دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر32:                                       صبر کی انوکھی داستان

            حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :’’ حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کابیٹا جو کہ حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بطن سے تھا وہ فو ت ہوگیا، حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے تمام گھر والوں سے کہاکہ جب تک میں ابو طلحہ کوبیٹے کی وفات کا نہ بتاؤں اس وقت تک کوئی بھی انہیں اس کے متعلق نہ بتائے۔ جب حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ شام کو گھر تشریف لائے تو حضر ت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے انہیں رات کا کھانا پیش کیااورجب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کھانے سے فارغ ہو چکے تو حضرت سیدتنااُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہانے ایسا بناؤ سنگھار کیا کہ اس سے پہلے کبھی نہ کیا تھا پھر حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان سے ہمبستری کی اور جب آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فراغت پاچکے تو حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا:’’اے ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ! آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر کسی قوم کو کوئی چیز امانت کے طورپر دی جائے اورپھر وہ امانت ان سے طلب کی جائے تو انہیں وہ امانت واپس کر نی چاہئے یا نہیں ؟‘‘ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’ انہیں ضرور وہ امانت ادا کرنی چاہئے۔‘‘ یہ جواب سن کر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کہا:’’بس پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے بیٹے کو اسی طرح گمان کریں (یعنی وہ بھی ایک امانت تھی جو واپس لے لی گئی)۔‘‘ 

            انہوں نے صبح حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک، سیّاحِ اَفلاک صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی بارگاہ میں حاضر ہوکر سارا واقعہ بتایا توغمخوار آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے یہ دعا فرمائی: ’’ اللہ عزوجل تمہاری اس رات میں تمہارے لئے برکت عطا فرمائے ۔‘‘پھر حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا حاملہ ہوگئیں۔

             ایک مرتبہ سفر میں حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے ساتھ حضرت سیدتنااُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا بھی تھیں۔ جب حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم سفر سے واپس تشریف لائے تو رات کا وقت تھا۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمسفر سے واپسی پر رات کو مدینے میں نہ جاتے۔جب آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّممدینہ شریف کے قریب پہنچے تو حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دردِ ز ہ اٹھا، چنانچہ حضرت سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ان کے پاس ٹھہرادیا گیا اور آپ  صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم آگے تشریف لے گئے، حضرت سیدنا ابوطلحہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بارگاہِ خداوندی میں عرض کی :’’اے میرے پر وردگار عزوجل! تو خوب جانتا ہے کہ میں تواس بات کو پسند کرتا ہوں کہ جب مدینہ طیبہ سے نکلوں تب بھی تیرے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکا ساتھ ہو، اور جب مدینہ منورہ میں داخلہ ہو تب بھی تیرے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکی رفاقت نصیب ہو، اور تجھے معلوم ہے کہ اب میں کیسی آزمائش میں مبتلا ہوگیا ہوں۔‘‘ حضرت سیدتنا اُم سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے عرض کی:’’اے ابو طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ! اب میں پہلے کی طرح شدید درد محسوس نہیں کررہی۔‘‘ چنانچہ ہم چل پڑے اور جب مدینہ منورہ آئے تو انہیں دو بارہ دردِ زہ شرو ع ہوگیاا ورخوشیاں لٹاتا ہوا ایک مدنی منا تولُّد ہوا ۔

           

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن