دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

چنانچہ ہم ایک شخص کے پاس گئے اور کہا :’’ہم مزدوری کرنا چاہتے ہیں ، ہمیں اجرت پرکچھ کام دے دیجئے ۔‘‘ اس نے کہا :’’ آپ دونوں کھیتی کاٹیں۔‘‘

             چنانچہ ہم ایک دن کی دو درہم اجرت پر کھیت کی کٹائی پر اجیر(یعنی مزدور)بن گئے۔ سارا دن انتہائی محنت ،لگن اور دیانتداری سے کام کرتے رہے ۔شام کو جب کھیت کے مالک نے ہمارا کام دیکھا تو بڑا خوش ہوا اور کہنے لگا :’’تم لوگوں نے بہت اچھا کام کیا ہے، یہ لو اپنی اُجرت۔‘‘ پھر اس نے دو درہم دیتے ہوئے کہا :’’تم روز انہ مزدوری کے لئے آجایا کرو۔‘‘ پھر ہم وہاں سے چلے آئے ۔

            حضرت سیدنا سفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی نے ایک درہم مجھے دیا اور کہا:’’ جاؤ! جو بہتر سمجھو، کھانے کے لئے لے آؤ۔‘‘ چنانچہ میں بازار جاکر کھانا خریدلایا اور ان کے سامنے رکھ دیا ۔  حضرت سیدنا سفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی  نے حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم سے فرمایا: ’’کھانا کھائیے۔‘‘ حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم  علیہ رحمۃ اللہ الاعظم  نے کہا : ’’پہلے آپ کھائیے، آپ مجھ سے بڑے ہیں اور علم کے اعتبار سے بھی افضل ہیں۔ ‘‘ لیکن آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے بھی پہلے کھانے سے انکار کر تے ہوئے کہا:’’ پہلے آپ کھائیے۔‘‘ کچھ دیر اسی طرح تکرار ہوتی رہی ۔ بالآ خر حضرت سیدنا سفیان ثوری  علیہ رحمۃ اللہ القوی  نے حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم سے فرمایا:’’ مجھے اس کھانے سے معافی دیجئے، کیا آپ اس بات کی ضمانت دیتے ہیں کہ ہم نے مزدوری بالکل ٹھیک کی ہے اور جو رقم ہمیں ملی ہے اس میں کسی قسم کی ملاوٹ یا شبہ نہیں ؟ اگر آپ یہ ضمانت دیتے ہیں تو میں کھالیتا ہوں۔‘‘ حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم نے عرض کی :’’ میں کیسے ضمانت دے سکتا ہوں کہ یہ کھانا شبہ سے پاک ہے ؟‘‘

             توحضرت سیدنا سفیان ثوری علیہ رحمۃ اللہ القوی کہنے لگے: ’’پھر مجھے اس کھانے کی کوئی حاجت نہیں۔‘‘ یہ سن کر حضرت سیدنا ابراھیم بن ادہم علیہ رحمۃ اللہ الاعظم نے کہا :’’ جس چیز کو آپ نے ترک کردیا میں اسے کیسے اختیار کرسکتا ہوں ، میں بھی یہ کھانا نہیں کھاؤں گا ۔‘‘چنانچہ ہم نے کھانا وہیں چھوڑ دیااور ایک لقمہ بھی نہ کھایا۔‘‘

 

 

 {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن