ویلَنٹائن ڈے
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Valentine Day Quran O Hadees ki Roshni main | ویلَنٹائِن ڈے ’’ قرآن و حدیث کی روشنی میں ‘‘

book_icon
ویلَنٹائِن ڈے ’’ قرآن و حدیث کی روشنی میں ‘‘

ویلَنٹائِن ڈے کے حوالے سے ایک اہم فتویٰ

 

 

ویلَنٹائِن ڈے

  (قرآن و حدیث کی روشنی میں )

 

 

از:  مفتی فضیل رضا قادری عطاری مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی

 

 

پیشکش

مجلسِ اِفتاء  (دعوتِ اسلامی )

 

 

ناشر

مکتبۃ المدینہ باب المد ینہ کراچی

 

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ علٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط  بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط

ویلَنٹائن ڈے

 ( قرآن و حدیث کی روشنی میں )

            کیا فرماتے ہیں  علماءِ دین ومفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ کے بارے میں  کہ ویلنٹائن ڈے  (Valentine Day) جو اَب رائج ہوتا جارہا ہے مسلمانوں کو اسے منانا کیسا ہے ؟  اس دن نا محرم لڑکے اور لڑکیاں آپس میں  محبت کے تحائف  (سرخ پھول، ویلنٹائن کارڈ وغیرہ)  کا آپس میں  تبادلہ کرتے ہیں ، محبت کے اقرار اور اس تعلق کو برقرار رکھنے کے وعدے کرتے اورقسمیں  کھاتے ہیں  تو کیا ایک مسلمان کو اسطرح کے تہوار منانا زیب دیتا ہے؟  کیا اسلام اسے ایسے تہواروں کو منانے کی اجازت دیتا ہے؟  اگر نہیں  تو مسلمانوں کو معاشرہ میں  رائج ایسے تہواروں میں  کیا انداز اختیار کرنا چاہئے؟

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اَلْجَوَاب بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَ الصَّوَاب

            انسان چونکہ فطرتاً جلد باز اور جدت پسند ہوتا ہے اگر اپنی عقل سے احکامِ شریعت کو سمجھ کر اس کے دائرہ میں  زندگی بسر نہ کرے تو یہ دو عادتیں  اسے قدم قدم پر بُرائی میں  مبتلا کرتی رہتی ہیں  اور اسے اپنے کئے کا احساس بھی نہیں  ہوتا اور بُرائی کے بَھنوَر میں  ایسا پھنسا رہتا ہے کہ اس سے نکلنا اس کے لئے بے حددشوار ہوجاتا ہے پھر ایک فطر ی عادت چونکہ مل جل کر زندگی بسر کرنے کی بھی ا س میں  موجود ہے اس لئے دوسروں کے ساتھ رہنا بھی اس کے لئے ضروری ہے اور دنیا میں  چونکہ مسلمانوں کے علاوہ کافر بھی بستے ہیں  اور بڑی تعداد میں  بستے ہیں  اور مسلمانوں میں  بھی نیک بھی اور نافرمان بھی دونوں طرح کے ہوتے ہیں  اس لئے معاشرتی زندگی میں  اس کو بگاڑ کے اسباب زیادہ اور سدھار کے کم دستیاب ہوتے ہیں  اور موجودہ گلوبلائزیشن کے اس دور میں  جب میڈیا کی بڑی کمپنیوں کے مقاصد میں  بُرائیاں، بد کرداریاں، بد اخلاقیاں عام کرنا شامل ہے اور نفسانی لذات و شہوات کو دِکھا دِکھا کر لوگوں کا سکون برباد کرنا اور ان کی طبیعتوں میں  ہیجان برپا کئے رکھنا ان کے اَہداف میں  سے ایک بڑا ہدف ہے اور اس پر بھر پور و مُنَظَّم طریقہ سے بُرائی کی نشر و اشاعت کا کام بہت تیزی سے ہو رہا ہے جس سے کافروں کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن