دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

بالآخر اس مجاہد کی دلیرانہ گفتگو سن کر بادشاہ نے حکم دیا:’’ اسے بھی اس کے بھائی کے پاس پہنچا دو۔ حکم پاتے ہی ظالم جلّاد آگے بڑھے اوراس عظیم مجاہد کوبھی اُبلتے ہوئے تیل میں ڈال دیا اوراس کی روح بھی عالَمِ بالا کی طرف پرواز کر گئی، اس کا خواب بھی شرمندۂ تعیبر ہوگیا کیونکہ اس کی جان رائیگاں نہ گئی بلکہ دین اسلام کی سربلندی اوراللہ عزوجل کی رضا کی خاطر اس نے جامِ شہادت نوش کیا۔ بہر حال جب بادشاہ نے ان مجاہدین کا صبرو استقلال ،بے خوفی وجرأت مندی اوردین اسلام پر استقامت دیکھی تو اسے اپنے اس فعل پر بڑی ندامت ہوئی اور کہنے لگا :’’ مسلمانوں سے زیادہ بہادر اورعظیم قوم میں نے آج تک نہیں دیکھی۔ پھر بادشاہ سب سے چھوٹے مجاہد کی طرف متوجہ ہوا جس کا چہرہ عبادت وریاضت کے نور سے چمک رہا تھا اور وہ بالکل  وقار واطمینان سے کھڑا تھا۔بادشاہ نے اسے اپنے پاس بلایا، اسے خوب لالچ دیااورہر طرح کے حیلے استعمال کرلئے کہ کسی طرح یہ اپنے دین سے منحرف ہوجائے لیکن بادشاہ کی کوئی تدیبر بھی اس نوجوان کے ایمان کو متزلزل نہ کرسکی ۔ بادشاہ کو پھر غصہ آنے لگا وہ اس مجاہد کے خلاف بھی کچھ فیصلہ کرنا چاہتاتھا کہ ایک گورنر اُس کے پاس آیا اور کہنے لگا :’’بادشاہ سلامت !اگر میں اس نوجوان کو دین اسلام سے منحرف کردوں تو مجھے کیا انعام ملے گا؟ بادشاہ نے کہا :’’میں تجھے مزید ترقی دے دوں گا اورتجھے خوب انعام واکرام سے نوازا جائے گامگر یہ تو بتاؤ کہ تم ا س نوجوان کو کس طرح بہکاؤ گے۔ جب یہ موت سے بھی نہیں ڈرتا تو پھر ایسی کون سی چیز ہے جو اس مجاہد کو اس کے دین سے پھسلا دے گی؟‘‘ وہ بے غیرت گورنر بادشاہ کے قریب گیا اورسر گوشی کرتے ہوئے کہنے لگا: ’’بادشاہ سلامت! آپ تو جانتے ہی ہیں کہ یہ عرب لوگ حسین عورتوں کے بہت شیدائی ہوتے ہیں اوران کی طرف بہت جلد مائل ہوجاتے ہیں۔ بادشاہ سلامت !پورے روم میں کوئی لڑکی میری بیٹی سے زیادہ حسین نہیں۔ یہ آ پ اچھی طرح جانتے ہیں کہ میری بیٹی کے حسن وجمال کے چرچے پورے روم میں ہورہے ہیں۔ آپ اس نوجوان کو میرے حوالے کردیں میں اسے اپنے گھر لے جاؤں گا۔مجھے امید ہے کہ میری بیٹی اسے ضروراپنے حسن وجمال کے ذریعے گھائل کردے گی اوریہ اپنے دین سے ضرور منحرف ہو جائے گا۔ ‘‘

            بادشاہ نے کہا:’’ ٹھیک ہے ،میں تمہیں چالیس دن کی مدت دیتاہوں اگر تم اسے عیسائی بنانے میں کامیاب ہوگئے تو تمہیں اتنا بڑا انعام دیا جائے گا جس کا تم تصور بھی نہیں کرسکتے ۔‘‘

            چنانچہ وہ بے غیرت گورنرجو ملک ودولت کے لالچ میں اپنی بیٹی کی عزت کا سود اکر نے کے لئے تیارہو گیا تھا،اس عظیم نوجوان کولے کر اپنے گھر کی جانب چل دیا۔ گھر جاکر گورنر نے اس نوجوان کو اپنے گھر کے سب سے اچھے کمرے میں رہائش دی اوراپنی بیٹی کو سارا واقعہ بتایا۔ اس کی بیٹی نے کہا: ’’اباجان! آ پ بے فکرہوجائیں ،میں اس نوجوان کے لئے کافی ہوں ، میں چند ہی


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن