30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے ’’مکتبۃالمدینہ‘‘کی مطبوعہ 135 صفحات پرمشتمل کتاب’’آئینۂ عبرت‘‘کے صفحہ 46پرخلیفۂ مفتیٔ اعظم ہند حضرتِ علّامہ مولانا عبدالمصطفیٰ اعظمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی نقل فرماتے ہیں : حضرتِ عمر بن حسین جمحی علیہ رحمۃ اللہ القوی یہ مُحدِّثِ کبیر ہیں اور مدینہ منوّرہ کے قاضی بھی رہ چکے ہیں۔ حضرتِ امام مالک رضی اللہ تعالٰی عنہ کا قول ہے کہ یہ بہت ہی عبادت گزار تھے اور ایک ختم روزانہ قراٰنِ مجیدکا پڑھاکرتے تھے۔ ان کی وفات کے وقت جو لوگ حاضر تھے ان کا بیان ہے کہ نزعِ روح کے وقت ان کی زبان سے یہ آیت سنی گئی:
لِمِثْلِ ہٰذَافَلْیَعْمَلِ الْعٰمِلُوْنَ
(پ ۲۳سورۃالصافات آیت۶۱)
ترجمۂ کنزالایمان:ان جیسی نعمتوں کے لئے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہئے۔
جیسے ہی اس آیت کو انہوں نے پڑھا فوراً ہی آپ کا طائرِ روح قفسِ عنصری سے پرواز کر گیا۔
(تہذیب التھذیب جلد۶صفحہ۳۹،مطبوعہ دارالفکربیروت)
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ اسلامی بھائی شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع