دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

خلیفہ منصور نے تحائف اور رقم وغیرہ بھجوائی آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے تحائف وہدایا لینے سے انکار کر دیااور فرمایا:’’ مجھے ان چیزوں کی ضرورت نہیں کیونکہ میں اپنی دینی نصیحتو ں کو دنیوی حقیرمال کے بدلے فروخت نہیں کرنا چاہتا ، مجھے میرے رب عزوجل کی طرف سے ملنے والا اجر ہی کافی ہے۔

؎      میرا ہر عمل بس ترے واسطے ہو

کر اخلاص ایسا عطا یا الٰہی

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

حکایت نمبر166:                                    عظیم لوگوں کی عظیم سوچ

            حضرت سیدنا ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ’’ یزید بن معاویہ نے حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ کوپیغام بھیجا’’کہ وہ اپنی صاحبزادی کا نکاح مجھ سے کردیں ‘‘ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے انکار فرمادیا۔ پھر ایک غریب شخص نے نکاح کا پیغام بھجوایا تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے قبول فرمالیا اور اپنی صاحبزادی کا نکاح اس غریب شخص سے کردیا ۔

             لوگوں میں یہ بات مشہور ہوگئی کہ حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی صاحبزادی کے لئے حاکمِ وقت کارشتہ ٹھکرا دیا اور ایک غریب شخص سے اپنی صاحبزادی کا نکاح کردیا ۔ جب لوگو ں نے اس کی وجہ پوچھی ،تو حضرت سیدنا ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا:’’میں نے اپنی بیٹی کی بھلائی چاہتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے (یعنی میرے اس عمل میں اسی کا فائدہ ہے )تمہارا کیا خیال ہے کہ جب ہر وقت میری بیٹی کے سر پر ایک بے حیاء ظالم شخص کھڑا رہتا ، او روہ ایسے محلات میں ہوتی جن کی چکا چوند روشنی آنکھوں کو خیرہ کردے تو بتاؤ کیا اس وقت میری بیٹی کا دِین سلامت رہتا۔‘‘

 

 

{اللہ عزوجل کی اُن پر رحمت ہو۔۔اور۔۔ اُن کے صدقے ہماری مغفرت ہو۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم}

 

 

۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷ ۷

 

 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن