دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Walidain, Zaujain aur Asatza kay Huqooq | والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

book_icon
والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

اپنے ماں  باپ کی دوستی پر نگاہ رکھ اسے قطع نہ کرنا کہ اللہ تعالٰی نور تیرا بجھادے گا (اسے بخاری نے ’’الادب المفرد‘‘ میں  ، طبرانی نے ’’اوسط‘‘ میں  اور بیہقی نے ’’شعب‘‘ میں  ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا ۔ ت)

حدیث۲۱ :  کہ فرماتے ہیں  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  : ((تُعْرَضُ الْأَعْمَالُ یَوْمَ الْإِثْنَیْنِ وَالْخَمِیْسِ عَلَی اللہ تَعَالَی وَتُعْرَضُ عَلَی الْأَنْبِیَاءِ وَعَلَی الْآبَاءِ وَالْأُمَّھَاتِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَیَفْرَحُوْنَ بِحَسَنَاتِھِمْ وَیَزْدَادُوْنَ وُجُوْھُھُمْ بَیْضاً وَنُزْھَۃً فَاتَّقُوْا اللہ وَلاَ تُؤْذُوْا مَوْتَاکُمْ))، رواہ الإمام الحکیم عن والد عبد العزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([1])  ۔

ہر دوشنبہ وپنجشنبہ([2])  کو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حضور اعمال پیش ہوتے ہیں  اور انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والتسلیم اور ماں  باپ کے سامنے ہر جمعہ کو، وہ نیکیوں  پر خوش ہوتے ہیں  اور ان کے چہروں  کی صفائی وتابش بڑھ جاتی ہے ، تو اللہ سے ڈرو اور اپنے مُردوں  کو اپنے گناہوں سے رنج نہ پہنچاؤ (اسے امام حکیم نے اپنے والد عبد العزیز رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ۔ ت)

          بالجملہ([3]) والدین کاحق وہ نہیں کہ انسان اس سے کبھی عہدہ بر آ([4]) ہو وہ اس کے حیات و وجود کے سبب ہیں ([5]) تو جو کچھ نعمتیں  دینی و دُنیوی پائے گا سب اُنھیں  کے طفیل میں  ہوئیں  کہ ہر نعمت وکمال وجود پر موقوف ہے اور وجود کے سبب وہ ہوئے تو صرف ماں  باپ ہونا ہی ایسے عظیم حق کا موجب([6])ہے جس سے بری الذمہ کبھی نہیں  ہو سکتا نہ کہ اس کے ساتھ اس کی پرورش میں  ان کی کوششیں ، اس کے آرام کے لئے ان کی تکلیفیں  خصوصاً پیٹ میں  رکھنے ، پیدا ہونے ، دودھ پلانے میں  ماں  کی اذیتیں ، ان کا شکر کہاں  تک ادا ہو سکتا ہے  ۔ خلاصہ یہ کہ وہ اس کے لئے اللہ و رسول جل جلالہ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے سائے اور ان کی رَبُوبیّت و رحمت کے مَظہَر ہیں ([7])، ولہٰذا ’’قرآن عظیم‘‘ میں  اللہ جل جلالہٗ نے اپنے حق کے ساتھ ان کا حق ذکر فرمایا کہ :

{ اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَؕ- }([8])                                              حق مان میرا اور اپنے ماں  باپ کا ۔

          حدیث میں  ہے کہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حاضر ہو کر عرض کی :  یا رسول اللہ! ایک راہ میں  ایسے گرم پتھروں  پر کہ اگر گوشت ان پر ڈالا جاتا کباب ہو جاتا، میں چھ۶ میل تک اپنی ماں  کو اپنی گردن پر سوار کرکے لے گیا ہوں  کیا میں  اب اس کے حق سے ادا( بری) ہوگیا؟ رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :

((لَعَلَّہُ أَنْ یَکُوْنَ  بِطَلْقَۃٍ وَاحِدَۃٍ))، رواہ الطبراني في ’’الأوسط‘‘ عن بریدۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([9]) ۔

تیرے پیدا ہونے میں  جس قدر دردوں  کے جھٹکے اس نے اٹھائے ہیں  شاید ان میں ایک جھٹکے کا بدلہ ہو سکے ۔

(اسے طبرانی نے ’’اوسط‘‘ میں  بریدہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ۔  ت)

          اللہ عَزَّوَجَلَّ عقوق([10])سے بچائے اور ادائے حقوق کی توفیق عطافرمائے آمین! آمین! برحمتک یا أرحم الراحمین وصلی اللہ تعالٰی علی



[1]    ’’نوادر الأصول‘‘، الأصل السابع والستّون والمئۃ، الحدیث :  ۱۰۷۵، ص۳۹۳ ۔

[2]     یعنی پیر اور جمعرات ۔

[3]     حاصل کلام یہ ہے کہ  ۔

[4]     بری الذمہ ۔

[5]     والدین اس کی زندگی اور اس کے دنیا میں آنے کا ذریعہ ہیں ۔

[6]     باعث  ۔

[7]     ظاہر ہونے کی جگہ ہیں ۔

[8]     پ :  ۲۱، لقمان :  ۱۴ ۔

[9]    ’’کنز العمال‘‘، کتاب النکاح، الباب الثامن، الحدیث :  ۴۵۴۹۸، ج۱۶، ص۱۹۶، (بحوالہ طبراني في ’’الأوسط‘‘)، ’’المعجم الصغیر‘‘، الحدیث : ۲۵۷، ج۱، ص۹۳ ۔

[10]     نافرمانیوں  ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن