30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اختتام پر ملنے والی تمام رقم سفرِحج و زیارتِ مدینہ میں خرچ کردی۔ جب میں دعوتِ اسلامی کے مشکبار مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوا تو میرے سر پر سبز سبز عمامہ شریف دیکھ کر بہت خوش ہوتے اور کہتے کہ آپ کو دیکھ کر تو مدینے کی یاد آجاتی ہے۔ فیضانِ سنّت کا درس سنتے تو بے اختیار رونے لگتے۔ انتقال سے ایک ہفتہ پہلے مسجدمیں نمازیوں سے کہنے لگے کہ ’’ہو سکتا ہے اگلے ہفتے ملاقات نہ ہو۔‘‘ زندگی کے آخری تین دن میں نے انہیں تین ورد کثرت سے کرتے دیکھا (1)استغفار (2) کلمہ شریف (3) الصلٰوۃ والسّلام علیک یارسولَ اللہصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہٖ وَسلَّم۔انہوں نے اپنی زندگی کی آخری رات مجھے جگایا اور کہا کہ وضو کر کے آؤ اور مجھے سورۂ یٰسٓسناؤ، میں نے حکم کی تعمیل کی ، سورۂ یٰسٓسن کر فرمانے لگے مجھے بہت سکون حاصل ہوا ہے۔ 17 رَمَضان المبارک۱۴۲۶ھ بمطابق نومبر 2005 ء کو میں نے ایک جگہ کام سے جانا تھا۔ میں نے اجازت مانگی تو فرمانے لگے مت جاؤ شاید پھر واپس آنا پڑے، جب صبح ہوئی تو ان کی آنکھیں چھت پرٹِکی ہوئی تھیں اور پورا جسم یہاں تک کہ بستربھی پسینے سے تربتر تھا۔ پانچ منٹ تک ان پر بے ہوشی طاری رہی پھر ہوش میں آئے اور کہنے لگے: ’’وقت بہت کم ہے۔ ‘‘ ہم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع