دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Walidain kay Nafarman ki Tauba | والدین کے نافرمان کی توبہ

book_icon
والدین کے نافرمان کی توبہ

نعمت سے ہمکنار فرمایا ۔ تادمِ تحریر مجھے اس مرض کی دوبارہ شکایت نہیں  ہوئی ۔

اللّٰہ کرم ایسا کرے تجھ پہ جہاں  میں  

اے دعوتِ اسلامی تیری دھوم مچی ہو

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے کہ نوجوان کس طرح خودکشی کرنے سے بچ گیا ورنہ نجانے آخرت میں  اس کا کیا بنتا ۔ یادرکھیے! دنیاوی مصائب وآلام سے نجات پانے کے لیے جو لوگ خودکشی کی ناپاک کوشش کرتے ہیں  کیا وہ یہ سمجھتے ہیں  کہ مرنے کے بعد وہ آرام میں  آجائیں  گے؟انہیں  کسی قسم کی پریشانی و تکلیف کا سامنا نہیں  کرنا پڑے گا؟ تو یہ ان کی غلط سوچ ہے، حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے  ۔ یادرکھیے! خودکشی کرنے والے نادان لوگ مرنے کے بعد ایسے شدید ترین درد ناک عذاب میں  گرفتا رہوسکتے ہیں  جس کے مقابلے میں  دنیا کے مصائب و تکالیف کوئی وقعت نہیں  رکھتے چنانچہ

            حضرت سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے :  ’’جو پہاڑ سے گر کر خودکشی کریگا وہ نارِ دوزخ میں  ہمیشہ گرتا رہے گا اور جو شخص زَہر کھاکر خودکُشی کریگا وہ نارِ دوزخ میں  ہمیشہ زَہر کھاتا رہے گا ۔ جس نے لوہے کے ہتھیار سے خود کُشی کی تو دوزخ کی آگ میں  وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں  ہوگا اور وہ اس سے اپنے آپ کو ہمیشہ زخمی کرتا رہے گا۔‘‘ (بخاری، کتاب الطب ، باب شرب السم والدواء بہ وبمایخاف منہ، ۴/ ۴۳، حدیث : ۵۷۷۸)

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد   

(6)مَدَنی ماحول کا مُتلاشی

            باب المدینہ (کراچی) ایریا / c 5 لانڈھی نمبر6 کے رہنے والے ایک اسلامی بھائی کا تحریری بیان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ کچھ اس طرح ہے ۔ خوش قسمتی سے میں  نے ایک ایسے گھرانے میں  آنکھ کھولی جہاں  فرائض و واجبات کی ادائیگی کا رجحان تھا لہٰذا شروع ہی سے مجھے نمازیں  پڑھنے کا شوق اور دینی امور بجالانے کا ذوق نصیب تھا ۔ اب سے کچھ عرصہ قبل میرے دِل میں  ایک تڑپ اٹھی کہ مجھے کسی مذہبی ماحول میں  شمولیت اختیار کرنی چاہیے جہاں  میری زندگی علم و عمل کے حسین امتزاج سے آراستہ وپیراستہ ہوجائے ۔ چنانچہ اسی جستجو کے دوران ایک روز میری ملاقات ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہوگئی ۔ ان کا اندازِ کلام بڑا ہی دِلنشین تھا، دورانِ ملاقات وہ مجھے اچھی اچھی باتیں  بتانے لگے اور سنّتوں  پر عمل کرنے کا ذہن بنانے لگے ۔ جانے سے قبل انہوں نے مجھے ایک رسالہ ’’کالے بچھو‘‘ تحفۃً دیا اور پڑھنے کی ترغیب دلاکر تشریف لے گئے ۔ سنّتوں  کے عامل اِسلامی بھائی کے اخلاص اور رِسالے کے نام نے مجھے پڑھنے پر اُکسایا اور یوں  میں  نے وہ رسالہ پڑھناشروع کردیا ۔ ابتدا ہی میں  داڑھی منڈوانے والے شخص کے عبرتناک انجام کے بارے میں  پڑھا تو میرا دِل دَہل گیا کیونکہ میں  خود اس گناہِ عظیم کی آفت میں  مبتلا تھا، بچھوؤں  والی داڑھی کے خوف ناک واقعہ نے میرا سکون چھین لیا اور مجھے اپنی فکر ہونے لگی ۔ جوں جوں  رسالہ پڑھتا گیا دِل پر مزید خوف ِخدا کا غلبہ ہوتا گیا ۔ میں  سوچنے لگا کہ داڑھی منڈوانے کے سبب اگر مجھے بھی عذابِ الہٰی میں  مبتلا کر دیا گیا تو نجانے میرا کیا بنے گا؟ میں  کس سے فریاد کرونگا؟اور کون میری مدد کو آئے گا؟ لہٰذا اپنی قبرو آخرت کو بہتربنانے اور داڑھی شریف کی سنّت اپناکر اپنے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّمکو خوش کرنے کے لئے میں  نے داڑھی منڈوانے کے فعلِ حرام سے توبہ کرلی اور مزید نیکیوں  کا ذخیرہ کرنے اور حقیقی مسلمان بننے کے لئے مدنی ماحول سے وابستہ ہوگیا اور یوں  میری اصلاح ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے میرا مقصود بھی مل گیا ۔ مگر شیطان جو ہمارا ازلی دشمن ہے وہ کب یہ مدَنی انقلاب برداشت کر سکتا تھا چنانچہ اس نے مختلف حربے استعمال کیے ۔ جب میرے چہرے پر داڑھی شریف بڑھنے لگی تو مجھے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ غیر تو غیر اپنے بھی ہمّت بندھانے کے بجائے حوصلہ شکنی کرنے لگے، دوست مذاق اُڑانے لگے، رشتہ نہ ملنے کا طعنہ دینے لگے اور شیطان کو خوش کرکے اپنی ہلاکت کا سامان کرنے لگے ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مدَنی ماحول کی برکت سے سنّتِ رسول کی عظمت دل میں  گھر کرچکی تھی اس لئے میں  نے ہمّت نہ ہاری اور اپنے نیک ارادے پر قائم رہا اور کسی کی بات کو خاطر میں  لائے بغیر داڑھی منڈوانے کے فعلِ حرام سے باز رہا ۔ آخر کار شیطان اپنے ناپاک عزائم میں  ناکام رہا اور میرا چہرہ سنّتِ رسول سے منور ہوگیا ۔ مدَنی ماحول کی برکت سے میرے اخلاق وکردار میں  دن بدن مثبت تبدیلیاں  رونما ہوتی گئیں  اور میں  معاشرے میں  اچھی نظرسے دیکھا جانے لگا ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ  مدَنی ماحول اختیار کرنے، داڑھی شریف رکھنے اور دیگر سنـّتوں  پر عمل پیرا ہونے کی برکت سے مجھے ایک اچھا اور نیک رشتہ بھی مل گیا ۔ یہ سب مدَنی ماحول کا فیضان ہے ۔

اللّٰہ عَزَّ وَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفرت ہو۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(7)عشق رسول کے منفرد انداز

            چک نمبر445گ ب (سمندری ، سردار آباد، فیصل آباد) کے مقیم اسلامی بھائی کی مدَنی بہار کچھ تصرف کے ساتھ پیشِ خدمت ہے :  یہ ان دنوں  کی بات ہے جب میں  غالباً آٹھویں  جماعت کا طالبِ علم تھا ۔ مجھے متعدد رسائلِ عطاریہ پڑھنے کی سعادت نصیب ہوئی ۔ عشقِ رسول پیدا کرنے والے واقعات، بُزرگانِ دین کی ایمان افروز حکایات، نصیحت آمیز سلف و صالحین کے فرمودات اور قبر و آخرت کی فکر اُجاگر کرنے والے قرآن و حدیث کے ارشادات پڑھ کر میرے اندر اعمالِ صالحہ کا جذبہ بیدار ہوگیا ۔ اصلاحِ اُمّت کی فکر رکھنے والے عاشقِ رسول امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے نوکِ قلم سے لکھے ہوئے الفاظ نے میرے دل کی کایا ہی پلٹ دی ۔ یوں  رسائلِ عطاریہ کے ذریعے میں  بچپن ہی سے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا گرویدہ ہوگیا ۔ وقت گزرتا رہا اور میں  اپنی دنیاوی تعلیم مکمل کرنے کے بعدائیر فورس میں  بھرتی ہو گیا ۔ خوش قسمتی سے ٹریننگ مکمل ہونے کے بعدمیری پوسٹنگ باب المدینہ (کراچی) میں  کردی گئی ۔ جب ربیع الاول کی آمد ہوئی تو عاشقانِ رسول کا اپنے کریم آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے محبت کا اظہار قابلِ دید تھا ۔ گلی، بازاروں ، گھروں  اور مسجدوں  میں اجتماع ذکرونعت بسلسلہ میلاد کا انعقاد ہونے لگا اور ہر طرف ایک خوشی کا سماں تھا ۔ خوش قسمتی سے اسی پربہار موسم میں دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی میرے پاس تشریف لائے اور ککری گراؤنڈ (باب المدینہ کراچی) میں  ہونے والے بڑی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن