زیادہ میں نے کھائیں  ۔ جب حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ شہید ہو گئے تو وہ تَوشہ دان میرے گھر سے چوری ہو گیا ۔   (فیضانِ سنّت ص ۳۹۵  )

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صَدقے ہماری مغفرت ہو ۔

کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہئے

دینے والا ہے سچا ہمارا نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

 (حدائقِ بخشش شریف)

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن