دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Uyun ul Hikayaat (Hissa-1) | عیون الحکایات (حصہ:۱)

book_icon
عیون الحکایات (حصہ:۱)

یہ سن کرحُسنِ اَخلاق کے پیکر،نبیوں کے تاجور، مَحبوبِ رَبِّ اَکبر صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے اس کے لئے دعائے خیر فرمائی۔

(المستدرک، کتاب الرقاق، باب دعاالنبیﷺاعرابیا الی القصاص من نفسہ، الحدیث۸۰۱۳،ج۵،ص۴۷۱)

            اے خلیفہ منصور ! نفسانی خواہشات کی پیر وی چھوڑدو، اپنے نفس کو راضی کرنے کے بجائے خدا عزوجل کی رِضا کے طلب گار بنو ، اور اس جنت کی طرف رغبت کرو جس کی چوڑائی آسمانوں و زمین سے زیادہ ہے، اور جس جنت کے بارے میں سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب سینہ ،با عثِ نُزولِ سکینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّمنے فرمایا: ’’( جنت میں ) تم میں سے کسی کا ایک کمان پر قبضہ دنیا اور مافیہا سے بہتر ہے۔‘‘    (صحیح البخاری، کتاب الجھاد، باب الحور العین وصفتھن، الحدیث۲۷۹۶،ص۲۲۵، لقید:بدلہ:لقاب)

            اے منصور ! بادشاہی اگر ہمیشہ رہنے والی شئے ہوتی تو تجھے ہر گز نہ ملتی، جس طر ح یہ تم سے پہلو ں کے پاس نہ رہی اسی طرح تمہارے پاس بھی نہ رہے گی ، تمہارے بعد کسی اور کو، پھر کسی او رکو، اور اسی طر ح یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔

            اے خلیفہ! کیا تجھے معلوم ہے کہ تمہارے دادا حضرت سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے اس آیت کی کیا تشریح فرمائی:

مَالِ ھٰذَاالْکتٰبِ لَا یُغَادِرُصَغِیْرَۃً وَّلَاکَبِیْرَۃً اِلَّا ٓاَحْصٰھَاج               (پ۱۵، الکہف:۴۹ )

 

 

ترجمۂ کنزالایمان:اس نوشتہ کو کیا ہوانہ اس نے کوئی چھوٹاگناہ چھوڑ ا نہ بڑاجسے گھیر نہ لیاہو۔

            سنو ! انہوں نے فرمایا:’’ اس آیت میں صغیرہ خطا سے مراد تبسّم اور کبیرہ خطا سے مراد ضحک (یعنی ہنسنا ہے) ہے ، اب ذرا سوچو کہ جو اعمال ہاتھوں اور زبان سے سرزد ہوتے ہیں تو ان کا کیا حال ہوگا ۔‘‘

            امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فارو ق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کافرمان ہے:’’ اگر دریائے فرات کے کنارے ایک بکری کا بچہ بھی مرجائے تو مجھے اس بات کا خوف ہے کہ کہیں مجھ سے اس کے بارے میں ( بر وزِ قیامت) سوال نہ کرلیا جائے ۔‘‘

             اے منصور! تمہارے دور ِخلافت میں توکتنے لوگ ظلم وزیادتی کے شکار ہوئے ہیں تم بروزِ قیامت کیا جواب دو گے ؟

            اے خلیفہ !تم بہت بڑی آزمائش میں مبتلا کر دیئے گئے ہو ،یہ ذمہ داری جو تجھے سونپی گئی ہے اگر آسمانوں اور زمین کو سونپی جاتی تو وہ اسے لینے سے ڈرتے اور انکار کر دیتے ،مروی ہے کہ’’ امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک انصاری کو صدقہ کے مال پر عامل مقرر کیا ، کچھ دنوں بعد آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معلوم ہو ا کہ وہ انصاری شخص عامل بننے کے لئے تیار نہیں۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسے بلایا اور فرمایا :’’تجھے اپنی ذمہ دار پوری کرنے سے کس بات نے روکا ؟ تمہیں معلوم نہیں کہ تمہاری اس ذمہ داری کاثواب ایسا ہے جیسا کہ اللہ عزوجل کی راہ میں جہاد کرنا ، اس کے باوجود تم یہ ذمہ داری قبول نہیں کر رہے، آخر کیا وجہ ہے ؟ اس انصاری نے عرض کی: اے امیر المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ رسولِ اکرم ،نور مجسم، شاہ بنی آدم صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن