دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اشک رواں ہوگیا اوروہ زارو قطار رونے لگا۔میں نے اسے کہا:’’آپ بالکل پریشان نہ ہوں ، اللہ عزوجل کی رحمت ہر شخص کے ساتھ ہے ،وہ کسی کو مایوس نہیں کرتا۔‘‘

            پھر میں اسے وہیں چھوڑ کر آگے روانہ ہوگیا، میرا بھی اس سال حج کا ارادہ تھا جب میں مکہ مکرمہ (زادھا اللہ شرفاًوتعظیماً ) پہنچا اور طواف کے لئے خانہ کعبہ میں حاضر ہوا تو یہ دیکھ کرحیران رہ گیا کہ وہی اپاہج شخص مجھ سے پہلے خانہ کعبہ پہنچا ہوا ہے اور مشغولِ طواف ہے، وہ گھِسٹ گھِسٹ کر طواف کر رہا تھا ۔‘‘

  {اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

حکایت نمبر187:                                

فاحشہ عورت اور باحیا نوجوان

            حضرت سیدنا عبداللہ بن وہب علیہ رحمۃ الرب  حضرت سیدنا ابراہیم علیہ رحمۃ اللہ العظیم سے نقل فرماتے ہیں : ’’بنی اسرائیل میں ایک نوجوان تھا جواہلِ دنیا سے الگ تھلگ ایک عبادت خانے میں اللہ عزوجل کی عبادت کیا کرتا تھا۔ وہ ہر وقت یاد الٰہی عزوجل میں مشغول رہتا۔کچھ بد باطن لوگ اس نوجوان سے حسد کرنے لگے اورانہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کسی طرح اس نوجوان کو ذلیل کرنا چاہئے۔

            بہرحال حاسدین کی وہ جماعت ہر وقت اس عابد وزاہد نوجوان کو ذلیل کرنے کی فکر میں سرگرداں رہنے لگی۔بالآخر ان کے گندے ذہنوں میں یہ خیال آیا کہ فلاں عورت جو بہت زیادہ حسین وجمیل اورفاحشہ ہے، اس کو لالچ دے کر اس بات پر راضی کیا جائے کہ وہ اس عابدنوجوان کو اپنے فتنے میں مبتلا کر ے۔

            چنانچہ ان بدبختوں کی وہ جماعت اس فاحشہ عورت کے پاس آئی اور کہا:’’ اگر تو اس نوجوان کو اپنے فتنے میں مبتلا کر دے تو ہم تجھے مالا مال کردیں گے، ہمیں امید ہے کہ تو اسے رسوا وذلیل کرسکتی ہے۔ چنانچہ وہ فاحشہ عورت اس فعلِ مذموم کے لئے تیار ہو گئی اورایک رات اس نوجوان کے عبادت خانہ کی طرف چلی۔رات بہت اندھیری تھی، اُوپر سے بارش شروع ہوگئی ۔ عورت نے اس نوجوان کو پکار ا:’’اے اللہ عزوجل کے بندے ! مجھے پناہ دو۔‘‘نوجوان نے اوپر سے جھانکاتودیکھاکہ ایک جوان عورت دروازے پر کھڑی ہے اور اندر آنے کی اجازت مانگ رہی ہے۔‘‘ اس نوجوان نے سوچا کہ اس وقت اتنی رات گئے کسی غیر محرم عورت کو داخلے کی اجازت دینا خطرے سے خالی نہیں ، چنانچہ وہ نوجوان واپس اندر چلا گیا اور نماز میں مشغول ہو گیا۔ عورت نے دوبارہ ندا دی : ’’اے اللہ عزوجل کے بندے !باہر بہت زیادہ بارش ہورہی ہے اورسردی بھی بہت زیادہ ہے، خدارا!


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن