دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر196:                                    مالِ یتیم کی حفاظت

            ابوالقاسم عبیداللہ بن سلیمان کہتے ہیں : ’’ میں موسیٰ بن بُغاء کا کاتب تھا ، اس وقت ہم ’’رے‘‘ میں تھے اور وہاں کے قاضی حضرت سیدنا احمد بن بدیل کوفی علیہ رحمۃاللہ القوی تھے ۔

            احمد بن بُغاء کی اس علاقے میں کچھ زمین تھی، جس میں وہ تعمیراتی کام کروانا چاہتا تھا ۔ اسی جگہ سے متصل زمین کا ایک ٹکڑا ایک یتیم بچے کی ملکیت میں تھا ، مجھے موسی بن بُغاء نے حکم دیا کہ وہاں جاکر زمین وغیرہ دیکھوں اور مزید زمین خرید نی پڑے تو خرید لوں۔ میں وہاں پہنچا اور زمین کو دیکھا تو یہی بات سمجھ آئی کہ جب تک اس یتیم کی زمین نہ خرید ی جائے گی اس وقت تک تعمیراتی کام ٹھیک انداز میں نہ ہوگا۔ چنانچہ میں وہاں کے قاضی حضرت سیدنا احمد بن بدیل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے پاس گیا اورعرض کی: ’’آپ یتیم بچے کی زمین ہمیں فروخت کردیں۔‘‘ قاضی صاحب نے انکار کرتے ہوئے فرمایا :’’ اس یتیم بچے کو اپنی زمین بیچنے کی ابھی کوئی حاجت نہیں اور میں یہ جرأ ت نہیں کرسکتا کہ زمین بیچ کر اسے زمین سے محروم کردوں۔ ہوسکتا ہے میں زمین کے بدلے قیمت لے لو ں اور خدا نخواستہ کسی طر ح اس کا مال ہلاک ہوجائے توگو یا میں اس کے حق کو ضائع کرنے والا ہوجاؤں گا۔‘‘

             میں نے کہا : ’’آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہہمیں وہ زمین بیچ دیں ہم اس کی دُ گنی قیمت ادا کریں گے۔ ‘‘ قاضی صاحب نے کہا : ’’میں دگنی قیمت پر بھی اس کی زمین نہیں بیچوں گا کیونکہ مال تو گھٹتابڑھتا رہتا ہے۔ زیادہ مال کا لالچ مجھے زمین بیچنے کی طرف راغب نہیں کرسکتا۔‘‘ الغر ض میں نے قاضی صاحب کو ہر طر ح سے راضی کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود ۔ ان کے سامنے میری ایک نہ چلی۔ ان کی باتوں نے مجھے پریشان کردیا۔ میں نے تنگ آ کر کہا:’’قاضی صاحب! آپ ایسا قدم نہ اٹھائیے جس سے آپ کو پریشانی ہو، کیا آپ جانتے نہیں کہ یہ موسیٰ بن بغاء کا معاملہ ہے؟ ذرا سوچ سمجھ کر قدم اٹھایئے، ایسے لوگو ں سے ٹکر لینا درست نہیں۔‘‘ قاضی صاحب نے کہا :’’ اللہ عزوجل تجھے عزت عطا فرمائے ،تو میرے معاملے میں پریشان نہ ہو ،بے شک میرا پر ورد گار عزوجل عزت والا اور بلندوبرتر ہے۔‘‘قاضی صاحب کی یہ باتیں سن کر میں واپس پلٹ آیا اور اللہ عزوجل سے حیا ء کرتے ہوئے میں دوبارہ قاضی صاحب کے پاس نہ گیا۔ جب میں ’’ موسیٰ بن بغاء ‘‘ کے پاس گیا تو اس نے مجھ سے پوچھا:’’ تمہیں جس کام کے لئے بھیجا تھا اس کا کیا ہوا ؟‘‘ میں نے قاضی صاحب سے ملاقات کا سارا واقعہ بیان کردیا اور جب اسے قاضی صاحب کا یہ جملہ بتایاکہ ’’ بے شک میرا پرورد گار عزوجل بلند و عظیم ہے۔ ‘‘تویہ سنتے ہی موسیٰ بن بغاء رونے لگا اور بار بار اسی جملے کو دہراتا رہا پھر مجھ سے کہا :’’اب تم اس زمین کورہنے دو اور قاضی صاحب کو تنگ نہ کرو۔ جاؤ! اور اس نیک مرد کے حالات معلوم کرو۔اگر اسے کوئی حاجت درپیش ہو تو میں اسے پورا کرو ں گا، ایسے نیک لوگ دنیا میں بہت کم ہوتے ہیں۔‘‘

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن