دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waqf e Madina | وقفِ مدینہ

book_icon
وقفِ مدینہ

          چنانچہ ایک صاحِب جن کے 3بیٹے تھے ، اُنہوں نے اپنے 2 بڑے بیٹوں کو خوب دُنیوی تعلیم دِلوائی ، محنت کروائی، نتیجۃً ایک بیٹا ڈاکٹر اور دوسراانجینئر بن گیا ۔ ماں باپ خوشی سے پُھولے نہ سماتے تھے کہ ہم ڈاکٹر اور انجینئر کے والِدین بن گئے ہیں ۔ تیسرا بیٹا جو پڑھائی میں ذرا کمزور تھا، مِڈل میں آکر فیل (Fail)ہوگیاتو والد نے غُصّے میں آکر سزا کے طور پر اُسے حفظ ِقرآن کے لئے مدرسے میں داخِل کروا دیا ۔ بدقسمتی سے ہماری نیچ سوچ یہی ہے کہ جو کسی کام کا نہ ہومثلاًلنگڑا، لُولا، اندھا ، بہرا ، شرارتی، ضِدّی ، کُندذہن وغیرہ اُسے مدرسے وغیرہ میں داخل کروا دو، اللّٰہ عزوجل ہمیں مدنی سوچ عطا فرمائے  ۔ اٰمین

            بہرحال جس بچے کو سزا کے طور پر مدرسے میں داخل کروایا گیا تھا اللّٰہ تبارک و تعالیٰ نے اُس پر کرم فرمایا اور اُسے اپنا پاک کلام حِفظ کرنے کی سعادت عطا فرمائی ۔ کچھ عرصے بعد جب اُن صاحِب کا انتقال ہوا توحافظِ قرآن بیٹے کو خواب میں ملے  ۔ حافظ صاحِب نے پوچھا ابا جان! ارشاد فرمائیے آپ کا معاملہ کیا ہوا؟جواب دیا بیٹا! قبر میں ڈاکٹر اور انجینئر بیٹوں کی ڈاکٹری اور انجینئرنگ کام نہ آئی، البتّہ تیرے حافظ ِ قرآن بننے کی برکت سے اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے عذابِ قبر سے نجات عطا فرمادی  ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

عطارؔ کا پیغام اسلامی بھائیوں کے نام

          اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ ِ مَدَنی قافِلہ کورس اور مدنی تربیّتی کورس انتہائی مختصر وَقت میں کثیر علمِ دین حاصِل کرنے اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی رفتار تیز تر کرنے کے بہترین مدنی ذرائع ہیں ، میری دلی تڑپ ہے کہ دعوتِ اسلامی کی تمام مجالس کے نگران و اراکین مَدَنی قافِلہ کورس کرنے کی سعادت حاصِل کریں ۔ اے کاش! وہ دن آئے کہ مَدَنی مرکز یہ فیصلہ کرنے کے قابِل ہو جائے کہ آئندہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ سے لیکر ذیلی سطح تک کی مَدنی ذمّہ داری ، جُملہ مَدَنی مراکز (فیضانِ مدینہ)میں امامت، مُؤَذِّنی، خادِمی، مکاتِب اور مکتبۃ المدینہ و المدینۃ العلمیہ وغیرہ میں ملازَمت، مدارِسُ المدینہ و جامِعاتُ المدینہ میں تدریس وغیرہ کی اس وقت تک کسی کو اجازت نہ دی جائے جب تک وہ اس ذمّہ داری کی اہلیّت کی دیگر شرائط پوری کرنے کے ساتھ ساتھ  مَدَنی قافِلہ کورس  نہ کر لے ۔  اگر چِہ فی الحال ایسی کوئی ترکیب نہیں ہے تاہم سگِ مدینہعُفِیَ عَنہُ  اور دعوتِ اسلامی  سے پیار کرنے والے ہر اسلامی بھائی اور جامِعات المدینہ کے بڑے دَرْجے کے ہر طالبِ علم کی خدمت میں امّت کی خیر خواہی کے جذبے سے سر شار ، عطارؔسخت گنہگار کے تڑپتے ہوئے دل کی ہاتھ جوڑ کر، پاؤں پکڑ کر روتی ہوئی مَدَنی التجاء ہے کہ وہ جلد تر مَدَنی قافِلہ کورس یا مدنی تربیّتی کورس کی سعادت حاصِل کر کے عطارؔ کے ٹوٹے ہوئے دل کی دعالے ۔  

دعائے عطاؔر : یااللّٰہُعَزَّوَجَلّ! جوبھی اسلامی بھائی مَدَنی قافِلہ کورس یا مَدَنی تربیّتی کورس کرنے کی سعادت حاصِل کرے اُس کو مدینۂ منوَّرہ کے اندر محبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے جلووں میں ایمان و عافیّت کے ساتھ بصورتِ شہادت خاتِمہ جنّتُ البقیع میں مدفن اور جنّتُ الفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا پڑوس عنایت کر ۔ یہ دعائیں مجھ گنہگاروں کے سردار کے حق میں بھی قبول فرما ۔  

 ٰٰامین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ     

 ۱۹جمادی الآخِرہ ۱۴۲۸ھ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن