حُسن  وجمال کی پیکر
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر24:                    بارہ سالوں میں حساب وکتاب سے فارغ ہوئے

            حضرت سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں :’’حضرت سیدناعمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ میرے پڑوسی تھے ، میں نے لوگو ں میں ان سے زیادہ افضل کسی کو نہیں پایا ، ان کی راتیں عبادت میں گزرتیں ،دن کو رو زہ رکھتے، اور سارا دن لوگو ں کی حاجات پورا کرنے میں گزرجاتا،جب حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کاانتقال ہوگیاتومیں نے اللہ عزوجل سے دعاکی: ’’مجھے حضرت سیدناعمربن خطاب  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خواب میں زیارت ہوجائے۔‘‘ الحمد للہ عزوجل !میری دعا قبول ہوئی او ر ایک رات میں نے خواب دیکھا کہ حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ مدینہ شریف کے بازار کی جانب جارہے ہیں ، میں نے سلام کیا ۔انہوں نے جواب دیا۔ میں نے پوچھا :’’ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کیا حال ہے؟‘‘ فرمایا:’’ابھی ابھی حساب و کتاب سے فارغ ہوا ہوں ، اگر میں اپنے رب عزوجل کو رحیم وکریم نہ پاتا تو میری خلافت مجھے لے ڈوبتی۔‘‘

             اسی طر ح حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں :’’ میں نے اپنے والدِ گرامی حضرت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خواب میں دیکھا تو عرض کی:’’ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا معاملہ کیسا رہا ؟‘‘فرمانے لگے:’’ الحمد للہ عزوجل! بہتر رہا ،قریب تھا کہ میری خلافت مجھے لے ڈوبتی لیکن میں نے اپنے پر وردگار عزوجل کو بہت رحیم وکریم پایا۔‘‘ پھر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہنے مجھ سے پوچھا:’’بیٹا!بتاؤ تم سے جدا ہوئے مجھے کتناعرصہ ہوگیا ہے ؟‘‘میں نے عرض کی :’’ تقریبا ًبارہ سال ہوچکے ہیں۔‘‘ تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’ میں ابھی ابھی حساب وکتاب سے فارغ ہوا ہوں۔‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر25:                                     

  حُسن وجمال کی پیکر

            حضر ت سیدنا ہیثم بن عدی علیہ رحمۃاللہ القوی فرماتے ہیں :’’ حضرت سیدنا عمر بن عبدالعزیز علیہ رحمۃاللہ المجید کی زوجہ حضرت  فاطمہ بنت عبدالملک بن مروان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہا کے پاس ایک لونڈی تھی جو حسن وجمال میں بے مثال تھی،وہ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کو بہت محبوب تھی، خلیفہ بننے سے پہلے آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی زوجہ سے کہا:’’یہ لونڈی مجھے ہبہ کردو۔‘‘ لیکن انہوں نے انکار کر دیا ۔

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن