دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اس آیت میں صَدَّقَ بِہٖسے مراد صدیق اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ یاتمام مؤمنین ہیں۔

            پھرحضرت سیدنا علی المرتضیٰکَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِْیم نے مزید فرمایا:’’ اے صدیقِ اکبررضی اللہ تعالیٰ عنہ!جس وقت لوگوں نے بخل کیاآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سخاوت کی ،لوگوں نے مصائب وآلام میں رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکاساتھ چھوڑ دیا لیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے ساتھ رہے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضور نبی ٔکریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکی صحبتِ با برکت سے بہت زیادہ فیضیاب ہوئے۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان تویہ ہے کہ ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوثانی اثنین کالقب ملا ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  یارِغارِ ہیں ،اللہ عزوجل نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر سکینہ نازل فرمایا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی ٔکریم ،رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے ساتھ ہجرت فر مائی، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ عزوجل وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے رفیق وامین اور خلیفہ فی الدین تھے، آپ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے خلافت کاحق اداکیا، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مرتدوں سے جہادکیا، حضور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے وصا لِ ظا ہری کے بعد لوگوں کے لئے سہارا بنے، جب لوگو ں میں اُداسی اور مایوسی پھیلنے لگی تو اس وقت بھی آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوصلے بلند رہے۔لوگو ں نے اپنے اسلام کوچھپایالیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنے ایمان کااظہار کیا،جب لوگوں میں کمزوری آئی توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کو تقویت بخشی،ان کی حوصلہ افزائی فرمائی اور انہیں سنبھالا۔

            آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے ہمیشہ نبی ٔکریم، رء ُوف رحیم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کی سنتوں کی اتباع کی ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ عزوجل و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمکے خلیفہ بر حق تھے ،منافقین وکفار آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے حوصلوں کو پست نہ کر سکے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کفارکو ذلیل کیا،باغیوں پر خوب شدت کی ، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کفار ومنافقین کے لئے غیض وغضب کاپہاڑ تھے ۔ لوگوں نے دینی اُمور میں سستی کی لیکن آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بخوشی دین پرعمل کیا۔لوگوں نے حق بات سے خاموشی اختیار کی مگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے علی الاعلان کلمۂ حق کہا،جب لوگ اندھیروں میں بھٹکنے لگے توآپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذات ان کے لئے منارۂ نور ثابت ہوئی۔ انہو ں نے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی طرف رُخ کیااور کامیاب ہوئے ،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سب سے زیادہ ذہین وفطین،اعلیٰ کِردار کے مالک،سچے ،خاموش طبیعت،دور اَندیش، اچھی رائے کے مالک،  بہادر اور سب سے زیادہ پاکیزہ خصلت تھے ۔

            خداعزوجل کی قسم! جب لوگو ں نے دین اسلام سے دوری اختیار کی توسب سے پہلے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہی نے اسلا م قبول کیا۔آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے سردار تھے، آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے لوگوں پر مشفق باپ کی طر ح شفقتیں فرمائیں ، جس بوجھ سے وہ لوگ تھک کر نڈھال ہوگئے تھے آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انہیں سہارادیتے ہوئے وہ بوجھ اپنے کندھوں پر لاد لیا۔ جب لوگوں نے بے پروائی کامظاہرہ کیا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قوم کی باگ ڈورسنبھالی ،جس چیزسے لوگ بے خبر تھے آ پ رضی اللہ  تعالیٰ عنہ  


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن