دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Walidain, Zaujain aur Asatza kay Huqooq | والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

book_icon
والدین،زوجین اور استاذہ کے حقوق

          اب وہ حدیثیں  جن سے فقیر نے یہ حقوق استخراج کیے ([1]) ان میں  سے بعض بقدرِ کفایت ذکر کروں([2]) :

حدیث۱ :  کہ ایک انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے خدمت ِاقدس حضور پُر نور سید ِعالم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم میں  حاضر ہو کر عرض کی :  یا رسول اللہ ! ماں  باپ کے انتقال کے بعد کوئی طریقہ انکے ساتھ نکوئی([3])کا باقی ہے جسے میں  بجا لاؤں ۔  فرمایا :  ((نَعَمْ! أَرْبَعَۃٌ :  اَلصَّلاَۃُ عَلَیْھِمَا وَالْاِسْتِغْفَارُ لَھُمَا، وَإِنْفَاذُ عَھْدِھِمَا مِنْ بَعْدِھِمَا، وَإِکْرَامُ صَدِیْقِھِمَا، وَصِلَۃُ الرَّحِمِ الَّتِيْ لاَ رَحِمَ لَکَ إِلاَّ مِنْ قِبَلِھِمَا فَھَذَا الَّذِيْ بَقِيَ مِنْ بِرِّھِمَا بَعْدَ مَوْتِھِمَا))، رواہ ابن النجار عن أبي أسید الساعدي رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ مع القصّۃ([4])، ورواہ البیھقي في ’’سننہ‘‘ عنہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ قَالَ :   ((قَالَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ تَعَالَی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ :    ہاں ! چار باتیں  ہیں : ان پر نماز اور ان کے لئے دعاء مغفرت، اور ان کی وصیت نافذ کرنا، اور ان کے دوستوں  کی بزرگ داشت (عزت)، اور جو رشتہ صرف انہیں  کی جانب سے ہو نیک برتاؤ سے اس کا قائم رکھنا، یہ وہ نکوئی ہے کہ ان کی موت کے بعد ان کے ساتھ کرنی باقی ہے ۔  (ابن نجار نے ابو اسید ساعدی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے اسی قصہ کے ساتھ روایت کیا ۔ اور بیہقی نے اپنی ’’سنن‘‘ میں  انہیں  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت کیا ، لاَ یَبْقَی  لِلْوَلَدِ مِنْ بِرِّ الْوَالِدِ إِلاَّ أَرْبَعٌ :  اَلصَّلاَۃُ عَلَیْہِ وَالدُّعَاءُ لَہُ وَإِنْفَاذُ عَھْدِہٖ مِنْ بَعْدِہٖ وَصِلَۃُ رَحِمِہٖ وَإِکْرَامُ صَدِیْقِہِ)) ([5]) ۔

کہا :  فرمایا رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے :   والد کے ساتھ نیکی کی چار باتیں  ہیں :  اس پر نماز پڑھنا اور اس کے لئے دعاءِ مغفرت کرنا، اس کی وصیت نافذکرنا، اس کے رشتہ داروں  سے نیک برتاؤ کرنا، اسکے دوستوں  کا احترام کرنا ۔ ت)

حدیث۲ :  کہ رسول اللہ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  فرماتے ہیں  : ((اِسْتِغْفَارُ الْوَلَدِ لِأَبِیْہِ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ مِنَ الْبِرِّ)) رواہ ابن النجار عن أبي أسید مالک بن زرارۃ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([6]) ۔

ماں  باپ کے ساتھ نیک سلوک سے یہ بات ہے کہ اولاد ان کے بعد ان کے لئے دعائِ مغفرت کرے (ابن نجار نے ابو اسید مالک بن زرارہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے اسے روایت کیا ۔ ت)

حدیث۳ :  کہ فرماتے ہیں  رسولُ اللہَ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  : ((إِذَا تَرَکَ الْعَبْدُ الدُّعَاءَ لِلْوَالِدَیْنِ فَإِنَّہُ یَنْقَطِعُ عَنْہُ الرِّزْقُ))، رواہ الطبراني في ’’التأریخ‘‘ والدیلمي

آدمی جب ماں  باپ کے لئے دعا چھوڑ دیتا ہے اس کا رزق قطع ہو جاتا ہے ۔  (طبرانی نے ’’تاریخ‘‘ میں  اور دیلمی  نے عن أنس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ([7]) ۔  انس بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے اسے روایت کیا ۔  ت)

حدیث۴ و۵ :  کہ فرماتے ہیں  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ  : ((إِذَا تَصَدَّقَ أَحَدُکُمْ بِصَدَقَۃٍ تَطَوُّعاً فَلْیَجْعَلْھَا عَنْ أَبَوَیْہِ فَیَکُوْنُ لَھُمَا أَجْرُھَا وَلاَ یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِہِ شَیْئاً))، رواہ الطبراني في ’’الأوسط‘‘ وابن عساکر عن عبد اللہ بن عمرو -رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا- ونحوہ الدیلمي في ’’مسند الفردوس‘‘ عن



[1]     یہ حقوق نکالے ہیں  ۔

[2]     حسب ضرورت ذکر کرتا ہوں ۔

[3]     نیکی کرنے ۔

[4]     ’’کنز العمال‘‘، کتاب النکاح، قسم الأفعال، باب في برّ الوالدین والأولاد... إلخ، الحدیث :  ۴۵۹۲۶، الجزء :  ۱۶، ص۲۴۳، (بحوالہ ابن نجار) ۔

[5]     ’’السنن الکبری‘‘، کتاب الجنائز، باب ما یستحب لولي المیّت من التعجیل ۔ ۔ ۔  إلخ، الحدیث :  ۷۱۰۲، ج۴، ص۱۰۲ ۔

[6]     ’’کنز العمال‘‘، کتاب النکاح، قسم الأقوال، الباب الثامن في برّ الوالدین،  الحدیث :  ۴۵۴۴۱، الجزء۱۶، ص۱۹۲، (بحوالہ ابن نجار) ۔

[7]     ’’کنز العمال‘‘ ، کتاب النکاح، الحدیث : ۴۵۵۴۸، الجزئ :  ۱۶، ص۲۰۱، عن الدیلمي ۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن