30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نبیٔ رحمت، شفیعِ اُمّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ بِشارت نشان ہے : ’’جو مسلمان کسی مسلمان کو کپڑا پہنا دے تو جب تک اُس میں کا اُس شخص پر ایک پیوند بھی رہے گایہ(کپڑا پہنانے والا)اللّٰہ تعالیٰ کی حِفاظت میں رہیگا ۔ ‘‘ (جامع الترمذی ، ابواب صفۃ القیامۃ ، ج۲، ص۵۲۷)
اللّٰہ تبارک وتعالیٰ ہمیں اپنے مال حاجت مند مسلمانوں کو کپڑے پہنانے ، اُن کے پیٹ بھرنے ، اُن کے جائز کام پورے کرنے ، اُن کی چاہت کی جائز چیز کھلانے میں خرچ کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اٰمین بجاہ النبی الجواد الکریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دعوتِ اسلامی تبلیغِ قرآن وسُنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ہے ۔ اس کا آغاز۱۴۰۱ھ بمطابق 1981 ء میں بابُ المدینہ کراچی سے ہوا ۔ بانیٔ دعوتِ اسلامی، پیکرِ علم وحکمت ، شیخِ طریقت ، عالمِ شریعت ، آفتابِ قادریت، ماہتابِ رضویت، امیرِ اہلسنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے چند اسلامی بھائیوں کے ساتھ مل کر اس مدنی تحریک کا مدنی کام شروع کیا ۔ اللّٰہ تبارک و تعالیٰ کی رحمت و عطا سے میٹھے مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی عِنایت، صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی بَرَکت، اولیاء عظام کی نسبت اور علماء و مشائخِ اہل سُنّت بالخصوص امامِ اہلسنّت ، سیدی اعلیٰحضرت کی برکت سے دعوتِ اسلامی عام ہونے لگی ۔
امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے خوفِ خدا و عشقِ مصطفی عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میں ڈُوبے ہوئے بیانات سُن سُن کر لاکھوں مسلمان نمازی بنے ، بے شمار چور ڈاکو زانی شرابی اور دیگر جرائم پیشہ لوگ گناہوں سے توبہ کر کے باکردار مسلمان بن گئے اور لا تعدادکُفّار بھی مشرّف بہ اِسلام ہوئے ۔ بابُ المدینہ کراچی سے یہ مدنی تحریک حیدر آباد اور بابُ الاسلام (سندھ) پہنچی اِس کے بعد پنجاب اور پھر سرحد ، کشمیر و بلوچستان میں دعوتِ اسلامی کا مدنی پیغام پہنچا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی اِحْسَانِہٖ اس وقت پاکستان کے کم وبیش ہر شہر میں دعوتِ اسلامی والے موجود ہیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے امیرِ اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے اِخلاص و اِستقامت کی برکت اور مدنی قافلوں کے باعث دعوتِ اسلامی پاکستان سے ہِند اور پھر بنگلہ دیش ، نیپال ، ساؤتھ افریقہ اورعرب اَمارات وغیرہ تقریباً دُنیا کے 66ممالک میں اپنا مَدَنی پیغام پہنچا چکی ہے اور مزید کُوچ جاری ہے ۔
شمعِ عشقِ مصطفی ہر سُو جلاتے جائیں گے
یارسول اللہ کا نعرہ لگاتے جائیں گے
سیدی و مرشدی، عاشقِ رسولِ عربی، نائبِ غوثِ جلی و امام بریلوی، ضیائِ ضیاء الدین مدنی ، عالم علمِ لدنی، عاملِ قرآن و سنّتِ نبوی، محبِّ ہر سید و صحابی و ولی، سنّتوں کے داعی ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں :
بھائیو! تم جانتے ہو کہ مجھے دعوتِ اسلامی سے کیوں پیار ہے
ہے کرم اس پر خدائے پاک کا دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
اس پہ ہے نظرِ کرم سرکارکی دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
بے عدد کافِر مسلماں ہو گئے دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
بے نمازی بھی نمازی ہو گئے دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
چور ڈاکو آئے اور تائِب ہوئے دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
زانی و قاتل بھی تائِب ہوگئے دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
اور شرابی آئے تائِب ہوگئے دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
سُنتوں کی ہر طرف آئی بہار دعوتِ اسلامی سے یُوں پیار ہے
از : شیخِ طریقت ، امیرِ اَہلسنّت ، بانیٔ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار ؔقادِری رضَوی ضیائی دَامَت بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
{1}66مُمالِک : الَحمدُلِلّٰہ عزوجل تبلیغِ قراٰن وسُنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ــــ’’دعوتِ اسلامی ‘‘ تادمِ تحریر دنیا کے تقریباََ 66مُمالِک میں اپنا پیغام پہنچا چکی ہے اور آگے کُوچ جاری ہے ۔
{2}کُفّار میں تبلیغ : لاکھو ں بے عمل مسلمان ، نمازی اور سُنتّوں کے عادی بن چکے ہیں ۔ مختلف مُمالک میں کُفّار بھی مُبَلِّغینِ دعوتِ اسلامی کے ہاتھوں مشرف بہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع