دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

اپنے بھائیوں کو دیکھاتوفرطِ محبت سے ان کی طرف لپکا،انہیں سلام کیااورپوچھا:’’اے میرے بھائیو!تمہارے ساتھ کیا معاملہ ہوا؟‘‘انہوں نے جواب دیا :’’جب ہمیں اُبلتے ہوئے تیل میں غوطہ دیا گیا تو ہم سیدھے جنت الفردوس میں جاکر نکلے اوراللہ عزوجل  نے ہمیں اپنا قربِ خاص عطافرمایا ۔ اب اللہ عزوجل نے ہمیں تمہاری طرف بھیجا ہے اور ہمارے ساتھ ملائکہ کی ایک جماعت بھی آئی ہے ۔ ہمیں حکم ہوا ہے کہ تیری شادی اس نو مسلم خوش قسمت لڑکی سے کروادیں۔ ہم تمہاری شادی کرانے آئے ہیں۔ چنانچہ فرشتوں کی نورانی بارات کی موجودگی میں اس عظیم نوجوان اور خوش قسمت نو مسلم لڑکی کا نکاح کر دیاگیا ۔پھر وہ دونوں بھائی ملائکہ کی جماعت کے ساتھ ایک سمت روانہ ہوگئے ۔

            دولہا اور دلہن حسرت بھری نگاہوں سے اس نورانی قافلے کو دیکھتے رہے۔ جب یہ قافلہ نظروں سے اوجھل ہوگیا تو انہوں نے بھی ملک ِشام کی طرف کوچ کیا۔ ملک شام پہنچ کر انہوں نے وہیں مستقل رہائش اختیار کرلی ۔ لوگوں میں ان کا واقعہ بہت مشہور ہوچکا تھا اور پورے شام میں اس نوجوان کی پاکدامنی، اس کے بھائیوں کی شجاعت و بہادری ،اس نیک سیرت نو مسلم لڑکی کی قربانی اوراس کی دینِ اسلام سے محبت کے چرچے ہونے لگے اورآج تک ان کا واقعہ لوگوں میں مشہور ہے۔

             پھر کسی شاعر نے ان خوش نصیب عظیم میاں بیوی کے بارے میں چند اشعار کہے، جن میں سے ایک شعر یہ بھی تھا :

؎       سَیُعْطٰی الصَّادِقِیْنَ بِفَضْلِ صِدْقٍ                      نَجَاۃٌ  فِی  الْحَیَِاۃِ وَ فِی  الْمَمَاتِ

             ترجمہ:عنقریب صادقین کو ان کے صدق کے سبب دنیا اور آخرت میں نجات دی جائے گی ۔

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

ٍٍ          ( شیخ طریقت ،امیرِاہلِسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارؔ قادری دامت برکاتہم العالیہ اپنے رسالہ’’ حسینی دولہا‘‘ میں یہ واقعہ نقل کرنے کے بعد ارشاد فرماتے ہیں :’’ میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے!ان تینوں شامی بھائیوں نے ایمان پر استقامت کا کیسازبردست مظاہرہ کیا، ان کے دلوں میں ایمان کس قدرراسخ ہو چکا تھا، یہ عشق کے صرف بلندبانگ دعوے کرنے والے نہیں حقیقی معنیٰ میں مخلص عاشقانِ رسول تھے۔ دونوں بھائی جامِ شہادت نوش کر کے جنت الفردوس کی سرمدی نعمتوں کے حقدار بن گئے اور تیسرے نے روم کی حسینہ کی طرف دیکھا تک نہیں اور دن رات ربّ عَزَّوَجَلَّکی عبادت میں مصروف رہا اور یوں جو بہ نیت شکار آئی تھی خود اسیر بن کررہ گئی! ا س حکایت سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مشکلات میں سرکار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلَّم سے مدد چاہنا اور یا رسول اللہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم پکارنااہلِ حق کاقدیم طریقہ رہا ہے۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن