دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Wali say Nisbat ki Barkat | ولی سے نسبت کی برکت

book_icon
ولی سے نسبت کی برکت

مکتوب کا خلاصہ پیشِ خدمت ہے: ہمارے گھر کے کل 9 افراد تھے، داداجان کے علاوہ باقی تمام افراد شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ سے مرید تھے۔ جب ہمارے دادا جان نے اپنے بچوں پر دعوتِ اسلامی کا چڑھتا ہوا مَدَنی رنگ ملاحظہ فرمایا تو وہ خود بھی امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ سے مرید ہو گئے ۔ مرید ہونے کی بَرَکت سے ان کی زندگی یکسر بدل کر رہ گئی ۔ داڑھی تو پہلے سے ہی تھی اب تو عمامہ بھی سج گیا بلکہ وصیّت بھی کی کہ میرے مرنے کے بعد بھی مجھے باعمامہ دفنایا جائے۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے دامنِ کرم سے وابستگی نے ان کی زندگی میں مَدَنی رنگ بھر دیا وہ فرائض کے ساتھ ساتھ تحیۃالوضوء، اشراق و چاشت، اوّابین اور صلوٰۃُ التوبہ باقاعدگی سے پڑھنے لگے نیز نفلی روزے اور شجرہ شریف کے اوراد وو ظائف اور درود شریف پڑھنے کا بھی معمول بن گیا ۔ امیرِ اہلسنّت دَامَت بَرَکاتُہم العالیہ کے فکرِ ِآخرت سے متعلق رسائل مثلاً ’’قیامت کا امتحان، مردے کے صدمے، قبرکی پہلی رات، بادشاہوں کی ہڈیاں ‘‘ نہایت ہی اہتمام کے ساتھ سنتے اور گریہ و زاری کرتے ہوئے اپنے ایمان کی سلامتی کی دعائیں مانگتے تھے۔ربِ قدیر عَزَّوَجَلَّ کے فضل و کرم سے اسی کیفیت میں ان کے نہایت خوشگوار دن گزرتے رہے ۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن