30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جس میں اصلاًکمی نہ ہو (اسے اصبہانی نے ’’ترغیب‘‘ میں اور بیہقی نے ’’شعب‘‘ میں ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا ۔ ت)
حدیث۱۳ : کہ فرماتے ہیں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ((مَنْ بَرَّ قَسْمَھُمَا وَقَضَی دَیْنَھُمَا وَلَمْ یَسْتَسِبَّ لَھُمَا کُتِبَ بَارّاً وَإِنْ کَانَ عَاقّاً فِيْ حَیَاتِہِمَا وَمَنْ لَمْ یَبَرَّ قَسْمَھُمَا وَلَمْ یَقْضِ دَیْنَھُمَا وَاسْتَسَبَّ لَھُمَا کُتِبَ عَاقّاً وَإِنْ کَانَ بَارّاً فِيْ حَیَاتِھِمَا))رواہ الطبراني في ’’الأوسط‘‘ عن عبد الرحمن بن سمرۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([1]) ۔
جو شخص اپنے ماں باپ کے بعد ان کی قَسم سچی کرے اور ان کا قرض ادا کرے اور کسی کے ماں باپ کو برا کہہ کر انہیں برا نہ کہلوائے وہ والدین کے ساتھ نکو کار لکھا جاتا ہے اگرچہ ان کی زندگی میں نافرمان تھا اور جو اِن کی قسم پوری نہ کرے اور ان کا قرض نہ اتارے اوروں کے والدین کو برا کہہ کر انھیں برا کہلوائے وہ عاق لکھا جائے اگرچہ ان کی حیات میں نکو کار تھا (اسے طبرانی نے ’’اوسط‘‘ میں عبد الرحمن بن سمرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ۔ ت)
حدیث۱۴ : کہ فرماتے ہیں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :
((مَنْ زَارَ قَبْرَ أَبَوَیْہِ أَوْ أَحَدِھِمَا فِيْ کُلِّ یَوْمِ جُمُعَۃٍ مَرَّۃً غَفَرَ اللہ لَہُ وَکَتَبَ بِرّاً))، رواہ الإمام الترمذي العارف باللہ الحکیم في ’’نوادر الأصول‘‘ عن أبي ھریرۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([2]) ۔
جو اپنے ماں باپ دونوں یا ایک کی قبر پر ہر جمعہ کے دن زیارت کو حاضر ہو اللہ تعالٰی اس کے گناہ بخش دے اورماں باپ کے ساتھ اچھا برتاؤ کرنے والا لکھا جائے (امام عارف باللہ حکیم ترمذی نے ’’نوادر الاصول‘‘ میں ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے اسے روایت کیا ۔ ت)
حدیث۱۵ : کہ فرماتے ہیں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :
((مَنْ زَارَ قَبْرَ وَالِدَیْہِ أَوْ أَحَدِھِمَا یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَرأَ عِنْدَہُ یٰسٓ غُفِرَ لَہُ)) رواہ ابن عدي عن الصدّیق الأکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([3]) وفي لفظ : ((مَنْ زَارَ قَبْرَ وَالِدَیْہِ أَوْ أَحَدِھِمَا فِيْ کُلِّ جُمُعَۃٍ فَقَرأَ عِنْدَہُ یٰسٓ غَفَرَ اللہ لَہُ بِعَدَدِ کُلِّ حَرْفٍ مِنْھَا)) رواہ ھو والخلیلي وأبو شیخ
جو شخص روزِ جمعہ اپنے والدین یا ایک کی زیارتِ قبر کرے اور اس کے پاس یٰسٓ پڑھے ، بخش دیا جائے (اسے ابن عدی نے صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا اور دیگر الفاظ میں یہ ہے ۔ ت) جو ہر جمعہ والدین یا ایک کی زیارتِ قبر کر کے وہاں یٰسٓ پڑھے ، یٰسٓ شریف میں جتنے حرف ہیں انوالدیلمي وابن النجار والرافعي وغیرھم عن أمّ المؤمنین الصدیقۃ عن أبیھا الصدّیق الأکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا عن النبي صلّی اللہ تعالی علیہ وسلّم([4]) ۔
سب کی گنتی کے برابر اللہ تعالٰی اس کے لئے مغفرت فرمائے (اسے ابن عدی، خلیلی، ابو شیخ، دیلمی، ابن نجار اور رافعی وغیرہم نے ام المؤمنین صدیقہ سے ، انھوں نے اپنے والد گرامی صدیق اکبر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے انہوں نے نبی اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے روایت کیا ۔ ت)
حدیث۱۶ : کہ فرماتے ہیں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ((مَنَ زَارَ قَبْرَ أَبَوَیْہِ أَوْ أَحَدِھِمَا اِحْتِسَاباً کَانَ کَعَدْلِ حَجَّۃٍ مَبْرُوْرَۃٍ وَمَنْ کَانَ زَوَّاراً لَھُمَا زَارَتِ الْمَلاَئِکَۃُ قَبْرَہُ)) رواہ الإمام الترمذي الحکیم وابن عدي عن ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا([5]) ۔
[1] ’’المعجم الأوسط‘‘، من اسمہ محمد، الحدیث : ۵۸۱۹، ج۴، ص۲۳۲ ۔
[2] ’’نوادر الأصول في معرفۃ أحادیث الرسول‘‘، الأصل الخامس عشر، ص۹۷ ۔
[3] ’’الکامل‘‘ لابن عدي، ج۶، ص۲۶۰ ۔
[4] ’’کنز العمال‘‘، کتاب النکاح، الحدیث : ۴۵۵۳۵، ج۱۶، ص۱۹۹، (بحوالہ ابن عدي والخلیل وأبي الشیخ والدیلمي وابن النجار والرافعي)
[5] ’’نوادر الأصول‘‘، الأصل الخامس عشر، الحدیث : ۱۳۱، ص۹۸، ’’الکامل‘‘ لابن عدي، ج۳، ص۲۹۵، بألفاظ متقاربۃ، و’’کنز العمال‘‘، الحدیث : ۴۵۵۳۶، ج۱۶، ص۲۰۰، (بحوالہ حکیم ترمذی) ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع