مدنی قافلے نے مسجد آباد کی
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waqf e Madina | وقفِ مدینہ

book_icon
وقفِ مدینہ

اُمت پہ تیری آ کے عجب وقت پڑا ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   کچھ مختصر واقعات ملاحظہ فرمائیے اور اندازہ لگائیے کہ اغیار ہماری بے عملی سے فائدہ اٹھا کر ہماری مساجد سے کیا سلوک کر رہے ہیں  ۔

            ’’ایک رپورٹ کے مطابق ایک مُلک میں غیر مسلموں نے 157مساجد کو تالے لگا دئیے اور مساجد کو تِجارتی اور رِہائشی مقاصد کیلئے غیر مسلموں کے حوالے کر دیا گیا ۔  سرکاری تحویل کے بہانے 324مساجد کو نمازیوں کے لئے بند کر دیا گیا ۔ ‘‘

            ’’ایک مُلک کے ایک شہر میں 92مساجد کو مویشیوں کے باڑے اور رہائش گاہوں میں تبدیل کر دیا گیا ۔ ‘‘

’’اِسی طرح ایک مُلک کے ایک قصبے میں 23مئی 1988ء کو مسجد پر ناجائز قبضہ کر کے اس میں مورتیاں وغیرہ رکھ دی گئیں  ۔ ‘‘

            ’’اِسی طرح ایک اخبار میں ایک خبر شائع ہوئی کہ جرمن کے ایک شہر ہائیڈل برگ میں تُرک مسلمانوں کی ایک مسجد کو آگ لگا کر شہید کر دیا  ۔ ‘‘

            بلغاریہ کے ایک مفتی صاحب نے بتایا کہ کمیونسٹ انقلاب سے پہلے بلغاریہ میں 1200مساجد موجود تھیں جن میں سے اکثر کوکمیونسٹوں نے گرجا گھر اسٹور اور عجائب گھر میں تبدیل کر دیا ۔ ‘‘

            میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  ان سب حقائق کے باوجود ہم ابھی تک خوابِ غفلت میں ہیں ۔ گھریلو آسائشیں چھوڑ کر چند دن کے لئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کے لئے ہمارا نفس تیار نہیں ہوتا ، ہاں ! دنیا کی مادی دولت کمانے کیلئے اپنے گھر والوں سے برسہا برس کے لئے سینکڑوں میل دور جانے کے لئے فوراً تیار ہو جاتے ہیں  ۔

            کیا مسلمانوں کی خستہ حالی، مسجدوں کی ویرانی ، سینما گھروں کی آبادی ، فیشن کی یلغار ، مغربی تہذیب کی طُومار ، گھر گھر ٹی وی کیبل سسٹم ، انٹر نیٹ اور وی سی آر، قدم قدم پر نا فرمانیوں کی بھر مار، ہائے مسلمان کا بگڑا ہوا کردار، … یہ سب کچھ ہمیں پکار پکار کر دعوتِ فکر نہیں دے رہا ہے کہ ’’ہمیں ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے لئے مدنی قافلوں کا ضرور بالضرور مسافر بننا چاہئیے ۔ ‘‘

            آج ہمیں زندگی میں یکمشت 12ماہ ہر 12ماہ میں 30دن اور عمر بھر ہر ماہ3دن کیلئے راہِ خدا عزوجل میں سفر کرنا بے حد مشکل محسوس ہوتا ہے ۔ سوچئے تو سہی! اگر ہم میں سے ہر ایک اپنی مجبوریوں میں پھنس کر رہ گیا تو آخر کون اِن مدنی قافلوں میں سفر کرے گا؟ کون ساری دنیا کے لوگوں تک نیکی کی دعوت پہنچائے گا؟ تاجدارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری پیاری اُمّت کی خیر خواہی کون کرے گا؟ کون اَغْیار کی وضع قطع پر اِترانے والے مسلمانوں کو سنّتوں کے سانچے میں ڈھلنے کا ذہن دے گا؟ کون انہیں یہ مدنی مقصد اپنا نے کی ترغیب دے گا کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے ۔ ان شاء اللّٰہ عزوجل ۔ ‘‘

            یادرکھئے !آج لوگوں کی نگاہیں دعوتِ اسلامی کے مدنی قافلوں کی منتظر ہیں ۔ ہر مسجد، ہر گاؤں ، ہر شہرسے یہ صدا سنائی دے رہی ہے ، ’’مدنی قافلوں کی اَشَد ضرورت ہے ‘‘  کیونکہ مسلمانوں کی اِصلاح ، مسجدوں کی آبادکاری ، ساری دنیا میں سُنّتوں کی دھوم مچانے ، پوری دنیا میں نیکی کی دعوت عام کرنے اور ہر اسلامی بھائی کی مدنی تربیت کا بہترین ذریعہ مدنی قافلے ہیں ۔ امیرِ اہلِسنت ، شیخِ طریقت ، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس قادری دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں کہ دعوتِ اسلامی کی بقاء مدنی قافلوں میں ہے  ۔

            لہٰذا ہمیں نہ صرف خود مدنی قافلے میں سفر کرنا ہے بلکہ اپنے گھر ، مسجد ، محلے ، آفس، اسکول ، کالج، فیکٹری، دکان ، مارکیٹ، بازار اورہر مقام پر دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلانی ہے ۔ ان شاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ۔  (نصابِ مدنی قافلہ ص۱۱، ۱۲، ۱۳ مطبوعہ مکتبۃ المدینہ)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!الحمد للّٰہ علیٰ توفیقہٖ و علی احسانہٖ دعوتِ اسلامی والے گھر گھر ، دُکان ، دُکان نیکی کی دعوت دے کر بے نمازی مسلمانوں کو مساجد میں لاکر مسجدیں آباد کر رہے ہیں ۔ آئیے ایک مسجد کی آبادکاری کی بہار ملاحظہ فرمائیے  :

مدنی قافلے نے مسجد آباد کی

            ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے ، سنّتوں کی تربیت کیلئے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا 12 دن کا مدنی قافلہ بابُ المدینہ ( کراچی)سے پنجاب کے ایک شہر سوہاوا کی ایک مسجد پر پہنچا  ۔ دروازے پر تا لا تھا ، جُوں تُوں چابی حاصل کی ، دروازہ کھولا تو ہر چیز مٹی سے اَٹی ہوئی تھی ، ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کافی عرصہ سے مسجد بندپڑی ہے ۔ اَلحَمْدُ للّٰہعزوجل ہم نے مل جُل کر صفائی کی، علاقائی دورہ کرکے شہر کے لوگوں کو نیکی کی دعوت پیش کرکے مسجد میں آنے کی التجاء کی ۔  افسوس ! ہمارے اِخلاص کی کمی کے باعث ایک شخص بھی ساتھ نہ آیا ، مگر ہم نے ہمت نہ ہاری ، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا نام لیکر قریبی کھیل کے میدان میں داخل ہوگئے اور ڈرتے ڈرتے کھیلنے میں مشغول نوجوانوں کی خدمت میں نیکی

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن