دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waqf e Madina | وقفِ مدینہ

book_icon
وقفِ مدینہ

(حدائقِ بخشش)

            سلطانُ الہند ، خواجہ غریبِ نواز معینُ الدین چِشتی اجمیری علیہ رحمۃ اللہ القوی نے بھی اپنی ضعیفہ و بیوہ ماں سے حُقُوق معاف کروا کر اِجازت لے کرتقریباًصرف 16سال کی عمر میں بُخارا، سمر قند، نیشا پور کا سفر اختیار کیا اور پھر مدینے کے تاجور، نبیوں کے سرور، حضورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہِ منور میں مدینہ طیبہ حاضر ہوئے تو معینُ الدّین (دین کا مدد گار ) کا خِطاب عطا ہوا اور نیکی کی دعوت کی خاطر ہِند کے شہر اجمیر جانے کاحکم ہوا  ۔ آپ (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) کی نیکی کی دعوت کی برکت سے بیشمار کفار حلقہ بگوشِ اسلام ہوئے  ۔ آپ (رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ ) نے ساری زندگی رسولِ ہاشمی ، مکی مدنی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ارشاداتِ عالیہ کو عام کرنے کے لئے وقف فرما دی ۔  

یا خواجہ کرم کیجئے ہوں ظُلمتیں کافور

باطِل نے بڑے زور سے سر اپنا اٹھایا

(ازامیرِاہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )

            دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کر نے کیلئے ہی حضور داتا گنج بخش علی ہجویری علیہ رحمۃ اللہ القوی نے شہرِ غَزْنی (افغانستان) کے محلے ہجویر سے سفر کیا اور مرکزُ الاولیا ء لاہور کو اپنے مسکن و مدفن کے لئے منتخب فرمایا  ۔ اسی طرح بیشمار اولیائِ کبار رحمھم اللّٰہ الغفار نے عیش و آرام اور اپنا گھر بار چھوڑا ، نت نئی مشقتیں جھیلیں ، زندگیاں وقف کیں اور جانیں قربان کیں  ۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رحمت ہو اور اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو.

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلِسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی قربانیاں

            شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مبارک زندگی بھی احیائِ سنت اور نبیٔ رحمت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیاری اُمّت کی اِصلاح کے لئے وقف ہے  ۔ آپ نے تبلیغِ قرآن و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کو باب المدینہ کراچی سے ۱۴۰۱ھ بمطابق 1981ء شروع کر کے (تادمِ تحریر ) 66ممالک تک پہنچا دیا ۔ اصلاحِ امت کے عظیم و مقدس جذبے کے تحت کئی کتابوں کے ساتھ ساتھ شہرۂ آفاق، پاکستان میں سب سے زیادہ شائع ہونے والی ، بیشمار سنتوں کا مجموعہ ، ’’فیضانِ سنت ‘‘ جیسی ضخیم و عظیم کتاب اور مختلف موضوعات پر پچاسیوں رسائل بھی لکھے ۔ عقائد و اعمال کی اصلاح کیلئے سینکڑوں موضوعات پر بیانات اور شرعی، تنظیمی ، تاریخی اور طِبّی وغیرہ معلومات سے معمور مدنی مذاکروں کا سلسلہ کیا ۔ اس کے علاوہ امتِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خیر خواہی کے لئے آپ کی مقرر کر دہ مجلسِ مکتوبات و تعویذاتِ عطاریہ کی جانب سے ہزاروں مکتوبات اور لاکھوں تعویذات کا سلسلہ ماہانہ جاری رہتا ہے  ۔

شہا عطارؔ پر ہر آن رحمت کی نظر رکھنا

کرے دن رات بس سنت کی خدمت یا رسول اللہ

            تحریری کام کی یکسوئی کیلئے آپ مہینوں وطن سے دور اپنے بال بچوں سے جدائی گوارہ کرتے اور تنہائی میں انجمن آرائی فرماتے ہیں ۔ آپ نے اپنے بچوں کو بھی بچپن ہی سے دینِ اسلام کی اعلیٰ ترین تعلیمات سیکھنے اور سکھانے کیلئے وقف کیا ہوا ہے  ۔

            آپ نے ۱۴۱۶ھ کو مرکز الاولیاء لاہور میں سنتوں کی ترویج و اشاعت کیلئے 12ماہ دئیے ۔ سنتوں کی عظیم خدمت کے مقدس جُرم کی وجہ سے اِسی سفر میں آپ پر 25رجبُ المرجب کو قاتلانہ حملہ بھی ہوا نتیجتاً 2مبلغینِ دعوتِ اسلامی محمد سجاد عطاری علیہ رحمۃ الباری اور الحاج محمد اُحُد رضا عطاری علیہ رحمۃ الباری جامِ شہادت نوش کر گئے ۔ شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے اس واقعۂ ہائلہ (ہَا ۔ اِ ۔ لَہْ)یعنی ہولناک واقعہ کے بعد بارگاہِ رسالت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں چند اشعار بطورِ اِستِغاثہَ پیش کئے ، اُن میں سے چند اشعار ملاحظہ فرمائیے اور امیرِ اہلِسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے عشق و محبتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ، عزم و ہمتِ احیائِ سنتِ رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا اندازہ کیجئے :

اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللّٰہ

اچانک دشمنوں نے کی چڑھائی یا رسول اللہ                                      شہید دو ہو گئے اسلامی بھائی یا رسول اللہ

مِرا دشمن تو مجھ کو ختْم کرنے آہی پہنچا تھا                                        میں قرباں تم نے میری جاں بچائی یا رسول اللہ

عدو جھک مارتا ہے خاک اڑاتا ہے تیرے قربان                               مجھے اب تک نہ کوئی آنچ آئی یارسول اللہ

شہیدِ دعوتِ اسلامی سجاد و اُحد آقا                                               رہیں جنت میں یکجا دونوں بھائی یارسول اللہ

نہیں سرکار ذاتی دشمنی میری کسی سے بھی                                      ہے میری نفس و شیطان سے لڑائی یارسول اللہ

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن