دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Walidain, Zaujain aur Asatza kay Huqooq | والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

book_icon
والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

معاویۃ بن حَیْدَۃ القُشَیْرِيْ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([1]) ۔

جب تم میں  کوئی شخص کچھ نفل خیرات کرے تو چاہیے کہ اسے اپنے ماں  باپ کی طرف سے کرے کہ اس کا ثواب انہیں  ملے گااور اس کے ثواب سے کچھ نہ گھٹے گا (اس حدیث کو طبرانی نے ’’اوسط‘‘ میں  اور ابن عساکر نے عبد اللہ بن عمر و رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا اور ایسے ہی دیلمی نے ’’مسند فردوس‘‘ میں  معاویہ ابن حیدہ قشیری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ۔ ت)

حدیث ۶ :  کہ ایک صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے حاضرہو کر عرض کی :  یَارسولُ اللہ ! میں  اپنے ماں  باپ کے ساتھ زندگی میں  نیک سلوک کرتا تھااب وہ مرگئے ان کے ساتھ نیک سلوک کی کیا راہ ہے ؟ فرمایا : إِنَّ مِنَ الْبِرِّ بَعْدَ الْمَوْتِ أَنْ تُصَلِّيَ لَھُمَا مَعَ صَلاَتِکَ وَتَصُوْمَ لَھُمَا مَعَ صِیَامِکَ))، رواہ الدار قطني([2]) ۔

بعدِ مرگ نیک سلوک سے یہ ہے کہ تُو اپنی نماز کے ساتھ ان کے لئے بھی نماز  پڑھے اور اپنے روزوں  کے ساتھ ان کے لئے روزے رکھے (اسے دارقطنی نے روایت کیا ۔  ت)

          یعنی جب اپنے ثواب ملنے کے لئے کچھ نفل نماز پڑھے یا روزے رکھے تو کچھ نفل نماز ان کی طرف سے کہ انہیں  ثواب پہنچائے یا نماز روزہ جو نیک عمل کرے ساتھ ہی انہیں  ثواب پہنچنے کی بھی نیت کرلے کہ انہیں  بھی ملے گا اور تیرا بھی کم نہ ہوگا ۔

کما یدل علیہ لفظ ’’مع‘‘ یحتمل الوجھین  بل ھذا ألصق بالمعیّۃ ۔

جیسا کہ لفظ’’مع‘‘کی اس پر دلالت ہے کیونکہ اس میں  مذکورہ دونوں  احتمال ہیں  بلکہ آخری و جہ، معیت کو زیادہ مناسب ہے ۔  (ت)

          ’’محیط‘‘ پھر ’’تاتارخانیہ‘‘ پھر ’’ردّالمحتار‘‘ میں  ہے :  الأفضل لمن یتصدّق نفلاً أن ینوي لجمیع المؤمنین والمؤمنات؛ لأنّھا تصل إلیھم ولا ینقص من أجرہ شيئ([3]) ۔

جو شخص نفلی صدقہ دے اس کے لئے افضل یہ ہے کہ تمام ایمان والوں  کی نیت کرے ؛ کیونکہ انھیں  بھی ثواب پہنچے گا اور اس کا ثواب بھی کم نہ ہوگا ۔ (ت)

حدیث۷ :  کہ فرماتے ہیں  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ   :

((مَنْ حَجَّ عَنْ وَالِدَیْہِ أَوْ قَضَی عَنْھُمَا مَغْرَماً بَعَثَہُ اللہ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَعَ الْأَبْرَارِ))،  رواہ الطبراني في ’’الأوسط‘‘ والدارقطني في ’’السنن‘‘ عن ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا([4]) ۔

جو اپنے ماں  باپ کی طرف سے حج کرے یا ان کا قرض ادا کرے روزِ قیامت نیکوں  کے ساتھ اٹھے (اسے طبرانی نے ’’اوسط‘‘ میں  اور دار قطنی نے ’’سنن‘‘ میں  ابن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کیا ۔ ت)

حدیث۸ :  امیر المؤمنین عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہپر اَسّی ہزار قرض تھے وقتِ  وفات اپنے صاحبزادے حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکو بلا کر فرمایا :  بِعْ فِیْھَا أَمْوَالَ عُمَرَ فَإِنْ وَفَتْ وَإِلاَّ فَسَلْ بَنِيْ عَدِيٍّ فَإِنْ وَفَتْ وَإِلاَّ فَسَلْ قُرَیْشاً وَلاَ تَعْدُھُمْ ۔

میرے دَین (قرض) میں  اول تو میرا مال بیچنا اگر کافی ہو جائے فبہا، ورنہ میری قوم بنی عدی سے مانگ کر پورا کرنا اگر یُوں  بھی پورا نہ ہو تو قریش سے مانگنا اور ان کے سوا اوروں  سے سوال نہ کرنا ۔

 



[1]     "المعجم الأوسط‘‘، من اسمہ محمد، الحدیث :  ۷۷۲۶، ج۵، ص۳۹۴،  و’’مسند الفردوس‘‘، الحدیث :  ۶۶۷۷، ج۲، ص۳۳۷ ۔

[2]     ’’ردّ المحتار‘‘ ، کتاب الحجّ، ج۴، ص۱۵ بتغیر قلیل، (عن الدار قطني)،   و’’المصنف‘‘ لابن أبي شیبۃ، الحدیث :  ۸، ج۳، ص ۲۶۱، بتغیر قلیل ۔

[3]     ’’التاتارخانیۃ‘‘، کتاب الزکاۃ، ج۲، ص۳۱۹، ’’الرّد‘‘، کتاب الحج، ج۴، ص۱۳ ۔

[4]     ’’المعجم الأوسط‘‘، من اسمہ أحمد، الحدیث :  ۷۸۰۰، ج۶، ص۸، و’’سنن الدار قطني‘‘، کتاب الحج، باب المواقیت، الحدیث : ۲۵۸۵، ج۲، ص۳۲۸ ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن