دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

            اس آیت کریمہ میں خود خدائے بزرگ وبرتر حکم فرمارہا ہے:’’ اے محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم!آپ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔‘‘کیا ایساہوسکتاہے کہ اللہ عزوجل اپنے بندوں کو خود کسی کام کا حکم فرمائے اورپھر اس کی بجا آوری پر انہیں اَجر نہ دے ،یا جو اس نے وعدہ کیا ہے اسے پورا نہ کرے؟ ایسا ہرگز نہیں ہوسکتا ۔وہ پاک پروردگار عزوجل تو وعدوں کو پورا کرنے والا ہے جو اس سے اُمید رکھتا ہے وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتا۔ جب کسی بندے سے کوئی گناہ سرزد ہوجائے اور اسے اپنے گناہ پر شرمندگی بھی ہو پھرنبی ٔ مُکرّم، نورِمجسَّم، شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم اس کی شفاعت فرمائیں اور جس ذات کی نافرمانی اس گناہ گار شخص سے ہوئی وہ ذات بھی ایسی کریم کہ بڑے بڑے گناہوں کو محض اپنے لُطف وکرم سے بخش دے اور جو اس کے سامنے صدقِ دل سے تائب ہوجائے اوردو قطرے آنسوؤں کے بہالے تو زمین وآسمان کے برابرگناہوں کوبھی معاف فرما دے ۔ کیا وہ پاک پروردگار عزوجل ہمارے گناہوں کو معاف نہیں فرمائے گا؟ ضرور فرمائے گا ہمیں اس کی پاک ذات پر کامل یقین ہے ۔ ‘‘

            آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :’’کاش!کوئی ایسا راستہ مل جائے کہ وہ ہمیں کسی عارف تک لے جائے ۔ اے عارفو! تم کہاں ہو؟ میں تمہارے دیدار سے اپنی آنکھیں ٹھنڈی کرنا چاہتا ہوں۔ تعجب وافسوس ہے ان لوگوں پر جو اولیاء کرام رحمہم اللہ تعالیٰ کی محفلوں اور ان کے قُرب سے ناآشنا ہیں اور بادشاہوں اوروزیروں کی خوشنودی کے طلبگار ہیں ، محبت الٰہی عزوجل کے طلبگاروں کو دُنیوی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔ جب تک انسان راہِ عشق میں تکالیف سے دوچارنہ ہو تب تک محبت کی مٹھاس نہیں پا سکتا۔‘‘

؎   وہ عشقِ حقیقی کی لذت نہیں پا سکتا                                               جو رنج ومصیبت سے دو چار نہیں ہوتا

            دنیا کو ترک کردینا آخرت کا مَہرہے یعنی جس نے دُنیوی نعمتیں ترک کردیں اس نے آخرت کی نعمتوں کو پالیا۔ اُخروی نعمتوں کی خاطردُنیوی نعمتوں کو چھوڑ دینا ایمان ویقین کے پختہ ہونے کی دلیل ہے ۔اے میرے عقیدت مندو! جب تم دنیاحاصل کرنے پر مجبور ہوجاؤ تو بقدرِ کفایت رزقِ حلال حاصل کرولیکن دُنیوی مال ودولت کی محبت ہرگز دل میں نہ بٹھاؤ ،اپنے جسموں کو رزقِ حلا ل کی طلب میں مشغول رکھو لیکن اپنے دلوں کو اس میں مشغول نہ کرو بلکہ تمہارے دلوں میں آخرت کی محبت ہونی چاہئے ،ہر وقت آخر ت کو مدِّ نطر رکھو۔ بے شک یہ دنیا تو ایک گزر گاہ ہے لہٰذا اس سے دور رہنے میں ہی عافیت ہے، بے وفا دنیا سے دل نہ لگاؤ بلکہ آخرت سے محبت کرو ،اسی کی فکر کرو کیونکہ وہاں ہمیشہ رہنا ہے، وہی دار ِ قرار ہے ۔‘‘

 

؎   بے وفا دنیا پہ مت کر اعتبار                              تو اچانک موت کا ہو گا شکار

 

            آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:’’ موت کا خوف موت کی تکلیف سے زیادہ ہولناک ہے یعنی جسے یہ علم ہوجائے کہ مَیں فلاں وقت مروں گا تو وہ ایسے خوف میں مبتلا ہوجائے کہ جس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا گویا موت کے خوف سے وہ گُھل گُھل کر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن