دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

کے لئے بستر وغیرہ نہ بھجوائے ،مہمانوں میں سے کسی نے کہا : ’’ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے اتنی سخت سرد رات میں صرف سادہ سا کھانا بھجوایا ا ور بستر وغیرہ نہیں بھجوائے ، میں اس کی وجہ ضرور معلوم کروں گا۔ ‘‘دوسرے نے کہا : ’’اس معاملے کو چھوڑ، لیکن وہ شخص نہ مانا اور حضرت سیدنا ابودرداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے گھر کی جانب چل دیا، وہاں جاکر اسے معلوم ہواکہ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ  اور ان کی زوجۂ محترمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے پاس اتنی سرد رات میں بھی صرف اتنا لباس تھا جس سے ستر پوشی ہوسکے اس کے علاوہ کوئی لحاف وغیرہ نہ تھا ۔

            اس مہمان نے کہا :’’ اے ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ  !کیا بات ہے کہ تم نے بھی اس طر ح بغیر لحاف کے رات گزاری ہے جس طر ح ہم نے،آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  نے جواباً ارشاد فرمایا:’’بے شک ہمارے لیے آخرت میں ایک گھر ہے جس کی طر ف ہمیں منتقل ہوجانا ہے ، ہم نے تمام لحاف اور بستر وغیرہ اس گھر کی طرف بھیج دیئے ہیں (یعنی تمام مال واسباب راہ ِخدا عزوجل میں خرچ کر کے آخر ت کے لئے ذخیرہ کرلیا ہے)اگر میرے پاس کوئی بستر وغیرہ ہوتا تو میں ضرور اپنے مہمانوں کی طرف بھیجتا اور سنو! ہمارے سامنے ایک دشوار گزار گھاٹی ہے جسے کمزور شخص ، زیادہ وزن والے کی نسبت جلدی پار کرلے گا ، اے شخص !جو باتیں میں نے کیں کیا تجھے وہ سمجھ آگئیں ہیں ؟‘‘  اس نے کہا:’’ جی ہاں۔‘‘ (یعنی میں خوب سمجھ چکا ہوں۔)

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر170:                                          درسِ عرفاں

            حضرت سیدناابن مسروق رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں ،میں نے حضرت سیدنا سری سقطی علیہ رحمۃ اللہ القوی کو یہ فرماتے ہوئے سنا:’’ ایک مرتبہ ہمارا قافلہ ملک شام کے شہروں میں سفر پر تھا، ہم راستہ سے ہٹ کر ایک پہاڑی علاقے کی طرف جانکلے ، ہمارے رفقاء میں سے ایک شخص نے کہا:’’ ہم راستے سے بھٹک چکے ہیں اور پہاڑی علاقے میں آگئے ہیں۔پہاڑی علاقوں ، صحراؤں اورجنگلوں وغیرہ میں بعض نیک لوگ دنیا سے الگ تھلگ رہ کر اپنے پاک پروردگار عزوجل کی عبادت کرتے ہیں ، آؤ! ہم بھی ان پہاڑوں میں کسی اللہ عزوجل کے برگزیدہ بندے کو تلاش کریں اوراس سے اکتساب فیض کریں۔ اگر یہاں کسی وادی میں کسی عبادت گزار شخص سے ہماری ملاقات ہوگئی تو ان شاء اللہ عزوجل ہمیں ان کی صحبت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اگر انہوں نے ہم سے گفتگو کی تو ان کی حکمت آمیزباتوں سے ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔‘‘


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن