دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

حکایت نمبر179:                                       تعظیم کی برکت

            حضرت سیدنا عبداللہ بن محمدرشیدی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں ،مجھے حضرت سیدنا ایوب عطّار علیہ رحمۃ اللہ الغفار نے بتایا کہ ایک مرتبہ جب میری ملاقات حضرت سیدنا بشر بن حارث حافی علیہ رحمۃ اللہ الکافی سے ہوئی تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: ’’انسان کا کوئی نیک عمل اللہعزوجل کی بارگاہ میں ایسا مقبول ہوجاتاہے کہ وہ تمام برائیوں کو مٹا دیتا ہے ۔وہ نیک عمل مشہور ہوجاتاہے اوراس بندے کے بُرے اعمال کو پوشیدہ کردیاجاتاہے ۔‘‘

            میرے ساتھ بھی کچھ اسی طرح کا واقعہ پیش آیا۔ آج میں کہیں جارہا تھا کہ راستے میں مجھے دو شخص ملے ایک نے دوسرے سے کہا:’’ دیکھو! حضرت سیدنا بشر بن حارث حافی علیہ رحمۃ اللہ الکافی جارہے ہیں ،یہ روزانہ ایک ہزار نوافل پڑھتے ہیں اورکچھ کھائے پئے بغیرمسلسل تین تین دن روزہ رکھتے ہیں۔‘‘ان کی یہ باتیں سن کر میں بڑا حیران ہو ا،اللہ عزوجل کی قسم ! میں نے آج تک کبھی بھی بیک وقت ایک دن میں ہزار نوافل نہیں پڑھے اورنہ ہی کبھی مسلسل تین دن بھوک وپیاس کی حالت میں گزارے لیکن لوگوں میں میرے متعلق ایسی باتیں مشہور ہونے لگی ہیں حالانکہ میں نے کبھی ایسے نیک اعمال نہیں کئے۔ ہاں ! اتنا ضرور ہے کہ میرے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا ہے اگر تم جاننا چاہو تو بتاؤں۔‘‘ میں نے عرض کی:’’ حضور! ضرور ارشاد فرمائیں کہ وہ واقعہ کیا ہے جس کی وجہ سے آپ کو یہ مقام ومرتبہ ملا کہ لوگوں کے دلوں میں آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ  کی محبت بیٹھ گئی ہے؟ ‘‘

            حضرت سیدنا بشر حافی علیہ رحمۃ اللہ الکافی نے فرمایا:’’ایک مرتبہ مَیں کہیں جارہا تھا کہ اچانک میری نظر زمین پر پڑے ہوئے کاغذ کے ایک ٹکڑے پر پڑی، اس کاغذ پر میرے رحیم وکریم پروردگار عزوجل کا نام لکھا ہوا تھا ۔یہ دیکھ کر مَیں تڑپ اٹھا کہ میرے پروردگارعزوجل کے نام کی بے حرمتی ہورہی ہے۔مَیں نے فوراً بصد عقیدت واِحترام وہ کاغذ کا ٹکڑا اُٹھا یا اورسیدھا نہر کی طرف چل دیا ۔وہاں جا کر اس کاغذ کو اچھی طرح دھویا۔اس وقت میرے پاس پانچ دانق تھے ۔مَیں نے چار دانق کی خوشبو خریدی اور بقیہ ایک دانق سے عرقِ گلاب خریدااور بڑی محبت وعقیدت سے اس کاغذ پر خوشبو ملنے لگا جس پر میرے پاک پروردگار عزوجل کا نام ِپاک لکھا ہوا تھاپھر اس کاغذ کو عرق ِگلاب میں ڈال کر ایک متبرک مقام پر رکھ کر اپنے گھر چلا آیا۔‘‘

            جب رات کو سویا تو کوئی کہنے والا کہہ رہا تھا:’’اے بشر! جس طرح تُو نے ہمارے نام کو مُعَطَّر ومُطَہَّرکیا اسی طرح ہم بھی تیرا ذکر بلند کریں گے ۔ جس طرح تُو نے اس کاغذ کو دھویا جس پرہمارا نام لکھاتھا اسی طرح ہم بھی تیرے دل کو خوب پاک کردیں گے اورتیرا خوب چرچا ہوگا۔ ‘‘

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

           


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن