30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{32}مکتبۃ المدینہ کے بستے : شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت کتابیں بانٹنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کے بستہ (اسٹال) لگائے جاتے ہیں یہ خدمت مکتبہ کا مدنی عملہ خود پیش کرتا ہے آپ صرف رابطہ فرمائیں ۔
{33}مجلس تراجم : مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے مختلف رسالوں کے مختلف زبانوں میں تراجِم کر کے اسے دنیا کے کئی ممالک میں بھیجنے کی ترکیب کی جاتی ہے ۔
{34} بیرونِ ملک اجتماعات : دنیا کے کئی ممالک میں دو، دو دن کے سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں ہزاروں مقامی اسلامی بھائی شرکت کرتے ہیں نیز ان اجتماعات کی برکت سے وقتاً فوقتاً غیر مسلم ، مسلمان ہوجاتے ہیں پھر ان اجتماعات سے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر اختیار کرتے ہیں ۔
{35}تربیتی اجتماعات : ملک و بیرونِ ملک میں ذمہ داران کے دو /تین دن کے تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں جن میں ہزاروں ذمہ داران شرکت کر کے مدنی کام کو مزید بہتر انداز میں کرنے کا عزم کرکے لوٹتے ہیں ۔
دعوتِ اسلامی کی قیّوم سارے جہاں میں مچ جائے دُھوم
اِس پہ فِدا ہو بچّہ بچّہ یا اللّٰہ میری جھولی بھر دے
از : امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
جنّت میں آقا صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پڑوس کی بشارت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ اسلامی بھائیوں اور اسلامی بہنوں کو مُفْت درسِ نظامی (عالم کورس) کروانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے زیر اہتِمام مُتَعَدَّد جامِعات بنام جامِعۃُ الْمدینہ قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ ۱۴۲۷ھ میں دعوتِ اسلامی کے ان جامِعاتُ المدینہ (بابُ المدینہ کراچی) کے تقریباً160 طلبہ نے ہاتھوں ہاتھ 12 ماہ کیلئے راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں سفر اختیار کیا ۔ ابتِدائً مَدَنی قافِلہ کورس کروانے کی ترکیب بنی، اِس دَوران طَلَبہ کے جذبۂ خدمتِ اسلام کو مزید مدینے کے ۱۲ چاند لگ گئے اور ان میں سے تقریباً 77طَلَبہ نے عُمر بھر کیلئے اپنے آپ کو مَدَنی قافِلوں کیلئے پیش کر دیا! اس عظیم قربانی پر حوصلہ اَفزائی کی بڑی زبردست صورت بنی اور وہ یہ کہ خواب میں سرکارِ نامدار ، مدینے کے تاجدار ، بِاِذْنِ پَر وَرْدْگار دو عالَم کے مالِک و مُختار ، شَہَنْشاہِ اَبرارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے دیدار سے ایک عاشقِ رسول کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں ، لَبہائے مبارَکہ کو جُنبِش ہوئی، رَحْمت کے پھول جَھڑنے لگے اور اَلفاظ کچھ یوں ترتیب پائے : جس جس نے اپنے آپ کو عمر بھر کیلئے پیش کر دیا ہے میں ان کو جنّت کے اندر اپنے ساتھ رکھوں گا ۔ خواب دیکھنے والے عاشقِ رسول کے دل میں حسرت ہوئی کہ کاش ! صد کروڑ کاش ! مجھے بھی ان خوش نصیبوں میں شامِل کر لیا جاتا ۔ اللّٰہ کے مَحْبوب ، دانائے غُیُوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیُوب عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے دل کی بات جان لی اور فرمایا، ’’اگر تم بھی ان میں شامل ہونا چاہتے ہو تو اپنے آپ کو عمر بھر کیلئے پیش کر دو ۔ ‘‘
سرِ عرش پر ہے تری گزر، دلِ فرش پر ہے تری نظر
مَلکوت و مُلک میں کوئی شے ، نہیں وہ جو تجھ پہ عیاں نہیں
(حدائقِ بخشش)
خوش نصیب عاشِقانِ رسول کو بِشارتِ عُظمٰی مبارَک ہو! اللّٰہُ ربُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّکی رَحْمت پر نظر رکھتے ہوئے قَوی امّید ہے کہ جن بَخْتوَروں کیلئے یہ مَدَنی خواب دیکھا گیا ہے اِنْ شَاء اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ اُن کا خاتمہ ایمان پر ہوگا اور وہ مَدَنی آقاصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے طُفیل جنّتُ الفردوس میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوس پائیں گے ۔ تاہم یہ یاد رہے ! کہ اُمّتی جو خواب دیکھے وہ شرعاً حُجَّت نہیں ہوتا خواب کی بِشارت کی بنیاد پر کسی کو قَطْعی جنّتی نہیں کہا جا سکتا ۔ (فیضانِ سنّت ص۸۶۵)
اِذْن سے تیرے سرِ حَشر کہیں کاش ! حُضُور
ساتھ عطّارؔ کو جنّت میں رکھوں گا یا ربّ عزّوجل
(ارمغانِ مدینہ از امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ )
12 ماہ کاسفر کرنے والے طالبِ علم پر کرم
اب ایک ایسے طالبِ علم کی’’ مدنی بہار‘‘ ملاحظہ فرمائیے جو کہ اولاً مدنی قافلوں میں سفر کرنے سے کتراتے تھے مگر جب 12 ماہ کیلئے مدنی قافلے کے مسافر بنے تو ان کے دِل کی دُنیا ہی بدل گئی ان کی تحریر کا خلاصہ پیش خدمت ہے :
الحمد للّٰہ عَزَّوَجَلّ میں جامعۃُ المدینہ کا طالب علم ہوں ، ۲۹ شوال المکرم ۱۴۲۶ھ بروز جُمُعَۃُ المبارک بمطابق 2 دسمبر 2005ء کو 12ماہ کے مدنی قافلے کا مسافر بنا میرے 12 ماہ کیلئے مدنی قافلے کے مسافر بننے کا قِصّہ بھی بڑاعجیب ہے ، بدقسمتی سے میں وہ طالبِ علم تھا کہ جب مدنی قافلے کا سُنتا دل اُچاٹ سا ہو نے لگتا، گھر جانے کے بہانے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع