دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Waqf e Madina | وقفِ مدینہ

book_icon
وقفِ مدینہ

نے فرمایا کاش! وہ مدینہ پہنچتے تو اِن کا اجر کتنا بڑا ہوتا اور مشرک ہنسے اور کہنے لگے کہ جس مطلب کے لئے نکلے تھے وہ نہ ملا اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی  ۔

            مفسرِ شہیر ، حکیم الامت حضرتِ علامہ مولانا مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان اپنی مشہور ومعروف تفسیر ، تفسیرِ نعیمی جلد ۵ ، ص۳۸۷، ۳۸۸ میں اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں : (۱)اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہجرت بہت اعلیٰ عبادت ہے ۔  رب تعالیٰ نے اِس پر بڑے اجر و ثواب کا وعدہ فرمایا ہے دیکھو ہمارا اسلامی سِن ہجری کہلاتا ہے کہ یہ سیدِ عالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ہجرت شریف کی یاد گار ہے قریباً سارے انبیائِ کرام (عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام ) نے ہجرت فرمائی ہے ، ہجرت سنتِ انبیاء (عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام ) ہے ۔ (۲) اللّٰہ تعالیٰ کے سارے وعدے سچے ہیں دیکھو اُس نے مہاجِرِین سے وعدہ فرمایا کہ تم کو بہت زمین دی جائے گی اور فراخیٔ رزق عطا ہو گی یہ وعدہ جس شان سے پورا ہوا اس پر تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان مکۂ معظمہ سے کس حالت میں مدینۂ منورہ آئے اور پھر یہاں آکر کس شان و شوکت کے مالک ہوئے ۔ (۳) ہجرت وہی قبول ہے جو رِضائے الہٰی (عزوجل)کے لئے ہو ۔ بیوی ، زمین ، پیسہ کمانے کی نیت سے ترکِ وطن اسلامی ہجرت نہیں اورنہ یہ شخص مُہاجِر ہے ۔ (۴) مسلمان مسافر تو بنتا ہے اپنی بستی سے نکل کر مگر مُہاجِر بن جاتا ہے اپنے دروازے کی چوکھٹ سے قدم نکال کر ۔  یہ ربّ تعالیٰ کی بندہ نوازی ہے ۔ (۵) ہجرت اسلامی عبادت ہے مگر اِس میں اللّٰہ و رسول (عزوجل و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کو راضی کرنے کی ہدایت کی گئی لہٰذا نماز ، روزہ، حج و زکوٰۃ بلکہ ایمان و اسلام و جہاد ہر عبادت میں اللّٰہ و رسول (عزوجل و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ )کو راضی کرنے کی نیت کرنی چاہئے ۔ (تفسیرِ نعیمی جلد ۵ ، ص ۳۸۷، ۳۸۸)

گناہوں سے بچنے کیلئے ہِجرت کرنے والا جَنّتی ہے

فقیہ ابو اللیث سمر قندی علیہ رحمۃ اللہ الغنی’’ تنبیہہ الغافلین‘‘ میں فرماتے ہیں  : ’’حضرت سیدنا حسن بصری علیہ رحمۃ اللہ القوی مدینے کے تاجدار ، سرکارِ اَبَد قرار، دوجہاں کے مالک و مختار ، بعطائے پروردْگار عزوجل و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا یہ ارشاد نقل کرتے ہیں کہ جس شخص نے اپنے دین کی حِفاظت کی غرض سے ایک عَلاقہ سے دُوسرے عَلاقہ ہجرت کی خواہ ایک بالِشت ہی سفر کیا ہو تو اُس نے جنَّت اپنے لئے لازم کرلی اور وہ حضرتِ سیدُنا ابرا ہیم خلیل اللہ علی نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور ہمارے میٹھے مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ ہوگا کیونکہ حضرت سیدُنا ابراہیم علیہ السلام نے بھی عِراق سے شام کی طرف ہجرت کی تھی جیسا کہ قرآنِ مجید میں اللّٰہ عزوجل کا فرمانِ عالیشان ہے : پ ۲۰، العنکبوت آیت۲۶

وَ قَالَ اِنِّیْ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّیْؕ-اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ(۲۶)

ترجمۂ کنزالایمان : ’’اور ابراہیم نے کہا، میں اپنے رب کی طرف ہجرت کرتا ہوں بیشک وہی عزت و حکمت والا ہے ‘‘ ۔

اللّٰہ عَزَّوَجَلَّکا فرمانِ عالیشان ہے :  پ۲۳، الصّٰٓفّٰت۹۹

اِنِّیْ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّیْ سَیَهْدِیْنِ(۹۹)

ترجمۂ کنز الایمان :  ’’میں اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں اب وہ مجھے راہ دے گا‘‘ ۔

            (یعنی اپنے ربّ عزوجل کی اِطاعت اور رِضا کی طرف جانے والا ہوں  ۔ )(تنبیہ الغافلین ، حصہ اول ، ص۱۴۲)

گُناہوں کی جگہ سے ہِجرت کرنے والا سرکار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بنے گا

            فقیہ ابو اللیث سمر قندی علیہ رحمۃ اللہ الغنی’’ تنبیہہ الغافلین ‘‘میں مزید فرماتے ہیں کہ سرکارِ نامدار، مَدَنی تاجدار صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مکہ مکرمہ سے مدینہ طیبہ کی طرف ہجرت فرمائی تھی تو جو شخص ایسی جگہ میں ہو جہاں گناہ ہوتے ہیں اور وہاں سے اللّٰہ تعالیٰ کی رِضا کے لئے نکل آیا تو اُس نے حضرتِ سیدُنا ابراہیم خلیل اللہ علیٰ نبینا وعلیہ الصلوٰۃ والسلام اور حضور شہنشاہِ مدینہ، سرورِ سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنت پر عمل کیا لہٰذا جنّت میں ان مُقتدر(مُق ۔ تَ ۔ دِر) یعنی مُعزّز ہستیوں کا پڑوس نصیب ہوگا ۔  (تنبیہ الغافلین ، حصہ اول ، ص۱۴۲)

پڑوسی خُلد میں عطارؔ کو اپنا بنالیجے

جہاں ہیں اتنے اِحساں اور اِحساں یارسول اللہ

آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی قربانیاں

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!   راہِ خدا عزوجل میں ہمارے آقائے مہربان ، رحمتِ عالمیان، مکی مدنی سلطان، رسولِ ذیشان، محبوبِ رحمان عزوجل و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جو قربانیاں دیں اُس سے کون واقف نہیں ، اعلانِ رسالت ہوتے ہی کفارِ ناہنجار کی طرف سے جورو جفا کی آندھیاں چلنے لگیں اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جانے لگے ۔  آہ!  آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر طرح طرح کے الزامات عائد کئے گئے اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو معاذ اللّٰہ عزوجل جھوٹا، کاہن ، جادوگر کہا گیا ، سماجی قطع تعلق (سوشل بائیکاٹ)کیا گیا ، شعبِ ابی طالب کی گھاٹی میں محصور کیا گیا ، راہ میں کانٹے بچھائے گئے ، پتھروں کی بارش کی گئی ، آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ اور آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر ایمان لانے والوں پر قاتلانہ حملے کئے گئے ، ہجرتوں پر مجبور کیا گیا ، یہاں تک کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے خانۂ کعبہ پر اشکبار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن