دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

جاتیں۔ اسی طرح وقت گزرتا رہا مقررہ مدت ختم ہونے میں صرف تین دن باقی تھے ۔ اس لڑکی نے جب دیکھاکہ گناہ کے تمام تر مواقع میسر ہونے کے باوجود یہ عظیم نوجوان اپنے رب عزوجل کے خوف سے اوراپنے دین اسلام کے احکام پر عمل کرنے کے لئے میری طرف نظر اٹھا کر بھی نہیں دیکھتا اوراپنے پروردگار عزوجل کی محبت میں مگن رہتاہے تو وہ لڑکی اس عظیم مجاہد سے بہت متاثر ہوئی اور دینِ اسلام کی عظمت اس کے دل میں بیٹھ گئی۔

             چنانچہ ایک رات وہ اس نوجوان کے پا س آئی اورکہنے لگی: ’’اے شرم وحیاکے پیکرعظیم و پاک دامن نوجوان! میں تمہاری عبادت وریاضت اورپاکدامنی سے بہت متاثر ہوئی ہوں اوراب میں تمہارے دین سے محبت کرنے لگی ہوں کہ جس کی تعلیمات ہی ایسی ہیں کہ کسی غیر عورت کو نہ دیکھا جائے تو جس دین میں ایسے اچھے اچھے احکامات ہوں یقینا وہی دین حق ہے ۔ میں آج اور ابھی عیسائیت سے توبہ کرتی ہوں اورتمہارے دین میں داخل ہوتی ہوں۔ مجھے کلمہ پڑھاکر اپنے دین میں داخل کرلیجئے ۔ پھراس لڑکی نے سچے دل سے عیسائیت سے توبہ کی اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی ۔

            اب نوجوان نے اس لڑکی سے کہا :’’ ہمیں اس ملک سے نکل جانا چاہئے ورنہ جیسے ہی تمہارے اسلام کی خبر بادشاہ کو پہنچے  گی وہ تمہاری جان کا دشمن ہوجائے گا۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ ہم اس ملک سے دور چلے جائیں ؟‘‘ اس لڑکی نے کہا :’’آپ بے فکر رہیں ، میں آج رات ہی ساراانتظام کرلوں گی۔ آ پ تیار رہنا ہم آج رات ہی یہاں سے اسلامی ملک کی طرف روانہ ہو جائیں گے۔‘‘جب رات نے اپنے پر پھیلائے تو نوجوان بالکل تیار تھا کیونکہ آج رات اسے اپنے ملک کی طرف روانہ ہونا تھا۔ کچھ دیر بعد وہ لڑکی آئی اورکہنے لگی:’’ جلدی چلئے! باہر ہمارے لئے دو گھوڑے تیارہیں ،ہمیں فوراً یہاں سے نکلنا ہے۔ ‘‘ نوجوان کے ترغیب دلانے پر گورنر کی اس لڑکی نے جو مسلمان ہوچکی تھی، اپنے آپ کو سر سے لے کر پاؤں تک چادر میں چھپایا اورنوجوان کے پیچھے پیچھے چلنے لگی ۔دونوں گھوڑوں پر سوار ہوئے اوراسلامی سرحد کی طرف بڑھنے لگے۔

            وہ مجاہدآگے آگے یاد الہٰی عزوجل میں مصروف ،بڑی تیز رفتاری سے جانب منزل بڑھتا جارہا تھا ۔پیچھے یہ نو مسلم لڑکی تھی۔ چلتے چلتے جب کافی رات بِیت گئی تو ایک مقام پر انہیں گھوڑوں کے ٹاپوں کی آواز سنائی دی ۔ آواز سن کر وہ نو مسلم لڑکی گھبرا گئی۔ اس نے سمجھا شاید دشمن ہمارے تعاقب میں آرہے ہیں ،وہ کہنے لگی:’’ اے نیک سیرت نوجوان! اس پاک پروردگار عزوجل کی بارگاہ میں دعاکرو جس پر ہم ایمان لائے ہیں کہ وہ ہمیں ہمارے دشمنوں سے چھٹکارا عطافرمادے ۔

            ابھی لڑکی یہ بات کہہ ہی رہی تھی کہ چند شہسوار ان کے قریب آگئے۔انہیں دیکھ کر یہ دونوں بہت حیران ہوئے کیونکہ آنے والے شہسوار اس نوجوان کے بھائی تھے اوران کے ساتھ چند اورنورانی چہروں والے شہسوار بھی تھے ۔ جب نوجوان نے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن